04/11/2025
یہ سوڈان کے مغرب میں الفاشر کے قریب واقع جبل عامر کا سونے کا کان ہے۔
یہی وہ مقام ہے جو 1999ء سے سوڈان میں جاری ج نگوں اور ق ت ل و غ ارت کا بنیادی سبب ہے۔
یہ افریقہ کی سب سے بڑی سونا پیدا کرنے والی کانوں میں سے ایک شمار ہوتی ہے۔
سال 2023ء میں یہاں سونے کی پیداوار 50 ٹن سالانہ تک پہنچ گئی تھی۔
اس کان کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سطح (یعنی زمین کے قریب) ہے اور اس میں سونے کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔
عمومی طور پر دارفور کا علاقہ معدنی دولت سے مالا مال ہے،
اور یہی وجہ ہے کہ وہاں کے تنازعات اور بحران بظاہر ن۔ سلی شکل رکھتے ہیں
لیکن دراصل یہ وسائل کی ج۔ نگیں ہیں۔