Balochistan Higher Education Updates

Balochistan Higher Education Updates Guiding Balochistan’s Youth Towards Academic Excellence

بلوچستان بورڈ میں تبادلے ۔۔۔
06/11/2025

بلوچستان بورڈ میں تبادلے ۔۔۔

06/11/2025

حکومت بلوچستان نے بلوچستان کے مختلف یونیورسٹیوں میں افغانستان کی طلبہ و طالبات کے لئے مختص تقریباً 200 کے قریب سکالرشپ کے سیٹس ختم کر دیئے
(گئے (ذرائع

کوئٹہ، 6 نومبر۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میرٹ کے فروغ اور سروس ڈلیوری کی بہتری سے عوام اور بالخصو...
06/11/2025

کوئٹہ، 6 نومبر۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میرٹ کے فروغ اور سروس ڈلیوری کی بہتری سے عوام اور بالخصوص نوجوانوں کا حکومت پر اعتماد بحال ہوگا ریاست سے دوری ختم ہوگی اور ایک شفاف و فعال نظامِ حکومت تشکیل پائے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان میں کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر بند نہیں ہوگی آج یہ وعدہ پورا کر دکھایا وعدہ کرتے ہیں کہ میرٹ پر مبنی نظام اور میرٹوکریسی کو فروغ دیں گے تاکہ ہر حقدار کو اس کا حق ملے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنمنٹ گرلز کالج جناح ٹاو¿ن کوئٹہ میں صوبے کے پہلے اسکول ٹرانسپورٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پروگرام کا افتتاح کیا اور اسکولوں کے سربراہان کو متعلقہ علاقے کے رکن صوبائی اسمبلی کی موجودگی میں بسوں کی چابیاں حوالے کیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی ایک خواب تھا جو آج حقیقت بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام میں سب سے پہلے "اقر" کا حکم دے کر تعلیم کی اہمیت اجاگر کی گئی مگر افسوس کہ معاشرتی طور پر تعلیمِ نسواں پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں ہمیشہ تعلیم، خصوصاً تعلیمِ نسواں کو نمایاں حیثیت حاصل رہی ہے انہوں نے بتایا کہ ان کے والد بزرگوار میر غلام قادر بگٹی نے بیکٹر میں پہلا اسکول قائم کیا تھا جہاں ابتدائی چھ ماہ تک وہ خود اور ان کی بہن پہلے دو طالب علم تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم میں اصلاحات کا آغاز اساتذہ کی میرٹ پر کنٹریکٹ بھرتی سے کیا۔ اگرچہ یہ فیصلہ غیر مقبول جانا گیا مگر وقت نے ثابت کیا کہ یہ درست اقدام تھا وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ حکومت نے لگ بھگ 14 ہزار اساتذہ کو میرٹ پر کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کیا جس کے نتیجے میں 3200 غیر فعال اسکول دوبارہ فعال ہوئے اور 94 ہزار بچوں کا داخلہ ممکن ہوا کالجز کی حاضری میں 60 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 600 کمیونٹی اسکولوں میں 32 ہزار نئے طلبہ داخل ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ان کمیونٹی اسکولوں کو دو کمروں تک توسیع دی جارہی ہے تاکہ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے غیر حاضری کی پاداش میں سینکڑوں اساتذہ کو برطرف کیا گیا ان اقدامات کے نتیجے میں صوبے میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسکول ٹرانسپورٹ پروگرام کے لیے سالانہ 79 ملین روپے کے بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پروگرام تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا اور حکومت اس کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ سروس ڈلیوری کے نظام کو بہتر بنا کر نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا اس مقصد کے لیے میرٹ کے اصول پر سختی سے عمل کیا جائے افسران کسی دباوکے بغیر میرٹ پر فیصلے کریں وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے باقی ماندہ بند اسکول سردیوں کی تعطیلات کے بعد سو فیصد کھل جائیں گے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صحت کے شعبے کے بعد محکمہ تعلیم میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل متعارف کروایا جارہا ہے بلیدہ میں اس کی کامیاب مثال موجود ہے جہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعلیمی ادارہ کامیابی سے علم کی روشنی پھیلا رہا ہے اس ماڈل کو پورے بلوچستان میں وسعت دی جائے گی تاکہ تعلیم اور صحت تک ہر شہری کی رسائی ممکن بنائی جا سکے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم دن رات محنت کریں گے، میرٹ کو بنیاد بنائیں گے اور بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گورنمنٹ گرلز اسکول جناح ٹاون کوئٹہ کے لئے دو بسوں کی فراہمی کا اعلان بھی کیا جبکہ ہدایت کی کہ اسکولوں کو فراہم کردہ بسوں کا رنگ پیلا رکھا جائے تاکہ دنیا کے بیشتر ممالک کی طرز پر یہ تعلیمی اداروں کی مخصوص پہچان کے طور پر جانی جائیں، قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گورنمنٹ گرلز کالج جناح ٹاو¿ن کوئٹہ پہنچنے تو صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، سیکرٹری تعلیم اسفندیار خان کاکڑ، سمیت اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا اور بچوں نے پھول پیش کئے اسکول کی طالبات کے بینڈ دستے نے وزیر اعلیٰ کو سلامی پیش کی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بینڈ دستے کی کارکردگی و صلاحیتوں پر انہیں شاباش دی اور دو لاکھ روپے کیش انعام بھی دیا ۔

Governor Balochistan Presides Over Turbat University’s 9th Senate Meeting, Commends University’s Performance, and Emphas...
01/11/2025

Governor Balochistan Presides Over Turbat University’s 9th Senate Meeting, Commends University’s Performance, and Emphasizes Institutional Reforms

The 9th Senate meeting of the University of Turbat (UoT) was held at the Governor’s House on October 31, 2025, under the chairmanship of Governor Balochistan, Jaffar Khan Mandokhail.
During the meeting, Governor Balochistan appreciated Vice Chancellor Prof. Dr. Gul Hasan and his team for their dedicated efforts toward the university’s progress and achievements. He said that there is always room for further improvement at the individual and institutional levels. Reaffirming his commitment to higher education, the Governor emphasized that all public sector universities in Balochistan should be strengthened and brought on par with those in Islamabad and Punjab.
Highlighting the province’s financial limitations, Governor Balochistan underscored the need to make salary packages more competitive to attract and retain talented faculty and staff. He said that one of the key features of the university’s Senate meetings lies in the valuable suggestions and constructive critiques provided by the esteemed members, which play a vital role in nurturing institutional transparency, accountability, and collective decision-making. He added that the diverse expertise and experience of the Senate members greatly contribute to the university’s progress.
According to the university spokesperson, the Vice Chancellor, Prof. Dr. Gul Hasan, briefed the Senate on the university’s academic, research, and development activities. He informed the members that from the 2026 academic year, UoT plans to launch several new academic programs aligned with modern technologies and contemporary needs. He also apprised the Senate on the progress of Phase-II development projects, ongoing initiatives, and future academic and infrastructural plans.
The Vice Chancellor said that special emphasis is being placed on skill development, artificial intelligence, emerging technologies, and market-driven programs to equip graduates with practical competencies and enable them to play a productive role in national socio-economic development. He added that efforts are underway to align research activities with the national economic and social priorities. He informed the meeting that preparations for the university’s third convocation are in the final stages.
Addressing the Senate members, the Governor directed that the pace of construction work on academic blocks, male and female hostels, the sports complex, and other ongoing projects be expedited so that students can benefit from these facilities at the earliest. Based on the recommendations and suggestions presented by the members, several important decisions were approved to enhance the university’s progress.
Vice Chancellor Prof. Dr. Gul Hasan expressed his gratitude to the Governor for his continued patronage, guidance, and keen interest in the development of the University of Turbat.
At the end of the meeting, Governor Jaffar Khan Mandokhail presented commemorative shields to the participants of the meeting.
Provincial Secretary for Higher Education Saleh Baloch, Principal Secretary to the Governor Kaleem Ullah Babar, UoT Pro Vice Chancellor Dr. Mansoor Ahmed, HEC representative Dr. Zahoor Bazai, HEC Director General Dr. Nasir Shah, Additional Secretary Finance Department Arif Achakzai, Prof. Dr. Farhan Hanif Siddiqi from IBA, Karachi, Prof. Dr. Muhammad Mohsin Javed from Virtual University, Islamabad, Prof. Dr. Javed Ahmed from Sukkur IBA University, Prof. Dr. Abdul Saboor from UoT, Dr. Muhammad Tahir Hakeem from UoT, Dr. Adeel Ahmed from UoT, Dr. Hani Abul Hassan from UoT, Mr. Atta Ur Rehman Killji, Director Governor Secretariat, Quetta. Mr. Shabeek Syed, Director Finance, UoT, Dr. Kamal Ahmed, Project Coordinator, UoT, and Registrar Gunguzar Baloch attended the meeting.
University of Turbat
HEC Pakistan
Governor House Quetta
Directorate of Public Relations Balochistan

A critical analysis of the honourable Governor of Balochistan's proposal to stop BS studies in the colleges of Balochist...
01/11/2025

A critical analysis of the honourable Governor of Balochistan's proposal to stop BS studies in the colleges of Balochistan.

1. The "Low Fee Structure" Argument:

Colleges offer BS programs at lower costs than universities, creating unfair competition.
This misrepresents public education's purpose. Government colleges strive to be affordable, making higher education more accessible to middle - and lower-income families. Penalizing colleges for achieving their mandate is misguided. Funding issues at universities should not lead to the elimination of a legitimate, cheaper alternative.

2. The "False Argument about Khyber Pakhtunkhwa (KP)":

KP has stopped BS studies in colleges, so Balochistan should follow.
This is factually incorrect; BS programs are being offered in more than 1,000 subject areas throughout the province in KP's colleges. KP is upgrading its colleges, and offering many new BS programs in the new subjects. Citing a non-existent policy discredits the decision-making process.

3. The "Low-Quality Standard of Education" Narrative:

Colleges provide substandard education. A blanket ban is an illogical response to valid concerns about quality. Issues stem from resource and infrastructure failures, which the government should address instead of punishing institutions and students. A thorough assessment of educational standards has not been conducted, and many successful college BS programs exist.

Probable Consequences:

1. Reduced Access to Higher Education:

Students from low-income backgrounds often struggle with high university fees, which can lead to increased dropout rates and potential brain drain.

2. Worsening Socio-Economic Disparities:

Education will become increasingly accessible only to the wealthy, deepening social divides, and frustration among young people.

3. Increased Burden on Universities:

Universities will face overcrowding and resource strain as they try to accommodate displaced students.

4. De-Motivation of Faculty:

College lecturers and professors demoted to teaching lower-level classes could face intellectual stagnation, low morale, and potential exits to other provinces or careers.

5. Heightened Sense of Deprivation in Balochistan:

Limiting educational opportunities will exacerbate feelings of political and economic marginalization among residents of Balochistan.

Constructive Alternatives:

Rather than a ban, the government should invest in college upgrades and faculty development and foster stronger university affiliations to improve quality and access to education.

Courtesy:- Dr-Jamil Agha

سستا اور معیاری اعلی تعلیم بلوچستان کے طلبا کا حق ہے۔کالجز کے اساتذہ سو فیصد کمیشنڈ ہیں ان کی اہلیت و صلاحیت کا کسی  سے ...
30/10/2025

سستا اور معیاری اعلی تعلیم بلوچستان کے طلبا کا حق ہے۔

کالجز کے اساتذہ سو فیصد کمیشنڈ ہیں ان کی اہلیت و صلاحیت کا کسی سے موازنہ نہیں۔

بی ایس کی بندش کالجز، کالج اساتذہ اور غریب طلبا کے خلاف گہری سازش ہے۔

یونیورسٹی کے طرز پر کالج اساتذہ کے لئے ایم فل و پی ایچ ڈی کے مواقع پیدا کرنا، ان کو اندرون و بیرون ملک سکالرشپ فراہم کرنا اور کالجز میں مطلوبہ سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ کالجز میں بی ایس کے حوالے سے سنجیدگی اختیار کی جائے اور ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ تاہم اس کو جواز بناکر کالجز میں بی ایس کی بندش غریب طلبا کے ساتھ زیادتی اور اعلی تعلیم کو پرائیوٹائز کرنے کی مذموم سازش ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

گورنر بلوچستان کے مراسلے پر بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا ردعمل۔

بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے بی ایس کے حوالے گورنر بلوچستان کے حالیہ مراسلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر بلوچستان کا مراسلہ قابل تشویش ہے۔ گورنر بلوچستان کو یونیورسٹیوں کا چانسلر بنے کر نہیں بلکہ بلوچستان کا گورنر بن کر بلوچستان کے غریب طلبا کے مسائل و مشکلات کا ادراک کرنا چاہئے تھا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے کالجز میں تعینات پروفیسرز سو فیصد پبلک سروس کمیشن کے منتخب کردہ ہیں اس حوالے سے ان کی اپنے مضامین میں اہلیت و صلاحیت کا کسی سے کوئی موازنہ نہیں ہوسکتا۔بلوچستان کے کالجز میں بی ایس پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے۔ کالجز و کالج اساتذہ کی بدولت بلوچستان کے غریب طلبا کو سستی اور معیاری تعلیم ان کے دہلیز پر مل رہی ہے جو ان کا بنیادی حق ہے۔ گورنر بلوچستان کے مراسلے میں بی ایس کا تذکرہ اس انداز میں کیا گیا ہے کہ گویا گورنر صاحب کو طلبا کے تعلیم سے زیادہ یونیورسٹی کے معاشی بحران کی فکر لاحق ہے جس کی صوبے کے اس اہم ترین منصب سے توقع نہیں کی جاتی تھی ۔ مراسلے میں خیبر پختون خواہ کے کالجز میں بی ایس کے بندش کا ذکر ہے جو حقیقت پر مبنی نہیں۔
اعلامیہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے 35 کالجز میں بی ایس میں زیر تعلیم بیس ہزار سے زائد طلبا بلوچستان کا تابناک مستقبل ہیں گورنر بلوچستان کے مراسلے میں اس حوالے سے اختیار کردہ نکتہ نظر زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا اور یہ غریب طلبا پر اعلی تعلیم کے دروازے بند کرنے کی سازش ہے۔
بلوچستان کے کالجز میں خدمات سرانجام دینے والے کمیشنڈ پروفیسرز کو دوران سروس ٹریننگز، سکالرز شپس، ایم فل و پی ایچ ڈی کے مواقع فراہم کرنا اور بی ایس کالجز میں کماحقہ سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ بی ایس کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکے بی پی ایل اے اس سلسلے میں حکومتی عدم منصوبہ بندی پر سوال اٹھاتی رہی ہے اور حکومت کو وقتا فوقتا تجاویز دیتی رہی ہے۔آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ کالجز میں بی ایس کے حوالے سے سنجیدگی اختیار کی جائے اور ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ تاہم اس کو جواز بناکر کالجز میں بی ایس کی بندش غریب طلبا کے ساتھ زیادتی اور اعلی تعلیم کو پرائیوٹائز کرنے کی مذموم سازش ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
بی پی ایل اے اس سلسلے میں جلد گورنر بلوچستان سے ملاقات کرکے ان کو کالجز میں بی ایس پر بریفننگ دے گی اور ان کے سامنے حقائق رکھے گی۔

(بی پی ایل اے صدر)

!سرمایہ دارانہ نظام کی چیخیںپاکستان کے غریب ترین صوبہ بلوچستان کے امیر ترین  گورنر صاحب فرماتے ہیں کہ کالجز بی-ایس(BS) ن...
30/10/2025

!سرمایہ دارانہ نظام کی چیخیں

پاکستان کے غریب ترین صوبہ بلوچستان کے امیر ترین گورنر صاحب فرماتے ہیں کہ کالجز بی-ایس(BS) نہ کروائیں کیونکہ وہ فیس کم وصول کرتے ہیں۔
اور اس لیے بھی کیونکہ ان کی تفریحی یونیورسٹیوں میں اب پڑھنے والے طلباء نہیں آ رہے۔

مطلب صاحب بہادر فرماتے ہیں کہ یونیورسٹیاں کمانے کا ذریعہ ہیں، پڑھنے لکھنے والے غریب طلباء بھاڑ میں جائیں۔
یاد رہے یہ فرق کوئی معمولی نہیں۔
یونیورسٹی کا صرف ایڈمیشن 30,000 سے زیادہ کا ہوتا ہے جبکہ کالج کے 8 سمسٹر کی فیس بشمول ایڈمیشن 30,000 سے کچھ کم ہی ہوتی ہے۔
یونیورسٹی سے ایک عام سی گریجوئیشن بھی اس وقت طالب علم کو (400٫000) چار لاکھ تک پڑتی ہے، جبکہ ایک کالج کا طالب علم اس سے کہیں اچھا پڑھ کر تیس ہزار میں اپنی چار سال کی ڈگری لے لیتا ہے۔
پچھلے 2 سالوں میں جب سے کالجز نے گریجویٹس پیدا کرنے شروع کیے ہیں، زیادہ تر مقابلہ جاتی پوسٹوں پر یہی ہونہار طلبہ نظر آتے ہیں۔ جبکہ یونیورسٹیاں بے حال و پریشان۔
اور کیسے نہ ہوں، نہ کوئی سمت نہ کوئی طریقہ؟ بس ایف سی چیک پوسٹوں کی طرح ان کے کیمپس اور مستونگی کیک کی دکانوں کی طرح ان کے بے ہنگم ڈپارٹمنٹس۔
ایک طرف BUITEMS, جسے سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ وہ پڑھانا کیا چاہتی ہے، education, اور psychology سے لیکر انگریزی اور international relations تک کوئی موقع نہ جائے کمانے کا،
اور دوسری طرف بلوچستان یونیورسٹی جو ہڑتالوں کے لیے موزوں اور سیر سپاٹے کے لیے مختص۔
کوئی ان کی ریسرچ ایکٹیویٹی، کوئی معاشرتی ترقی میں کردار پر بات کرے گا؟
کوئی پوچھے گا کہ آپ نے ٹھیکہ اٹھایا ہے تعلیم کو برباد کرنے کا۔ یا مہنگی تعلیم کو بیچنے کا، جس کی راہ میں کالجز آپ کو دیوار نظر آتے ہیں۔

میرا دعویٰ ہے کہ پچھلے سال کے فارغ التحصیل یونیورسٹی اور کالج گریجویٹس کا اپنے اپنے سبجیکٹس میں مقابلہ کروا دیا جائے۔ اگر آدھے سے زیادہ یونیورسٹی گریجویٹس اپنے سبجیکٹ کی بنیادی تعریف اور سکوپ بھی بتا پائے تو کہنا۔ چلیں ہیں معیار پہ بات کرنے😏

گورنر صاحب اپنی آنکھیں کھولیں۔ لینڈ کروزر کے آس پاس بھی ایک عوام ہے اور اسی عوام کے لیے کالجز ہیں۔

(ہارون خان)

HEC approves launch of MS Management Sciences programme at the University of GwadarGwadar 29 October 2025In a major step...
30/10/2025

HEC approves launch of MS Management Sciences programme at the University of Gwadar

Gwadar 29 October 2025
In a major step forward in the higher-education sector, the Higher Education Commission (HEC) has formally issued a No Objection Certificate (NOC) to the University of Gwadar for launching an MS (Management Sciences) program. The programme is to begin officially in the spring semester of 2026.
The HEC’s Quality Assurance Division granted the University of Gwadar formal permission to offer the MS (Management Sciences) programme in a notification. Qualified, experienced, and reputable faculty will supervise the program to ensure high standards of education, research, and innovation.
The University of Gwadar’s Vice-Chancellor, Prof. Dr. Abdul Razzaq Sabir, congratulated the Dean, Head of Department, and senior faculty of the Department of Management Sciences, saying that the launching of the MS programme in such a short period of three to four years is a remarkable achievement. He said that the approval reflects the university’s commitment to improving the quality of higher education, expanding the scope of postgraduate programmes, and increasing advanced educational opportunities for youth in the region. This development represents the forward direction of the University of Gwadar, which will play a significant role in promoting administrative and research education in Balochistan and across the country.

Issued by:
Public Relations Office
University of Gwadar
Higher Education Commission, Pakistan Directorate of Public Relations BalochistanGovernor Balochistan University of Gwadar

ڈی ای او کوئٹہ کی جانب سے جاری ہونے والا یہ نوٹیفکیشن (مورخہ 28 اکتوبر 2025) ایک نہایت اہم اور بروقت انتظامی اقدام ہے، ج...
30/10/2025

ڈی ای او کوئٹہ کی جانب سے جاری ہونے والا یہ نوٹیفکیشن (مورخہ 28 اکتوبر 2025) ایک نہایت اہم اور بروقت انتظامی اقدام ہے، جس کا مقصد تعلیمی اداروں میں شفافیت، نظم و ضبط اور والدین و طلباء کے مالی مفاد کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

یہ بات قابلِ افسوس ہے کہ بعض سرکاری اسکولوں میں اساتذہ یا سربراہان مختلف عنوانات, جیسے اندرونی امتحانات، فنڈز، یا دیگر سرگرمیوں—کے تحت طلباء سے رقم جمع کر رہے تھے، جو کہ نہ صرف حکومتی پالیسی کے خلاف ہے بلکہ طلباء پر غیر ضروری مالی دباؤ بھی ڈالتا ہے۔

اس ہدایت نامے کے ذریعے تمام اسکولوں کو واضح طور پر متنبہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں طلباء سے ایک روپیہ بھی وصول نہ کیا جائے، کیونکہ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے اسکولوں کے لیے خاطر خواہ بجٹ فراہم کیا جا چکا ہے تاکہ اداروں کے روزمرہ اخراجات اور طلباء کی سہولیات بخوبی پوری کی جا سکیں۔

مزید برآں، اس نوٹیفکیشن میں یہ تنبیہ بھی شامل ہے کہ کسی بھی قسم کی مالی بے ضابطگی یا اس حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اہلکار کے خلاف BEEDA 2011 کے تحت سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ محکمہ تعلیم مالی شفافیت اور احتساب کے اصولوں کو مضبوطی سے نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ نوٹیفکیشن نہ صرف ایک انتباہ ہے بلکہ ایک اصلاحی پیغام بھی رکھتا ہے کہ تعلیم کی فراہمی عوامی خدمت ہے، اور اس میں کسی بھی قسم کی مالی بدعنوانی یا غیر قانونی رقم کی وصولی کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

نتیجتاً، تمام متعلقہ افسران، سربراہانِ ادارہ اور اساتذہ کو اس ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہیے، تاکہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے معیار، شفافیت، اور والدین کا اعتماد بحال رہے۔

“تعلیم خدمت ہے، تجارت نہیں ,
طلباء سے مالی مطالبہ کسی طور قابلِ قبول نہیں۔”

🌿 قائم خان ایثار — تعلیم، خدمت اور سماجی بیداری کا استعارہ 🌿بلوچستان میں جہاں کئی منصوبے برسوں سے تاخیر کا شکار ہیں، وہا...
29/10/2025

🌿 قائم خان ایثار — تعلیم، خدمت اور سماجی بیداری کا استعارہ 🌿

بلوچستان میں جہاں کئی منصوبے برسوں سے تاخیر کا شکار ہیں، وہاں ایک نام امید کی کرن بن کر ابھرا ہے — قائم خان ایثار۔ 💫

گزشتہ دنوں بلوچستان ہائی کورٹ میں نواکلی گرلز و بوائز کالجز کے تعمیراتی و انتظامی امور سے متعلق ان کی دائر کردہ آئینی درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے نتیجے میں گورنمنٹ گرلز کالج نواکلی (زرغون ہاؤسنگ اسکیم، سرہ غوڑگئی) کا تعمیراتی کام آٹھ سال بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا! 🏗️

یہ وہی منصوبہ ہے جو 2015 سے رُکا ہوا تھا، مگر قائم خان ایثار کی مسلسل پیروی، سماجی ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے نے اسے دوبارہ زندگی بخشی۔ 🌸

عدالت عالیہ بلوچستان، خصوصاً جسٹس کامران خان ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین کی خصوصی توجہ، اور ایڈووکیٹ نواب خان قمر کی قانونی معاونت نے اس تاریخی پیش رفت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

قائم خان ایثار نے نہ صرف عدالت کے ذریعے تعلیم کے حق کے لیے آواز اٹھائی بلکہ اس پورے عمل کو شفاف انداز میں عوام کے سامنے رکھا — تاکہ ہر شہری کو معلوم ہو کہ اگر نیت خالص ہو تو تبدیلی ممکن ہے۔ 💪

🎓 آج نواکلی اور کلی سرہ غوڑگئ کے طلبہ و طالبات اس جدوجہد کے حقیقی مستفید ہیں۔
یہ کامیابی نہ صرف ایک تعلیمی منصوبے کی بحالی ہے بلکہ عزم، استقامت اور خدمتِ خلق کی روشن مثال بھی ہے۔

اللّٰہ قائم خان ایثار اور ان کے رفقاء کو مزید ہمت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ 🌺

#بلوچستان #تعلیم #خدمت


📢 اہم تعلیمی خبر – بلوچستان میں BS پروگرامز کے حوالے سے گورنر بلوچستان کا فیصلہگورنر بلوچستان نے صوبے کے ڈگری کالجز میں ...
29/10/2025

📢 اہم تعلیمی خبر – بلوچستان میں BS پروگرامز کے حوالے سے گورنر بلوچستان کا فیصلہ

گورنر بلوچستان نے صوبے کے ڈگری کالجز میں جاری BS پروگرامز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب سے کالجز میں BS ڈگریاں شروع ہوئی ہیں، بلوچستان کی سرکاری یونیورسٹیوں میں داخلوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے تعلیمی سرگرمیوں، ریونیو اور تعلیم کے معیار پر منفی اثر پڑا ہے۔

مزید یہ بتایا گیا ہے کہ کالجز میں فیسیں تو کم ہیں مگر وہاں اعلیٰ تعلیم دینے کے لیے درکار تجربہ کار فیکلٹی اور تعلیمی ماحول موجود نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس طرزِ عمل سے اعلیٰ تعلیم کا معیار متاثر ہو رہا ہے۔

گورنر نے یہ بھی حوالہ دیا کہ خیبر پختونخوا میں بھی یہی تجربہ کیا گیا تھا، لیکن بعد میں وہاں BS پروگرام ختم کر کے صرف ایسوسی ایٹ ڈگری (AD) پروگرامز تک کالجز کو محدود کر دیا گیا۔

🟢
گورنر بلوچستان نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے ڈگری کالجز سے BS پروگرامز واپس لیے جائیں اور صرف ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز ہی جاری رکھے جائیں۔

📚 مقصد یہ ہے کہ یونیورسٹیوں کا معیار بحال رہے، اور اعلیٰ تعلیم کی فراہمی بہتر اور مؤثر انداز میں ہو۔


Address

Quetta

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:00
Tuesday 09:00 - 15:00
Wednesday 09:00 - 15:00
Thursday 09:00 - 15:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 15:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Higher Education Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Balochistan Higher Education Updates:

Share