23/08/2025
سریاب کے عوام وزیرٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی صاحب سے اپیل کرتے ہیں اور بلوچستان حکومت سے اپیل کرتےہیں: گرین بس سروس کو سریاب کسٹم تک چلایا جائے*
بلوچستان کے عوام، خصوصاً کوئٹہ شہر کے شہریوں نے حکومت بلوچستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ *گرین بس سروس* کو *سریاب کسٹم* تک توسیع دی جائے۔
عوامی مطالبات کی وجوہات:
- سریاب روڈ اور کسٹم کے اطراف ہزاروں طلبہ، ملازمین اور عوام روزانہ سفر کرتے ہیں۔
- نجی گاڑیوں کے کرایے عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں۔
- گرین بس سروس سے عوام کو آرام دہ، سستی اور محفوظ سفری سہولت میسر آ سکتی ہے۔
عوام نے وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی صاحب، اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ *فوری طور پر گرین بس سروس کو سریاب کسٹم تک بحال کیا جائے* تاکہ عوامی مشکلات میں کمی آئے۔