22/04/2026
انا للہ و انا الیہ راجعون
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ حاجی عبدالرزاق کی بہو، عبدالرشید کی شریکِ حیات، حاجی عبدالحمید و حاجی محمد عارف مصور خان کی بھابھی، حاجی نظر محمد کی صاحبزادی اور حافظ اللہ داد، مولوی عطا اللہ و حاجی محمد طاہر کی ہمشیرہ قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئی ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
نمازِ جنازہ آج بروز جمعرات صبح 9 بجے کاسی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
فاتحہ خرواری مسجد افغان روڈ میں ھوگی۔