Daily Quetta News

Daily Quetta News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Quetta News, Media/News Company, Quetta.

Daily Quetta News leading news paper Daily Quetta News deliver latest news breaking news Urdu news current news top headlines in Urdu from Pakistan norld sports business cricket politics and weather

احتجاج احتجاج احتجاج 24/05/2025ہم پیشن ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کریں گے تب تک تدفین نہیں کریں گے جب تک ڈی سی آفس والے ل...
24/05/2025

احتجاج احتجاج احتجاج 24/05/2025
ہم پیشن ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کریں گے تب تک تدفین نہیں کریں گے جب تک ڈی سی آفس والے لیوز کے اخلاف کاروائی نہیں کرتے
کچھ دن پہلے پیش آنے والے واقعے صادق اور رفیق زخمی ہوئے تھے ان میں سے آج رفیق ش ہ ی د ہو گے ہے۔

ژوب سے تعلق رکھنے والے ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ بہرام خان مندوخیل( CSP) ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان  تعینات
23/05/2025

ژوب سے تعلق رکھنے والے ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ بہرام خان مندوخیل( CSP) ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان تعینات

𝗗𝗮𝗹𝗯𝗮𝗻𝗱𝗶𝗻 | 𝗢𝗻 𝗕𝗬𝗖’𝘀 𝗖𝗮𝗹𝗹, 𝗣𝗿𝗼𝘁𝗲𝘀𝘁 𝗘𝗿𝘂𝗽𝘁𝘀 𝗔𝗴𝗮𝗶𝗻𝘀𝘁 𝗘𝗻𝗳𝗼𝗿𝗰𝗲𝗱 𝗗𝗶𝘀𝗮𝗽𝗽𝗲𝗮𝗿𝗮𝗻𝗰𝗲𝘀, 𝗦𝘁𝗮𝘁𝗲 𝗩𝗶𝗼𝗹𝗲𝗻𝗰𝗲, 𝗘𝘅𝘁𝗿𝗮𝗷𝘂𝗱𝗶𝗰𝗶𝗮𝗹 𝗞𝗶𝗹𝗹𝗶𝗻𝗴𝘀, 𝗮𝗻𝗱 𝗨...
23/05/2025

𝗗𝗮𝗹𝗯𝗮𝗻𝗱𝗶𝗻 | 𝗢𝗻 𝗕𝗬𝗖’𝘀 𝗖𝗮𝗹𝗹, 𝗣𝗿𝗼𝘁𝗲𝘀𝘁 𝗘𝗿𝘂𝗽𝘁𝘀 𝗔𝗴𝗮𝗶𝗻𝘀𝘁 𝗘𝗻𝗳𝗼𝗿𝗰𝗲𝗱 𝗗𝗶𝘀𝗮𝗽𝗽𝗲𝗮𝗿𝗮𝗻𝗰𝗲𝘀, 𝗦𝘁𝗮𝘁𝗲 𝗩𝗶𝗼𝗹𝗲𝗻𝗰𝗲, 𝗘𝘅𝘁𝗿𝗮𝗷𝘂𝗱𝗶𝗰𝗶𝗮𝗹 𝗞𝗶𝗹𝗹𝗶𝗻𝗴𝘀, 𝗮𝗻𝗱 𝗨𝗻𝗹𝗮𝘄𝗳𝘂𝗹 𝗗𝗲𝘁𝗲𝗻𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗼𝗳 𝗕𝗬𝗖 𝗟𝗲𝗮𝗱𝗲𝗿𝘀

Yesterday, the people of Dalbandin stood in defiance, answering the call of the Baloch Yakjehti Committee (BYC). They gathered to protest against the rising wave of enforced disappearances, extrajudicial killings, and the illegal detention of BYC leaders.

پاکستان اپنے جوہری سکیورٹی نظام کے معاملے پر مکمل پراعتماد ہے، دنیا انڈیا کی فکر کرے: وزارت خارجہپاکستان کی وزارت خارجہ ...
23/05/2025

پاکستان اپنے جوہری سکیورٹی نظام کے معاملے پر مکمل پراعتماد ہے، دنیا انڈیا کی فکر کرے: وزارت خارجہ

پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے جامع جوہری سیکیورٹی نظام اور اپنے کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی کے معاملے پر مکمل طور پر پراعتماد ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے ایک انڈین میڈیا کے ادارے کو دیے گئے ریمارکس کے بعد جاری کیا ہے جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق بیان کا ذکر تھا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ جان بولٹن کے ریمارکس راج ناتھ سنگھ کے بیان سے شروع ہوئے، جو ایک ہندو انتہا پسند تنظیم سے منسلک رہنما ہیں اور پاکستان کے خلاف جارحیت کی بار بار دھمکیاں دینے کی شہرت کے حامل ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ درحقیقت بین الاقوامی برادری کو اس بات پر زیادہ فکر مند ہونا چاہیے کہ انڈیا کے جوہری ہتھیار راج ناتھ سنگھ جیسے افراد کے کنٹرول میں ہیں، جو پاکستان اور مسلم دشمنی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں ور اپنی عظمت کے خطرناک وہم میں مبتلا ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ انڈیا کے سیاسی منظر نامے، میڈیا اور اس کے معاشرے کے بعض حصوں کی بڑھتی ہوئی بنیاد پرستی جوہری سکیورٹی کے جائز خدشات کو جنم دیتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ خدشات انڈیا میں جوہری بلیک مارکیٹ کی موجودگی کی وجہ سے مزید بڑھ جاتے ہیں، جو اس کے جوہری سکیورٹی فریم ورک میں سنگین خامیوں کو اجاگر کرتی ہے، جیسا کہ حساس جوہری مواد کی چوری اور غیر قانونی سمگلنگ کے بار بار ہونے والے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے۔

پاکستان دہشتگردوں کیخلاف اقدامات اٹھائے، چین مدد فراہم کرےگا: چینی قونصل جنرلکراچی: چینی قونصل جنرل نےکہا ہےکہ پاکستان د...
23/05/2025

پاکستان دہشتگردوں کیخلاف اقدامات اٹھائے، چین مدد فراہم کرےگا: چینی قونصل جنرل

کراچی: چینی قونصل جنرل نےکہا ہےکہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف اقدامات اٹھائے، چین دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کو مدد بھی فراہم کرےگا۔

بلوچستان اکنامک فورم کو 33 اور سی پیک کو 12 سال مکمل ہونے پر کراچی میں چینی قونصل خانے میں تقریب منعقدکی گئی۔

میڈیا سےگفتگو میں چینی قونصل جنرل یوندونگ یانگ نےگزشتہ روز خضدار میں اسکول وین پر ہونے والے دہشت گرد حملےکی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف اقدامات اٹھائے، چین دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کو مدد بھی فراہم کرےگا۔

چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امید ہے حکومت پاکستان دہشت گردی کےخلاف ٹھوس اقدامات کرےگی اور ان کانیٹ ورک ختم کرےگی، ہم پاکستان کی دہشت گردوں کےخلاف لڑائی میں حمایت کرتےہیں۔

پریس ریلیزمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہعوام کی سہولت، محفوظ پیدل آمد و رفت اور بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے ل...
23/05/2025

پریس ریلیز
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ

عوام کی سہولت، محفوظ پیدل آمد و رفت اور بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے درج ذیل ٹریفک ریگولیشنز نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدامات ویسٹ پاکستان اسٹریٹ رولز 1962 کے تحت کیے گئے ہیں:

1.جناح روڈ (مانان چوک سے ریگل چوک تک) ہر قسم کی گاڑیوں کے داخلے کے لیے روزانہ شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گا۔

2.شارعِ اقبال، پرنس روڈ اور لیاقت بازار کو "نو پارکنگ زون / نو کارٹ زون" قرار دیا گیا ہے۔

3.عالمو چوک (پاکستان ہوٹل سے سوزوکی سیل اینڈ سروس تک) کو بھی "نو پارکنگ زون / نو کارٹ زون" قرار دیا گیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

4.سرکلر روڈ کو "ون وے" قرار دیا گیا ہے، جہاں ٹریفک کا داخلہ صرف جناح روڈ سے اور اخراج سورج گنج بازار کی سمت سے ممکن ہوگا۔

کمشنر کوئٹہ ڈیویژن/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان احکامات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سک

تلاش ورثاءیہ بچی کچلاک پولیس تھانے میں ھے اگر کوئی اسے جانتا ھو تو تھانہ کچلاک سے رابطہ کریں۔0812890234
23/05/2025

تلاش ورثاء
یہ بچی کچلاک پولیس تھانے میں ھے اگر کوئی اسے جانتا ھو تو تھانہ کچلاک سے رابطہ کریں۔0812890234

ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر اینا بیئرڈ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہاسلام آباد (22 مئی 2025)ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطح کے ایک...
23/05/2025

ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر اینا بیئرڈ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ
اسلام آباد (22 مئی 2025)
ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز محترمہ اینا بیئرڈ کی قیادت میں اسلام آباد میں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد کو ملک میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جن کا مقصد ملک کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی یقینی بنانا ہے۔
بریفنگ میں ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے جاری "ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ (DEEP)" پر سیرحاصل گفتگو کی گئی۔ پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل سہولیات کا محفوظ اور سہل نظام تشکیل دیا جا رہا ہے جس کی بدولت شہریوں کے لئے ڈیجیٹل آئی ڈی اور "نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر " کے ذریعے حکومتی اور مالی خدمات تک آسان رسائی ممکن ہو گی۔ یہ پراجیکٹ ملک میں خدمات کی فراہمی بہتر بنانے اور معاشی سرگرمیوں میں تمام طبقات کی شمولیت بڑھانے میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔
چیئرمین نادرا نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت بالخصوص ڈیجیٹل شناخت کے فریم ورک سے متعلق سرگرمیوں کا تفصیلی احوال پیش کیا۔ انہوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومتی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور شہریوں کی ضروریات کو ہر ممکن طریقے سے پورا کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔
ورلڈ بینک کے وفد میں ناجی بن ہاسین، کنٹری ڈائریکٹر پاکستان، جنوبی ایشیا ریجن اور گیلیوس ڈراگلیس، آپریشنز مینجر پاکستان بھی شامل تھے۔

Gumshoda Bacha  mehmood Walid  haji hidayat ullah Age .8 years Address.shams masjid haji ghabi Road qta Cell.03318341442
25/04/2025

Gumshoda Bacha mehmood Walid haji hidayat ullah Age .8 years Address.shams masjid haji ghabi Road qta Cell.03318341442

13/04/2025

کوئٹہ کیچی بیگ تھانے پر ہینڈ گرینڈ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئ

*بلوچستان سے کراچی کروڑوں مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔* *کراچی (ڈیلی کوئٹہ نیوز) پولیس نے ...
13/04/2025

*بلوچستان سے کراچی کروڑوں مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔*

*کراچی (ڈیلی کوئٹہ نیوز) پولیس نے بلوچستان سے کراچی کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق کراچی موچکو پولیس کی حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی، اسمگلنگ کے لئے تیار کی گئی ڈبل کیبن گاڑی پکڑلی۔ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ 618 قیمتی موبائل فونز برآمد، گاڑی سے اسمگل شدہ نان پی ٹی اے آئی فونز کو چلانے والی 40 عدد ڈیوائسز بھی برآمد کرلی۔کاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ برآمد موبائلوں اور ڈیوائسز کی قیمت 50 ملین روپے سے زائد ہے،2 ملزم گرفتار کرلئے ہیں۔*

*بی این پی مینگل کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے۔*کوئٹہ (ڈیلی کوئٹہ نیوز ) بلوچستا...
13/04/2025

*بی این پی مینگل کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے۔*

کوئٹہ (ڈیلی کوئٹہ نیوز ) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے دھرنے کے مقام پر کثیر الجماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر پیر کو کوئٹہ میں کثیر الجماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ کانفرنس دھرنے کے مقام پر منعقد کی جائے گی، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔سردار اختر مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں بلوچ لانگ مارچ کرنے والوں کے مطالبات اور بلوچستان کو درپیش سنگین مسائل پر غور کیا جائے گا، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر خواتین سیاسی کارکنوں کی رہائی بی این پی کا بنیادی مطالبہ ہے لیکن صوبائی حکومت بلوچ خواتین کارکنوں کی گرفتاری جیسے حساس معاملات پر سنجیدہ نہیں اور یہی ریاست کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ تین مرتبہ مذاکرات کیے گئے لیکن کوئی بامعنی نتیجہ نہیں نکلا، بلوچستان ایک بار پھر ریاستی جبر کا شکار ہے اور پانچویں فوجی آپریشن سے گزر رہا ہے، جو لوگ کبھی پرامن احتجاج کرتے تھے وہ اب پہاڑوں میں چلے گئے ہیں کیوں کہ جبری گمشدگیوں اور لاشوں کے پھینکے جانے جیسے مظالم نے احتجاج کا دروازہ بند کر دیا ہے، خواتین قانون سازوں کو آئینی ترامیم کے لیے ووٹ دینے پر اغوا اور دباؤ کا سامنا ہے، بڑی سیاسی جماعتیں بلوچستان کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر صوبے کے وسائل پر قبضہ کر رہی ہیں۔

Address

Quetta
87300

Telephone

+923333412616

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Quetta News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Quetta News:

Share