G.B News

G.B News daily news

خضدار میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس کی بڑی کارروائی، 20 کلو چرس برآمد، اسمگلنگ کی کوشش ناکامخضدار: ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ ای...
17/04/2026

خضدار میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس کی بڑی کارروائی، 20 کلو چرس برآمد، اسمگلنگ کی کوشش ناکام

خضدار: ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ نے ایک مؤثر اور بروقت کارروائی کے دوران منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 20 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔محمکہ ایکسائز کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ زون محمد زمان خان کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کی قیادت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سلیم نے کی جبکہ نارکوٹکس انچارج ای میر ذاکر باجوہی، انسپکٹر ممتاز علی اکبر بلوچ اور اہلکار مجید، عمران اور عبید بھی ٹیم کا حصہ تھےکارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جس کے تحت ایک مشکوک پوٹھوہار جیپ کی نگرانی کے بعد ناکہ بندی کی گئی۔ جبکہ محمکہ کے اہلکاروں نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ دیا گیا تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم ایکسائز ٹیم نے فوری تعاقب کرتے ہوئے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لی اور گاڑی کی تلاشی کے دوران 20 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایسے آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا، اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

16/04/2026
16/04/2026

ایس پی نوشکی سلیم شاہوانی نے ضلع نوشکی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے انسدادِ پولیو مہم پر مامور ٹیموں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو ورکرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور اس قومی فریضے کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بلاخوف و خطر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے سکیں۔ ایس پی نوشکی کا کہنا تھا کہ پولیس فورس پولیو مہم کے دوران ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو برقرار رکھا جائے گا۔

اوستہ محمد (نامہ نگار ) 14 واں آل سندھ بلوچستان بیاد شہید سردارزادہ رستم خان جمالی و سردارزادہ ناصر خان جمالی موٹر بائیک...
16/04/2026

اوستہ محمد (نامہ نگار ) 14 واں آل سندھ بلوچستان
بیاد شہید سردارزادہ رستم خان جمالی و سردارزادہ ناصر خان جمالی موٹر بائیک کلر کٹ وائٹ ہارڈ بال T20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کے سلسلے کا آج آٹھواں میچ فدا حسین ہجوانی کرکٹ کلب اوستہ محمد بمقابلہ جان باز کرکٹ کلب کندھ کوٹ کے مابین میر عبدالنبی خان جمالی پی سی بی کرکٹ گراؤنڈ اوستہ محمد میں کھیلا گیا ۔
یہ میچ فدا حسین ہجوانی کرکٹ کلب اوستہ محمد نے51رنز سےجیت لیا ۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوے فدا حسین ہجوانی کرکٹ کلب اوستہمحمد نے مقررہ 20 اوورز میں 197رنز کا ہدف دیا ۔
جان باز کرکٹ کلب کندھ کوٹ 147رنزبنا سکی ۔
اس میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ زبیر مینگل کے نام رہا جسے کیش انعام اور یادگار شیلڈ سے نوازا گیا ۔
مین آف دی میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی جناب سردار محمد ہارون خان جمالی صاحب تھے ۔
مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف کرایا گیا ۔
اس میچ کے امپائرز شبیر جان مستوئی اور عابد علی عمرانی، اسکورر محمد یوسف چانڈیو کمنٹیٹر جمیل احمد عرف شعیب اختر جبکہ کیمرہ مین علی دوست جمالی تھے ۔
ٹورنامنٹ آرگنائزر تنویر حسین مغل ،ٹورنامنٹ سیکرٹری ریاض احمد ابڑو نے آنے والے تمام معزز مہمان گرامی کو خوش آمدید کہا اور ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا

اوستہ محمد  (نامہ نگار عابدعلی ) 14 واں آل سندھ بلوچستان بیاد شہید سردارزادہ رستم خان جمالی و سردارزادہ ناصر خان جمالی م...
09/04/2026

اوستہ محمد (نامہ نگار عابدعلی ) 14 واں آل سندھ بلوچستان
بیاد شہید سردارزادہ رستم خان جمالی و سردارزادہ ناصر خان جمالی موٹر بائیک کلر کٹ وائٹ ہارڈ بال T20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کے سلسلے کا آج پانچواں میچ شہید سردارزادہ رستم خان جمالی کرکٹ کلب اوستہ محمد بمقابلہ شہید رفیق جان عمرانی کرکٹ کلب اوستہ محمد کے مابین میر عبدالنبی خان جمالی پی سی بی کرکٹ گراؤنڈ اوستہ محمد میں کھیلا گیا ۔
یہ میچ شہید سردارزادہ رستم خان جمالی کرکٹ کلب اوستہ محمد نے 73 رنزسے جیت لیا ۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوے شہید سردارزادہ رستم خان جمالی کرکٹ کلب اوستہ محمد نے مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز کا ہدف دیا ۔ 188رنز کے ہدف کے تعاقب میں شہید رفیق جان عمرانی کرکٹ کلب اوستہ محمد کی پوری ٹیم نے 16ویں اوورز میں 114 رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی ۔
اس میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ محمّد علی پٹھان کے نام رہا جسے کیش انعامات سے نوازا گیا ۔
اس میچ کے امپائرز میر جان شیخ اور شبیر جان مستوئی جبکہ اسکورر محمد یوسف چانڈیو تھے ۔
ٹورنامنٹ آرگنائزر تنویر حسین مغل ،ٹورنامنٹ سیکرٹری ریاض احمد ابڑو نے آنے والے تمام معزز مہمان گرامی کو خوش آمدید کہا اور ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا

08/04/2026
اوستا محمد پریس کلب کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک مہمانِ خصوصیاوستا محمد: اوستا محمد پریس کلب ر...
08/04/2026

اوستا محمد پریس کلب کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک مہمانِ خصوصی
اوستا محمد: اوستا محمد پریس کلب رجسٹرڈ کی سال 2026 کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی پروقار تقریب پریس کلب ہال میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا، جن میں صدر سونا خان جمالی، سینئر نائب صدر عبدالحمید بلیدی، نائب صدر عبدالفتاح رند، جنرل سیکرٹری خادم حسین کھکھرانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری زاکر حسن رند، آفس سیکرٹری محمد رفیق پندرانی، انفارمیشن سیکرٹری وحید علی برڑو اور چیئرمین پریس کلب عبداللہ مگسی شامل تھے۔ اس کے علاوہ ممبران میں محمد حنیف مینگل، ریاض حسین لانگاہ، قربان علی چہوان اور غازی خان تنیہ نے بھی حلف اٹھایا۔
تقریب میں ضلعی و مقامی انتظامیہ اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال، میئر میونسپل کارپوریشن میر مظفر خان جمالی، ڈسٹرکٹ چیئرمین نوابزادہ سالار خان جمالی، اسسٹنٹ کمشنر رمضان اشتیاق، سردار محمد جان پندرانی، میر ضرار خان جمالی، ایکسئین ایریگیشن عرفان لاشاری، اے ڈی ایل جی محمد یاسین جمالی، سید لیاقت علی شاہ، اعجاز احمد ہجوانی، مکھی نانک سنگھ، جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر صوفی خاوند بخش چنہ، تحصیل امیر مولوی مہر اللہ، غلام علی رند، امام بخش جمالی، احسان جمالی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار اختر پندرانی، قربان علی پلال، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری شان ثاقب ابڑو، عبدالحکیم میمن، انجمن تاجران آغا رحیم گروپ کے محمد رحیم بنگلزئی، انجمن تاجران اوستا محمد کے صدر عبدالجبار تنیہ اور دیگر معززین شامل تھے۔
تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صحافتی اقدار کے فروغ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

Today news paper
08/04/2026

Today news paper

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when G.B News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to G.B News:

Share