Mastung Times

Call Directions Contact the business

Mastung Times Mastung Times

مستونگ/   بریکنگ نیوز مستونگ////سورگز کے مقام پر کل مسلح افراد کی ناکہ بندی، علیزئی قبائل کے سربراہ سردار شاہ زمان علیزئ...
20/08/2026

مستونگ/ بریکنگ نیوز

مستونگ////سورگز کے مقام پر کل مسلح افراد کی ناکہ بندی، علیزئی قبائل کے سربراہ سردار شاہ زمان علیزئی بیٹے سمیت مبینہ طور پر اغوا۔۔۔۔۔

*گزشتہ روز چار بجے مستونگ سے کوئٹہ جاتے ہوئے سورگز کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے مبینہ طور پر ناکہ بندی کیاتھا۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے علیزئی قبائل کے سربراہ سردار شاہ زمان خان علیزئی کو ان کے بیٹے اور ویگو گاڑی سمیت اپنے ہمراہ لے گئے۔

*خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے سردار شاہ زمان علیزئی اور ان کے بیٹے کا موبائل-فون بند ہے اور تاحال کوئی رابطہ نہیں ہو سکا،۔۔سردار شاہ زمان علیزئی گزشتہ روز مستونگ سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ سورگز کے مقام پر یہ واقعہ پیش آیا۔*

مستونگ: ماں کا دودھ بچوں کی صحت اور قوتِ مدافعت کے لیے قدرتی تحفظ ہے، ماہرینمستونگ:بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ محکمہ ص...
20/08/2026

مستونگ: ماں کا دودھ بچوں کی صحت اور قوتِ مدافعت کے لیے قدرتی تحفظ ہے، ماہرین

مستونگ:بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ محکمہ صحت، حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام اور یونیسف کے تعاون سے ڈائریکٹر نیوٹریشن ڈاکٹر نعیم خان زرکون کی خصوصی ہدایت پر مستونگ میں ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے ڈی ایچ او آفس میں میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم رہسانی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہوراحمد، ڈسٹرکٹ مینجر پی پی ایچ ائی محمد ریاض مینگل،کمیونٹی کمیونیکیشن افیسر ضلع مستونگ سید افتخار شاہ، نیوٹریشن کوآرڈینیٹر محمد حسنین شاھوانی اور نیشنل پروگرام کے محمد آصف ترین شامل تھے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم رہسانی نے کہا کہ ماں کے لیے دورانِ حمل متوازن خوراک کا استعمال، ٹی ٹی ویکسینیشن اور کسی بھی طبی پیچیدگی کی صورت میں بروقت طبی عملے سے رجوع کرنا ضروری ہے، جس سے ماں اور بچے کی صحت بہتر رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچے کی پیدائش کے فوراً بعد اور پہلے چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلانا بچے کی ذہنی و جسمانی نشوونما اور قوتِ مدافعت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ماں کا دودھ بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں قدرتی حفاظتی کردار ادا کرتا ہے۔
مقررین نے کہا کہ ماں اور بچے کی شرحِ اموات میں کمی کے لیے شعور و آگاہی، بروقت ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔ ماں کا دودھ بچے کی صحت، نشوونما اور بیماریوں کے خلاف مدافعت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سورہ بقرہ میں آیا ھے کہ دو سال تک بچوں کو صرف ماہ کا دودہ پلانا چاہیے۔مصنوعی دودھ وقتی طور پر بچے کی بھوک مٹا سکتا ہے، تاہم ماں کے دودھ میں موجود قدرتی غذائی اجزا اور حفاظتی خصوصیات بچے کی بہتر نشوونما اور صحت کے لیے نہایت اہم ہیں۔ اس لیے ماؤں کو بچوں کو ابتدائی چھ ماہ تک صرف اپنا دودھ پلانے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ماں اور بچے دونوں کے لیے متوازن خوراک ضروری ہے، تاہم مہنگائی، غربت اور قدرتی آفات کے باعث بعض خاندان غذائی کمی کا شکار ہیں۔ مستونگ میں غذائی کمی کے باعث بچوں میں لاغر پن، قد کی مناسب نشوونما نہ ہونا اور دیگر صحت کے مسائل سامنے آ رہے ہیں، جن پر قابو پانے کے لیے معاشرتی رویوں میں مثبت تبدیلی اور مؤثر آگاہی ناگزیر ہے۔
میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگست کے دوران ضلع مستونگ میں ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے مختلف آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں ایل ایچ ڈبلیو ٹیموں، بینظیر پروگرام کے مراکز، نیوٹریشن پروگرام کے او ٹی پی سینٹرز اور تعلیمی اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی ایم پی پی ایچ آئی ریاض مینگل، پریس کلب کے چیرمین عبدالحکیم شاھوانی، نائب صدر اللہ بخش شاھوانی، سینئر صحافی مقصود شاھوانی بابل بلوچ، صحافی سمیع اللہ نورزئی، سماجی کارکنوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

*ہم مجبوری کے تحت نہیں بلکہ رضاکارانہ طور پر اس ریاست کا حصہ بنے تھے ، اس یقین کے ساتھ کہ اس اسلامی ریاست میں بلوچوں کی ...
13/08/2026

*ہم مجبوری کے تحت نہیں بلکہ رضاکارانہ طور پر اس ریاست کا حصہ بنے تھے ، اس یقین کے ساتھ کہ اس اسلامی ریاست میں بلوچوں کی جان، مال اور عزت محفوظ ہوں گے۔ لیکن آج نہتے شہریوں پر بم برسائے جا رہے ہیں، جو انتہائی افسوسناک قابل مذمت فعل ہے۔*

*"سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی*

🚨 *منگچر سے اغوا کوریئر کمپنی کے دونوں ڈرائیور بحفاظت بازیاب*منگچر: گاڑی سمیت اغوا ہونے والے کوریئر کمپنی کے دو ہزارہ ڈر...
09/08/2026

🚨 *منگچر سے اغوا کوریئر کمپنی کے دونوں ڈرائیور بحفاظت بازیاب*

منگچر: گاڑی سمیت اغوا ہونے والے کوریئر کمپنی کے دو ہزارہ ڈرائیور، جان محمد اور سجاد علی، بحفاظت بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ڈرائیوروں کو 24 جولائی کو منگچر کے علاقے سے ناکہ لگا کر گاڑی سمیت اغوا کیا گیا تھا۔ مغویان کے بیان کے مطابق انہیں تقریباً تین گھنٹے کی مسافت طے کرنے کے بعد ایک نامعلوم مقام پر منتقل کرکے رکھا گیا۔

مغوی ڈرائیوروں کے مطابق بعد ازاں اغوا کاروں نے گاڑی کے مالک سے رابطہ کیا، جس کے بعد آج دونوں ڈرائیوروں کو مستونگ کے علاقے میں بحفاظت رہا کردیا گیا۔

رہائی کے بعد دونوں ڈرائیور مستونگ پہنچ گئے۔ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور اغوا کاروں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔

30/06/2026

*قلات سے اغوا ہونے والے ڈرائیوروں اور کلینر کی رہائی کے لیے اہلِ خانہ کی قرآنِ پاک اٹھا کر اپیل*

قلات: ڈرائیور وزیر جمالی بلوچ، ڈرائیور اربیلو لنڈ بلوچ اور کلینر امام دین لنڈ بلوچ کے اہلِ خانہ قرآنِ پاک اٹھا کر ان کی فوری اور بحفاظت رہائی کی اپیل کر رہے ہیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق مذکورہ تینوں افراد کو 22 جون کو قلات سے گاڑی سمیت نامعلوم مسلح افراد اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اغوا کاروں نے مغویوں کی رہائی کے بدلے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے۔

ورثا نے حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں، قبائلی عمائدین اور تمام بااثر شخصیات سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مغویوں کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ اہلِ خانہ کی بے چینی اور اذیت کا خاتمہ ہو سکے۔

نوٹ: تاوان طلب کیے جانے کا دعویٰ اہلِ خانہ کی جانب سے کیا گیا ہے، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

15/06/2026

کامران رزاق کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی جس میں اس نے حکام بالا سے بلیک میل کرنے والے افراد سے تحفظ فراہم کرنے اور جلد از جلد اس مسلے کو شفاف انکوائری کے زریعے حل کرنےکی درخواست کی ہے

13/06/2026

*مستونگ پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی، واپڈا تار چوری کرنے والا منظم گروہ گرفتار*

مستونگ پولیس نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کے دوران واپڈا کی قیمتی تاریں چوری کرنے والے منظم گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ بھاری مقدار میں چوری شدہ تاریں، وارداتوں میں استعمال ہونے والی ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی ایس پی مستونگ اللہ بخش بلوچ کی خصوصی ہدایات اور نگرانی میں ڈی ایس پی محمد رفیق حمزہ، ایس ایچ او سٹی عبدالروف اور اے ایس آئی شبیر احمد نے کلی ریکی کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی۔ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ واپڈا کی چوری شدہ تاروں کا ایک بڑا ذخیرہ علاقے میں موجود ہے اور ملزمان انہیں دیگر مقامات پر منتقل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے فوری حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے مشتبہ گاڑی کا تعاقب کیا، جو پولیس کو ایک خفیہ ٹھکانے تک لے گئی۔ پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں چوری شدہ واپڈا تاریں برآمد کر کے چار ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا، جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی اور موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ گرفتار ملزمان ایک منظم نیٹ ورک کے تحت مختلف علاقوں سے بجلی کی تاریں چوری کرکے فروخت کرتے تھے۔ ان سرگرمیوں کے باعث نہ صرف قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچ رہا تھا بلکہ بجلی کی ترسیل کا نظام بھی متاثر ہو رہا تھا، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کی نشاندہی پر گروہ کے دیگر سہولت کاروں اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
ایس پی مستونگ اللہ بخش بلوچ نے کامیاب کارروائی میں حصہ لینے والے افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستونگ پولیس جرائم کے خاتمے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قومی املاک کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

*قلات گرانی کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد زخمی*قلات کے علاقے گرانی کے قریب انڈس کار اور چنگ چی رکشہ کے درمیان تصادم کے نت...
12/06/2026

*قلات گرانی کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد زخمی*

قلات کے علاقے گرانی کے قریب انڈس کار اور چنگ چی رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی MERC 1122 کی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت کے پیش نظر انہیں مزید علاج معالجے کے لیے ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء سردار دودا شاہوانی کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا،ذرائع پی ٹی آئی بلوچستانکوئٹہ:سردار دودا کیساتھ انکے...
21/04/2026

پی ٹی آئی رہنماء سردار دودا شاہوانی کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا،ذرائع پی ٹی آئی بلوچستان

کوئٹہ:سردار دودا کیساتھ انکے بھائی اور بہنوئی کو بھی اغواء کیا گیا ہے،ذرائع پی ٹی آئی

سردار دودا شاہوانی کو دشت کھمبیلا سے اغواء کیا گیا

پی ٹی آئی کا سردار دودا شاہوانی کے اغواء کی مذمت

حکومت سردار دودا شاہوانی کی جلد باحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے،پی ٹی آئی بلوچستان

شہر میں اسلحہ بردار افراد کا گھومنا معمول بن چکا،پی ٹی آئی بلوچستان

*سوراب سے 8 عدد بم برآمد* سوراب میں سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایک پل کے نیچے نصب کیے گئے 8 بم برآمد کرلیےبم...
29/03/2026

*سوراب سے 8 عدد بم برآمد*

سوراب میں سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایک پل کے نیچے نصب کیے گئے 8 بم برآمد کرلیے

بم ڈرم میں نصب کیے گیے تھے جن کا مجموعی وزن 300 کلوگرام سے زیادہ تھا

Address

Quetta

Telephone

+923333822349

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mastung Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mastung Times:

Shortcuts

Share