10/01/2026
کھنا یاری سے شہرت پانے والے گلوکار وہاب بگٹی پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صادق عمرانی کے بیٹے بلال عمرانی نے گلوکار وہاب بگٹی کو گھر بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
تشدد کے بعد وہاب بگٹی نے سوشل میڈیا پر میر بلال عمرانی کے خلاف شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حالانکہ وہ اس سے قبل بلال عمرانی کی تعریف میں گانا بھی گا چکے تھے۔
بلال عمرانی کے خلاف پہلے ہی متعدد شکایات آتی رہی ہیں مگر کیونکہ والد مضبوط پوزیشن پر ہیں اس لیے ہر وقت صلح صفائی کروالیتے ہیں اور آئے روز غریب اسکے تشدد کا نشانہ بنتے رہتے ہیں