World News information

World News information World news amazing information stories cricket updates cricket news

ڈھاکا: پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک بھی ڈھاکا پہنچ گئے۔دبئی میں کمرشل شوٹ کی وجہ سے بابر...
16/11/2021

ڈھاکا: پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک بھی ڈھاکا پہنچ گئے۔

دبئی میں کمرشل شوٹ کی وجہ سے بابر اور شعیب ملک نے ٹیم کے ساتھ بنگلادیش کا سفر نہیں کیا تھا۔ دونوں کھلاڑی ایک روز قرنطینہ اور کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر بدھ کو اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

دوسری جانب کرکٹ فینز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وکٹ کیپر محمد رضوان اب مکمل فٹ اور آج ٹیم کے دوسرے ٹریننگ سیشن کا حصہ بن گئے ہیں۔


ڈھاکا میں جاری ٹریننگ سیشن میں کھلاڑی 3 گھنٹے تک فیلڈنگ، بیٹنگ، اور بولنگ کی پریکٹس کرکے اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when World News information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share