Bugti News بگٹی نیوز

Bugti News بگٹی نیوز Like and follow our page to see the latest news and updates of Dera Bugti, Sui and surroundings.

*پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات، بلوچستان کی مجموعی سیا...
18/07/2026

*پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات، بلوچستان کی مجموعی سیاسی، انتظامی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال*

اسلام آباد، 18 جولائی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، انتظامی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کی موجودہ انتظامی و سیاسی صورتحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زیارت سانحے کے متاثرہ خاندانوں کی دلجوئی اور ان کے جائز مطالبات کی تکمیل کے لیے حکومت نے بھرپور اقدامات کیے ہیں، جبکہ لواحقین کے مطالبے پر سانحے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جلد آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں پارلیمان کے اندر موجود سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ پارلیمان سے باہر سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی تاکہ دہشت گردی اور امن و استحکام کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کی حالیہ لہر میں شہید ہونے والے پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ سانحات میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے دکھ اور تکلیف کو محسوس کرتا ہوں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے زیارت سانحے کے لواحقین کے دکھوں کے ازالے اور مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس مشکل صورتحال میں مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ انہوں نے مذاکراتی عمل کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل کا پائیدار حل صرف مذاکرات اور سیاسی مکالمے میں ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ بامقصد ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے، خواہ وہ حکومت میں ہوں یا حزبِ اختلاف میں, انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کا مؤقف پہلے دن سے واضح اور غیر متزلزل ہے، اور پارٹی دہشت گردی کے ناسور کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ریاستی اداروں اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

17/07/2026

حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مابین کامیاب مذاکرات، دھرنا ختم، شہداء کی میتوں کی زیارت منتقلی کا عمل شروع

18/01/2026

سوال: کیا بلوچستان میں سرکاری نوکری بکنے کی بات درست ہے؟
جواب: بلوچستان میں سرکاری نوکری بیچنے اور خریدنے کی شکایات موجود ہیں، بیچنے والا بھی بلوچستانی اور خریدار بھی بلوچستانی ہے۔

سوال: کیا اس سے پہلے کسی وزیر اعلی نے اتنے واشگاف الفاظ میں نوکری بیچنے کی مخالفت کی بات کی ہے؟
جواب: نہیں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے پہلے وزیراعلی ہیں جنہوں نے ہر فورم پر ہر جگہ میریٹوکریسی کی بات کی ہے، سرکاری نوکری کی خرید و فروخت کو روکنے کی بات کی ہے۔

سوال: کیا سرکاری نوکری بیچنا ایک انفرادی عمل ہے یا باقاعدہ ایک مافیا اور نظام کا حصہ ہے؟
جواب: سرکاری نوکری بیچنا اکیلے کسی انسان کے بس کی بات نہیں یہ باقاعدہ ایک مافیا اور نظام کے تحت کام کیا جاتا ہے۔

سوال: سرکاری نوکری بیچنے کو روکنے کے لئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کیا عملی قدم اٹھایا ہے؟
جواب: وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سرکاری نوکریاں بیچنے کے خلاف پہلے دن اسمبلی کے فلور پر وعدہ کیا، اس کے بعد محکمہ تعلیم میں کئی ہزار کانٹریکٹ نوکریاں میرٹ پر یقینی بنائیں اور اب محکمہ فائننس بلوچستان میں مافیا اور نظام کے خلاف ایک شفاف اور ڈیجیٹل نظام کے تحت ایک متبادل نظام دینے کی کوشش کی ہے جس سے 100% میرٹ کو یقینی بنانا ممکن ہوگا، اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو بہت جلد یہ طریقہ کار تمام سرکاری نوکریوں پر لاگو ہوگا۔

*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سئنیر پارلیمنٹرین راجہ ظفر الحق کی عیادت، صحت یابی کے لئے دعا و نیک خواہشات کا ا...
12/01/2026

*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سئنیر پارلیمنٹرین راجہ ظفر الحق کی عیادت، صحت یابی کے لئے دعا و نیک خواہشات کا اظہار*

اسلام آباد،12 جنوری
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کو یہاں اسلام آباد میں سینئر پارلیمنٹرین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق کی عیادت کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے راجہ ظفر الحق کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے راجہ ظفر الحق کی طویل سیاسی خدمات اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ قومی سیاست کا ایک معتبر اور قابلِ احترام نام ہیں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ راجہ ظفر الحق کو جلد صحت یاب فرمائے راجہ ظفر الحق نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ان کی عیادت اور خیرسگالی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کے اظہار پر قدردانی کی۔

چیئرمین سینٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ظہر...
10/01/2026

چیئرمین سینٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ظہرانہ کا اہتمام کیا
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھوڑ، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، میئر کراچی، صوبائی وزراء اور دیگر رہنما بھی ظہرانے میں موجود تھے

ملک میں جہاں سیاسی انتشار عروج پر ہے حکومت اپوزیشن ایک دوسرے سے ملنے کو تیار نہیں وہاں بلوچستان میں سرفراز بگٹی نے ایک ا...
09/01/2026

ملک میں جہاں سیاسی انتشار عروج پر ہے حکومت اپوزیشن ایک دوسرے سے ملنے کو تیار نہیں وہاں بلوچستان میں سرفراز بگٹی نے ایک ایسا سیاسی ماحول بنایا ہے جہاں سیاسی نظریاتی اختلافات اپنی جگہ اگر وفاق سے چاہے وزیر اعظم کوئٹہ آتے ہیں یا صدر آصف علی زرداری وہاں اپوزیشن اور حکومت دونوں مشترکہ میزبانُ ہوتے ہیں بلوچستان روایتوں کی امین سرزمین ہے جہاں اپوزیشن اور حکومت سرفراز بگٹی کی سربراہی میں ان روایات کی پاسداری کرتی ہیں اور وزیر شہباز شریف کے حالیہ دورے میں بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن میں اختلاف ہوتا ہے لیکن سرفراز بگٹی نے ایک اچھی روایت قائم کی ہے کہ وہ ہر معاملے پر اپوزیشن کو مشاورت کا حصہ بناتے ہیں۔

07/01/2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا عزم ، مظلوم کا ساتھ ظالم کا احتساب، رکشہ ڈرائیور کی داد رسی، ملوث پولیس اہلکار معطل ، متاثرہ رکشہ ڈرائیور کی مالی معاونت

06/01/2026

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آج پریس کانفرنس میں حکومتِ بلوچستان اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کارکردگی کو سراہا، کہا کہ صوبے میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل جاری ہے، ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی روک تھام میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اور حکومت عوام کے ساتھ ساتھ ضلعی سطح پر بھی براہِ راست رابطے اور عمل میں مصروف ہے۔ آخر میں انہوں نے حکومتِ بلوچستان کے ان تمام مؤثر اقدامات اور کوششوں کو خاص طور پر سراہا اور قدر دانی کی۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bugti News بگٹی نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share