Quetta News

Quetta News News updates

Quetta News
12/01/2023

Quetta News

11/01/2023

*مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی چیخیں نکل گئیں ،کوئٹہ میں چکن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، فی کلو 660 روپے تک جا پہنچا، سبزیاں ،د الیں بھی مہنگی ہونے کے بعد شہریوں کے پاس کھانے کو آپشن بھی کم رہ گئے ،*
Quetta News

11/01/2023

*بلوچستان لیویز فورس اور پی ڈی ایم اے ایک ساتھ کام کرینگے ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ*-

حالیہ سخت برفباری اور بارشوں سے متعلق لیویز فورس کا اہم کردار ہوگا ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ

سخت برفباری اور بارشوں میں سیروتفریح سے گریز کیا جائے ڈی جی لیویز نصیب اللہ خان

عوام کو چاہئے کہ وہ پی ڈی ایم اے بلوچستان اور لیویز فورس کے ٹیموں کے ساتھ اپنا تعاون کریں ڈی جی لیویز نصیب اللہ خان کاکڑ

بلوچستان لیویز فورس افسران اور جوان پی ڈی ایم اے کے ساتھ تعاون کرینگے اور ھمیشہ کی طرہ جوانٹ ریسکیو آپریشن کرکے گی نصیب اللہ خان کاکڑ

۔سیلاب زدہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے اور لیویز فورس اپنی کارروائیاں کرنے میں مصروف عمل ہے ڈی جی لیویز نصیب اللہ خان کاکڑ
Quetta News

11/01/2023

*کوئٹہ: شہر میں سستے آٹے کی تقسیم کا سلسلہ 12 جنوری سے دوبارہ شروع کیا جائے گا، محکمہ خوراک*

کوئٹہ: سرکاری نرخ پر آٹے کی تقسیم شہر کے 11 مقامات پر کی جائے گی، محکمہ خوراک

کوئٹہ: سستا آٹا پوائنٹ موسیٰ کالونی، مشرقی بائی پاس اور باچا خان چوک پر ہوگا، محکمہ خوراک

کوئٹہ: کچلاک، عالمو چوک ، گلوبل سینٹر گلستان روڈ، سمنگلی روڈ میں بھی سستا آٹا فراہم کیا جائیگا، محکمہ خوراک

کوئٹہ ؛ زرغون آباد، نواکلی، خروٹ آباد اسپنی روڈ، جان محمد روڈ پر بھی پوائنٹس بنائے گئے ہیں، محکمہ خوراک
Quetta News

10/01/2023

*آج رات سے بلوچستان کے 13 اضلاع میں بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان،الرٹ جاری*
شہری پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ضلعی انتظامیہ خطرناک مقامات پر بھاری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے،پی ڈی ایم اے
Quetta News

10/01/2023

*60 سال کی عمر کو پہنچنے والے فیڈرل لیویز اہلکاروں کو پنشن بند، متاثرین کا احتجاج۔*

*کوئٹہ فیڈرل لیویز کو بلوچستان لیویز میں ضم کرکے 60 سال کی عمر کے ملازمین کو فارغ کرکے انہیں پنشن کی ادائیگی نہ کرنے کیخلاف بلوچستان بھر سے سینکڑوں لیویز ملازمین نے سوموار کو کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیڈرل لیویز کے سینکڑوں ملازمین کو بلوچستان لیویز میں ضم کردیا ہے اور حکومت کی جانب سے 60 سال کی عمر کو پہنچنے والے فیڈرل لیویز کے اہلکاروں کو پنشن بند کردی ہے۔ اس کے علاوہ پہلے فیڈرل لیویز کے ملازمین کو جب وہ ضعیف العمر ہوجاتے تھے تو ان کے بیٹے کو ملازمت دی جاتی تھی اور وہ سلسلہ بھی ختم کردیا ہے حالانکہ ہماری تخریب کاری کے واقعات کے تدارک میں قربانیاں ہیں اور ہمیں یک قلم جنبش دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں حکومت اس مسئلے کے حل پر توجہ دیں اور ہمارے معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کیلئے کردار ادا کریں بصورت دیگر ہم صوبہ بھر میں سڑکوں پر نکل کر سراپا احتجاج ہوں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں پر نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔*
Quetta News

10/01/2023

*ایک دن میں گندم کی فی من قیمت میں 1200 روپے کمی*
اسلام آباد--ایک دن میں گندم کی فی من قیمت میں 1200 روپے کمی ریکار ڈ کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق روس اور یوکرین سے گندم کے بحری جہاز پاکستان پہنچنے اور سرکاری کوٹے میں اضافے کے بعد پنجاب میں نجی گندم مارکیٹ کریش کر گئی ،گندم کی فی من قیمت میں 1200روپے تک کی کمی دیکھی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گندم کی فی من قیمت میں 1200 روپے کمی دیکھی گئی ہے ۔جس سے 5400 والی گندم کھلی منڈی میں 4200 روپے من پر آگئی ہے،آٹا ،میدہ ،فائن کی قیمتوں میں بھی واضح کمی کا امکان ہے جب کہ چکی آٹا بھی 15 سے 20 روپے فی کلو کم ہونے کا امکان ہے، سیکرٹری خوراک کہا کہنا ہے کہ آج صوبے میں آٹا ذخیرہ اندازوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا، کسی کو قیمت بڑھانے یا قلت نہیں کرنے دیں گے، آٹے کی قیمتوں میں کمی کےلیے بڑا آپریشن کرنا ہو گا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر گزشتہ روز دس کلو آٹے کا تھیلا گورنمنٹ کی مقرر کردہ قیمت چھ سو اڑتالیس روپے میں اسلام آباد کے مختلف سینتالیس (47) پوائنٹس پر دستیاب ہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ سٹی سب ڈویژن میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے زیرِ نگرانی ایف سیون (کوہسار پولیس اسٹیشن کے سامنے) ، جی سکس ون (نزد ہاکی گراؤنڈ آبپارہ مارکیٹ) اور جی سیون (ستارہ مارکیٹ جی سیون مرکز) میں موجود ہیں ، سٹی سب ڈویژن کے ہر پوائنٹ پر آٹے کے نو سو تھیلے موجود ہیں، جہاں سے لوگ باآسانی دس کلو آٹے کا تھیلا چھ سو اڑتالیس روپے میں خرید سکتے ہیں ، مزید برآں ہر شخص کو صرف ایک آٹے کا تھیلہ خریدنے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ گورنمنٹ کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لئے مختلف دکانوں پر بھی گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ قیمت پر آٹا دستیاب ہو گا۔
Quetta News

09/01/2023

*کورکمانڈر بلوچستان عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک بار پھر میدان میں آگئے*۔

کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جزل آصف غفور کی صوبائی سیکرٹری خوراک سے ملاقات

صوبہ میں آٹے کی قلت پر بات چیت
کمانڈر کا نیشنل فوڈ سیکورٹی اور پاسکو سے رابطہ

قلت ختم کرنے کے لیے درکار آٹے کی پاسکو سے فوری دستیابی اور ترسیل شروع

دو سے تین دن میں صوبہ سے قلت ختم ہونا شروع جاۓ گی۔زرائع
Quetta News

08/01/2023

*کوئٹہ گیس لیکج کے باعث شفیع کالونی سریاب روڈ گھر میں دھماکہ تنویر شاہوانی شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔واقع گیس لیکج کی وجہ سے پیش آیا ڈاکٹروں کے مطابق زخمی ہونے والے تنویر شاہوانی کا جسم ،70 فیصد جھلس چکا ہے*
Quetta News

*خوشخبری:-* *آٹے کی قلت دو تین دنوں میں ختم ہو جائیگی قیمت 4500روپے 50کلو ہوجائیگی*Quetta News
08/01/2023

*خوشخبری:-*
*آٹے کی قلت دو تین دنوں میں ختم ہو جائیگی قیمت 4500روپے 50کلو ہوجائیگی*
Quetta News

Address

Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share