01/04/2026
افسوس کے ساتھ یہ ویڈیو شیئر کرنی پڑ رہی ہے۔
یہ ویڈیو گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول تنگی سر، ضلع موسیٰ خیل کی ہے، جو اس علاقے کا واحد تعلیمی ادارہ ہے۔ تقریباً 70–80 بچے یہاں اپنے روشن مستقبل کے خواب لے کر آتے ہیں، مگر اسکول کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
🔹 اسکول کا گیٹ اور دروازے ٹوٹ چکے ہیں
🔹 اساتذہ کے لیے مناسب کرسیاں موجود نہیں
🔹 بچے آج بھی ٹاٹھوں اور چٹائیوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں
🔹 پانی اور واش روم کی کوئی مناسب سہولت نہیں
یہ بچے غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں، جہاں دو وقت کی روٹی کا انتظام بھی مشکل ہے۔ ایسے میں وہ کہیں اور تعلیم حاصل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
یہ علاقہ تقریباً 3_4 ہزار افراد پر مشتمل ہے، اور یہی ایک اسکول ہے۔ آخر یہ بچے کہاں جائیں؟ کیا ان کے خوابوں اور مستقبل کی کوئی اہمیت نہیں؟
یہ اسکول مین روڈ پر واقع ہونے کے باوجود حکومتی توجہ سے محروم ہے۔
🙏 ہم حکومت بلوچستان، وزیر تعلیم اور متعلقہ حکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ فوری نوٹس لیا جائے اور اس اسکول کی حالت بہتر بنائی جائے تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔
📲 میڈیا، صحافیوں اور سماجی کارکنوں سے گزارش ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ آواز حکام تک پہنچ سکے۔
🖋محمددین ایسوٹ