Pashtun Round Table

Directions

Pashtun Round Table Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pashtun Round Table, Media/News Company, Press club Quetta, Quetta.

کوٹہ پشاور کراچی کابل کندھار دبئ ابو ظہبی سعودی تہران ژوب ڈیرہ بنوں چمن پشین قلعہ سیف اللہ لورالائی موسی خیل سوات لکی مروت وزیرستان قلعہ عبداللہ زیارت ہرنائی دکی باجوڑ خیبر کرم کرک صوابی

02/10/2026

🔥 وندر: مسافر کوچ اور پٹرول لدی موٹر سائیکل میں تصادم، 3 جاں بحق

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر شارجہ ہوٹل کے قریب مسافر کوچ اور ایرانی پٹرول سے لدی موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید معلومات کا انتظار ہے۔

سنجاوی: لاپتہ معصوم محمد آصف دمڑ کی لاش برآمدسنجاوی میں گزشتہ دنوں سے لاپتہ معصوم بچے محمد آصف دمڑ کی لاش مل گئی۔ واقعے ...
02/10/2026

سنجاوی: لاپتہ معصوم محمد آصف دمڑ کی لاش برآمد

سنجاوی میں گزشتہ دنوں سے لاپتہ معصوم بچے محمد آصف دمڑ کی لاش مل گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں غم کی فضا چھا گئی۔

محمد آصف دمڑ کے لاپتہ ہونے کے بعد اہلِ خانہ اور علاقہ مکین ان کی تلاش میں سرگرداں تھے، تاہم اب ان کی لاش ملنے کی افسوسناک اطلاع سامنے آئی ہے۔

واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات اور ضروری قانونی کارروائی جاری ہے۔

اہلِ خانہ نے معصوم محمد آصف دمڑ کی المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ ایران جنگ : ایکسِیوس کے مطابق امریکی بحریہ کا میکن آئی لینڈ ایمفیبیئس ریڈی گروپ اور 13ویں میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ...
02/10/2026

امریکہ ایران جنگ :

ایکسِیوس کے مطابق امریکی بحریہ کا میکن آئی لینڈ ایمفیبیئس ریڈی گروپ اور 13ویں میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ سان ڈیاگو نیول بیس سے روانہ ہو گئے ہیں اور ان کا رخ مشرقِ وسطیٰ کی جانب ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا ایک درجن سے زائد F-35B جنگی طیارے، بکتر بند گاڑیاں اور تقریباً 2,200 امریکی میرینز بھی خطے میں تعینات کر رہا ہے۔

یہ پیش رفت اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف ممکنہ بحری یا زمینی فوجی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔

ایسی کارروائی ایک انتہائی بڑا اور خطرناک قدم ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں ایران بھرپور جوابی کارروائی کر سکتا ہے اور پورا خطہ شدید کشیدگی اور جنگ کے خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے۔

ضلع شیرانی سے تعلق رکھنے والے 3 نوجوان کل ضلع قلات اور سوراب کے درمیان سے مبینہ طور پر اغوا ۔۔دادک ولد پائندہ خان حریفال...
02/10/2026

ضلع شیرانی سے تعلق رکھنے والے 3 نوجوان کل ضلع قلات اور سوراب کے درمیان سے مبینہ طور پر اغوا ۔۔
دادک ولد پائندہ خان حریفال، عبدالصمد ولد غلام محمد حریفال اور نذیر احمد ولد شیر محمد حریفال کو مبینہ طور پر ایکسویٹر مشین سمیت اغوا..

30/09/2026

پشین میں کشیدگی—بات تصادم تک نہ پہنچے!

اختلافِ رائے اپنی جگہ، مگر کسی بھی اختلاف کو دھمکی، اسلحے یا تشدد تک پہنچانا کسی صورت معاشرے کے حق میں نہیں۔

خالد آزاد اور نور خان ترین کے درمیان مبینہ تلخ کلامی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال تشویش ناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق خالد آزاد کی گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹے ہوئے ہیں، جبکہ موقع پر مسلح افراد کی موجودگی کی بات بھی سامنے آئی ہے۔

ہم پشین انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر موقع پر پہنچیں، تمام افراد کی خیریت یقینی بنائیں، صورتحال کو پُرامن بنائیں اور قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

پشین اور قلعہ عبداللہ کے لوگ امن پسند ہیں؛ چند افراد کا اختلاف پورے معاشرے کا مسئلہ نہ بنے۔

اختلاف رکھیں، دلیل سے بات کریں، مگر اسلحہ نہیں—قانون کو فیصلہ کرنے دیں۔

امن سب کی ذمہ داری ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ’عمیری‘ ویڈیو کیسمرکزی کردار انعم بی بی کو والد نے غیرت کے نام پر قتل کردیاسوشل میڈیا پر وائرل ہونے ...
29/09/2026

سوشل میڈیا پر وائرل ’عمیری‘ ویڈیو کیس
مرکزی کردار انعم بی بی کو والد نے غیرت کے نام پر قتل کردیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی متنازع ویڈیو میں مرکزی کردار ادا کرنے والی خاتون انعم بی بی کو اس کے اپنے ہی والد نے غیرت کے نام پر قتل کردیا ہے

ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک متنازع ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں 'عمیری' نامی شخص اور خاتون انعم بی بی مرکزی کردار کے طور پر سامنے آئے تھے
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد علاقے اور خاندان میں شدید تناؤ پایا جارہا تھا اور ملزم (مقتولہ کے والد) کو شدید ذہنی دباؤ اور خاندانی سبکی کا سامنا تھا

اطلاعات کے مطابق ملزم نے واقعے کے بعد پولیس یا مقامی انتظامیہ کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے خاندانی غیرت اور بدنامی کے باعث اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتارا

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرکے مزید قانونی و تفتیشی کارروائی شروع کردی ہے.
کیا یہ سچ ھے۔‏۔۔۔۔

29/09/2026

بس ڈرائیور کا کمال ۔۔۔ چوروں کو ناکوں تلے چنے چبوا دیے ۔۔۔۔

پشاور: 28 سال بعد والد کے قـتـل کا بدلہ، افـغـان خاتون ڈاکٹر گرفتارپشاور کے علاقے چمکنی میں افـغـان شہری کے قتل کا ڈراپ ...
29/09/2026

پشاور: 28 سال بعد والد کے قـتـل کا بدلہ، افـغـان خاتون ڈاکٹر گرفتار

پشاور کے علاقے چمکنی میں افـغـان شہری کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے قـتـل میں مبینہ طور پر ملوث افـغـان خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 20 ستمبر کو چمکنی میں افـغـان شہری کو فائرنگ کرکے قـتـل کیا گیا تھا، تحقیقات کے دوران افـغـان خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے مبینہ طور پر مقتول کو دوستی کے بہانے ہنی ٹریپ کے ذریعے پشاور بلایا، جہاں اسے فـائرنگ کرکے قـتـل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتول 1999 میں افـغـانـسـتان کے صوبہ کنڑ میں اس کے والد اور چچا کے قـتـل میں ملوث تھا۔ملزمان نے اس سے قبل مظفرآباد میں رہائش پزیر ملزم کے گھر پر دستی بـم بھی پھینکا تھا جس میں وہ خود تو بچ گیا تا اہم اس کی بیوی انـتقال کر گئی تھی۔
پولیس کے مطابق گرفتار خاتون ڈاکٹر ہے، جبکہ قـتـل میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

29/09/2026

معصوم بچہ منشیات نوشی کا عادی ہو گیا ہے 😭

29/09/2026

بریکنگ نیوز : سی پیک موٹر وے سے کنٹینرز ہٹا کر راستہ کھول دیا گیا ۔

Address

Press Club Quetta
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pashtun Round Table posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share