31/05/2026
پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کی سست رفتار کے خلاف کلی عمرزئی کے صارفین کی پریس کانفرنس، فوری اقدامات کا مطالبہ
کلی عمرزئی کے رہائشیوں اور پی ٹی سی ایل صارفین نے انٹرنیٹ کی مسلسل سست رفتار اور ناقص سروس کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی خراب کارکردگی کی وجہ سے طلبہ، کاروباری افراد، سرکاری و نجی ملازمین سمیت عام صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کے معیار کو بہتر بنانے اور صارفین کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔