
23/09/2025
کچلاک پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کاریزات علاقائی یونٹ کانفرنس
کاریزات میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی علاقائی یونٹ کانفرنس زیر صدارت ملک نادر کاکڑ منعقد ہوئی۔
کانفرنس سے صدارتی خطاب ملک نادر کاکڑ نے کیا، جبکہ دیگر مقررین میں پارٹی کے رہنما سید شراف آغا صوبائی ڈپٹی سیکریٹری، ملک عمر کاکڑ سندھ صوبائی ڈپٹی سیکریٹری، فضل اشنا ضلعی سینئر معاون، معلم سید خان کاکڑ ضلعی سینئر معاون، نصیر احمد کاکڑ ضلعی معاون، حاجی گلاب سلیمان خیل، محمد علی بازئی، مرکزی کونسل ممبر ملک ناصر کاسی شامل تھے۔
کانفرنس میں نئے علاقائی کابینہ کا انتخاب علاقائی الیکشن کمیشن کی نگرانی میں عمل میں آیا۔
منتخب کابینہ میں:
علاقائی سیکریٹری: ظہور احمد کاکڑ
علاقائی سینئر معاون: عبدالغفور کاکڑ
اور دیگر سات رکنی کابینہ شامل ہے۔