03/07/2026
سندھ میں جامع اور مساوی تعلیم کے فروغ کی جانب تاریخی پیش رفت۔
جماعت سوم تا پنجم کے لیے ہندو مذہبی تعلیم کی پہلی سرکاری نصابی کتب کا اجرا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں نصابی کتب کی رونمائی کی۔
صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ، وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ، ڈاکٹر شام سندر اور ایم پی اے مہیش کمار ہسیجہ تقریب میں شریک۔
آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 22(1) پر عملدرآمد کی جانب ایک اہم سنگِ میل عبور۔
سرکاری اسکولوں میں ہندو طلبہ کو اپنے مذہب کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا آئینی حق مزید مستحکم۔
ہندو مذہبی تعلیم کے نصاب کی تیاری مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مکمل کی گئی۔
نصابی کتب کی جلد اسکولوں تک فراہمی اور متعلقہ اساتذہ کی تقرری پر زور۔
یہ اقدام سندھ حکومت کے مساوی، جامع اور امتیاز سے پاک تعلیمی نظام کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
اقلیتی برادری کے تعلیمی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے سندھ حکومت کا ایک اور اہم اقدام