Din News Quetta HD

Din News Quetta HD دن نیوز کوئٹہ پیج کو لائیک اور شئیر کریں شکریہ ۔

کل ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کشمیر یکجہتی دن کے موقع پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلانوفاقی کابینہ کے فیصلے ک...
04/02/2025

کل ملک بھر میں چھٹی کا اعلان

کشمیر یکجہتی دن کے موقع پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت 5 فروری 2025 بروز بدھ ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی

کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا

کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی

پاکستانی قوم یکجہتی کشمیر کے اظہار کے لیے بھرپور طریقے سے دن منائے گی

پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کوئٹہ:پورے ملک کیطرح کوئٹہ میں صحافی پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کریں گےکوئٹہ: پیکا ایکٹ کے قانون ...
31/01/2025

پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج

کوئٹہ:پورے ملک کیطرح کوئٹہ میں صحافی پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کریں گے

کوئٹہ: پیکا ایکٹ کے قانون کے خلاف کوئٹہ پریس کلب میں 3 بجے احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا

کوئٹہ: احتجاجا صحافی کالی پٹیاں باندھ کر صحافتی فرائض سر انجام دیں گے

کراچی کے مشہور معدے کے سپیشلیسٹ ڈاکٹروں پرویز اشرف ڈاکٹر انور آرائیں اور دیگر نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پا...
29/01/2025

کراچی کے مشہور معدے کے سپیشلیسٹ ڈاکٹروں پرویز اشرف ڈاکٹر انور آرائیں اور دیگر نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں 3 سال بعد اکثر لوگ شوگر اور معدے کی کینسر کی تکلیف میں مبتلا ہونگے کیونکہ اسکی وجہ غیر معیاری شربت اور خاص کر (STING) بوتل کا استعمال کرنا ہے۔پلیز اس سے اپنے آپکو اور اپنے بچوں اور رشتہ داروں کو بچاؤ یہ اپ کا فرض ہے ۔

15سالہ لڑکی کا قتل کوئٹہ،منع کرنے کے باوجود ٹک ٹاک بنانے پر15 سالہ لڑکی حرا کو باپ اور ماموں نے قتل کردیاکوئٹہ،بلوچی اسٹ...
29/01/2025

15سالہ لڑکی کا قتل

کوئٹہ،منع کرنے کے باوجود ٹک ٹاک بنانے پر15 سالہ لڑکی حرا کو باپ اور ماموں نے قتل کردیا

کوئٹہ،بلوچی اسٹریٹ کے رہائشی انوار الحق نے بیٹی کو ماموں سےفائرنگ کرواکر قتل کیا،پولیس

کوئٹہ،پولیس نے لڑکی کے باپ اور ماموں کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ،ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

کوئٹہ،کیس سیریس کرائم انویسٹگیشن وونگ کے حوالے کردیا

کوئٹہ، انوار الحق اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ امریکہ شفٹ ہو گیا تھاچند روز قبل کوئٹہ آیا تھا،پولیس

کوئٹہ،باپ نے اپنے سالے طیب علی کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا،پولیس

کوئٹہ،ملزم اپنی بیٹی حرا کو گھر کے باہر لے گیا اور خود گھر کے اندر آیا،پولیس

کوئٹہ،لڑکی کے ماموں اور باپ نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا، پولیس

28/01/2025
ماہر نگ بلوچ صوبے کے غیر مستحکم کرنے والے بیانیے کو پھیلانے میں سر گرم عمل ہیں. عبدالرحمان کھیترانبلوچستان کی ترقی سی پی...
28/01/2025

ماہر نگ بلوچ صوبے کے غیر مستحکم کرنے والے بیانیے کو پھیلانے میں سر گرم عمل ہیں. عبدالرحمان کھیتران
بلوچستان کی ترقی سی پیک سے منسوب، چند عرصے سے نام نہاد کالعدم تنظیم اور ان کے سہولت کار بلوچستان میں جگہ جگہ دھرنے دے کر اس معاملے کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، عبدالرحمان کھیتران


کوئٹہ (آن لائن) صوبائی وزیر پی ایچ ای و واسا سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ سی پیک گمیر چینجر ہے اور بلوچستان کی ترقی سی پیک سے منسوب ہیں لیکن گزشتہ چند عرصے نام نہاد کالعدم تنظیم اور ان کے سہولت کار بلوچستان میں جگہ جگہ دھر نے دے کر اس معاملے کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں بلوچستان بے پناہ صلاحیتوں کی سرزمین ہے اور قدرتی وسائل کا گھر ہیاس کے باوجود، گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان کو چیلنجوں کا سامنا ہے جس کو ہمارے ادارے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسے اپنی پوری صلاحیت سے روک دیا ہے ۔ آج کے دور میں سب سے زیادہ پریشان کن مسائل میں سے بعض افراد اور گروہوں کا منفی اثر و رسوخ ہے جو اپنے حقوق کے لیے لڑنے کے بہانے نوجوانوں خصوصا طلبہ کو گمراہ کرتے ہیں ان افراد میں، مہرنگ بلوچ ایک نمایاں شخصیت کے طور پر سامنے ہیں جو صوبے کو غیر مستحکم کرنے والے بیانیے کو پھیلانے میں سرگرم عمل ہیں ۔ اس کی بیان بازی نوجوان ذہنوں کو بھلے ہی دلکش لگتی ہو، لیکن اس کے دعوئوں کے پیچھے بیرونی فنڈنگ اور ریاست مخالف مقاصد سے چلنے والا ایجنڈا ہے ۔ وہ جن تنظیموں کی نمائندگی کرتی ہیں وہ بلوچ نوجوانوں کی بہتری کے لیے کام نہیں کر رہی ہیں ۔ اس کے بجائے، وہ انہیں نقصان دہ سرگرمیوں میں لے جا رہے ہیں، یہ گروہ نوجوانوں کی مایوسیوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور انہیں پرو پیگنڈے کے جال میں پھنساتے ہیں، بالآخر انہیں ایسے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں جو ان کے غیر ملکی حمایتیوں کے سوا کسی کی خدمت نہیں کرتے ۔ ہمیں یہ دیکھنا اور سوچنا ہو گا کہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں ہمارے بلوچستان کے بچے زیر تعلیم ہیں اور انہیں اور ان کے والدین کو پتا ہے کہ تعلیم سب سے بڑی طاقت ہے اور تعلیم سے بلوچستان میں جدت، ترقی لا سکتے ہیں اور ان غلط بیانیوں اور تفرقہ انگیز نظریات کی جانب توجہ نہ دیں تاکہ ان جو بلوچستان کے نے ، نوجوان کو اپنے تعلیمی مقاصد سے ہٹا۔ ہٹانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہیں اس کو تقویت نہ ملے اور مزید نوجوان نام نہاد کارکنوں کے جال میں نہ پھلنے تاکہ یہ لوگ آپ کے مستقبل کو نقصان پہنچائے بلکہ ہمارے صوبے کو ان باصلاحیت افراد سے بھی محروم کر دے گا جن کی اسے ترقی کے لیے اشد ضرورت ہے ۔ بلوچستان کے طلبا غیر پیداواری اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بجائے اپنی تعلیم کو بلوچستان کا نام روشن کرنے پر توجہ دیں ۔ اور مثبت کوششوں میں حصہ لیں، اور اپنے آبائی صوبے میں تعاون کرنے کے طریقوں کے بارے میں سوچیں ۔ تبدیلی لانے کے لا تعداد طریقے ہیں، اور ور تعلیم سب سے طاقتور ذریعہ ہے جو آپ کے اختیار میں ہے ۔ جبکہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے ۔ وزیر اعلی یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام اور حال ہی میں منظور شدہ بلوچستان یوتھ پالیسی 2024 جیسے اقدامات کا مقصد نوجوانوں کو با اختیار بنانا اور ان کی کامیابی کے لیے راستے بنانا ہے ۔ توجہ مہارتوں کی تعمیر، کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے اور اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ ہر نوجوان کو با معنی طریقوں سے معیشت اور معاشرے میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملے انہوں نے کہا کہ آپ بلوچستان کا مستقبل ہیں۔ اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھ کر اور ماہ رنگ بلوچ جیسے افراد کے تفرقہ انگیز اور تباہ کن ایجنڈوں کو مسترد کر کے، آپ اپنے خاندانوں اور برادریوں کے لیے امید کی کرن بن سکتے ہیں ۔ ہم مل کر ایک ایسے بلوچستان کے لیے کام کر سکتے ہیں جو نہ صرف قدرتی وسائل سے مالا مال ہو بلکہ انسانی صلاحیتوں اور اختراعات سے بھی مالا مال ہو۔ تاکہ ہم اپنے پیارے صوبے میں ترقی، اتحاد اور خوشحالی کی راہ ہموار کریں ۔

28 جنوری 2025*چیف سیکرٹری بلوچستان/اجلاس* صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، چیف سیکرٹ...
28/01/2025

28 جنوری 2025

*چیف سیکرٹری بلوچستان/اجلاس*

صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، چیف سیکرٹری

بلوچستان میں معاشی ترقی اور نوجوانوں کے لیے بہترین روزگار مواقع فراہم کرنے کے لیے نئے پروگرامز شروع کیے جا رہے ہیں، شکیل قادر خان

صوبے کے متعدد اضلاع میں بی آر سی پی کے اشتراک سے پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان

اجلاس میں مجوزہ پروگرام کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا

پروگرام کا مقصد معاشی محرومی، غربت کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنا ہے، چیف سیکرٹری

4 ہزار سے زائد گریجویٹس کو ہنر سکھا کر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، چیف سیکرٹری

پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے SMEs کو 40 لاکھ روپے تک کے گرانٹس دیے جائیں گے، چیف سیکرٹری

روزگار اور انٹرپرائز کی ترقی کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، اجلاس کو بریفنگ

57 ہزار افراد کو IGG، TVET اور SMEs کے ذریعے اخوت کے ساتھ مربوط کیا جائے گا، بریفنگ

180 رجسٹرڈ مقامی تنظیموں کو 2 ملین روپے تک کی کارکردگی پر مبنی گرانٹس فراہم کی جائیں گی، ڈاکٹر طاہر رشید

80 ہزار گھرانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

12 ہزار افراد کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے، چیف سیکرٹری

صوبائی حکومت لوگوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نئے منصوبے شروع کر رہی ہے، چیف سیکرٹری

دیہی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ سے لوگوں کی زندگی کا معیار بہتر ہوگا، شکیل قادر خان

صوبے کی معیشت میں بہتری اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، چیف سیکرٹری

ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بلوچستان بھر کے سرکاری ملازمین کے ہڑتال پر پابندی عائد کردی گئی ہے
04/10/2024

ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بلوچستان بھر کے سرکاری ملازمین کے ہڑتال پر پابندی عائد کردی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں گزشتہ 13 سالوں سے محکمہ بہبودِ آبادی کا فلاحی مرکز بند پڑا ہوا ہے ۔ اور فلا...
30/09/2024

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں گزشتہ 13 سالوں سے محکمہ بہبودِ آبادی کا فلاحی مرکز بند پڑا ہوا ہے ۔ اور فلاحی مرکز کا اسٹاف باقاعدگی سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ۔ علاقے مکینوں کے مطابق یہ فلاحی مرکز کبھی بھی نہیں کھولا گیا حتیٰ کہ فلاحی مرکز کے تالہ زنگ کے مارے اب اپنے طاقت کھو بیٹھا ہے۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر و دیگر ڈسٹرکٹ آفس کی ملی بھگت سے یہ کام سر انجام دیا جا رہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق فلاحی مرکز کے اسٹاف سے ماہانہ پیسے لیے جاتے ہیں ۔
جبکہ فلاحی مرکز کا اسٹاف کوئٹہ میں نجی سکولوں و دیگر نجی اداروں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں
حکومت بلوچستان کے کروڑوں روپے اس فلاحی مرکز کے لیے سالانہ فراہم کیے جاتے ہیں جو کہ ڈسٹرکٹ آفیسر کی جیب گرم کرنے پہ لگتے ہیں ۔
اور اسپلنجی کے عوام کو اس فلاحی مرکز سے کوئی فائدہ نہیں ۔
اس لیے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان ۔ سیکرٹری پاپولیشن ۔ منسٹر پاپولیشن ہادیہ نواز سے گزارش ہے کہ اپنے محکمے کی کارکردگی پہ نظر ثانی کریں اور عوام کو ریلیف دیں اور ڈسٹرکٹ آفس کے اہلکاروں پہ قانونی کاروائی کی جائے۔
CMO Balochistan

اے ایس آئی زین الدین کچلاک پی ایس دہماکہ میں جان بحق ہوگیا ریسکیو زرائع
14/09/2024

اے ایس آئی زین الدین کچلاک پی ایس دہماکہ میں جان بحق ہوگیا ریسکیو زرائع

"میر ضیاءاللہ لانگو کی بطور رکن صوبائی اسمبلی رکنیت پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معطل کردیا" الیک...
28/08/2024

"میر ضیاءاللہ لانگو کی بطور رکن صوبائی اسمبلی رکنیت پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معطل کردیا"

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 21 اگست 2024 الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلہ کی روشنی میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی بطور رکن صوبائی اسمبلی رکنیت حلقہ پی,بی 36 قلات پر کامیابی کے فارم 47, فارم 49 اور نوٹیفیکیشن کو معطل کردیا۔
☆یاد رہے کہ حلقہ پی,بی 36 قلات کے اُمیدوار میر سعید لانگو کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے انتخابی عذرداری ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو میر ضیاءاللہ لانگو کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کے ساتھ ساتھ حلقہ پی,بی 36 قلات کے جوہان اور گزک کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔

کوئٹہ اور بلوچستان کی نیوز اپڈیٹس، اصلاحی،معلوماتی تحاریر اور دلچسپ ویڈیوز کیلئے کوئٹہ کے پہلے سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے

نمبر:کیسکوپی آر52بجلی بندرہنے کی اطلاعکوئٹہ:25اگست 2024ء۔۔۔۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ ش...
25/08/2024

نمبر:کیسکوپی آر52

بجلی بندرہنے کی اطلاع

کوئٹہ:25اگست 2024ء۔۔۔۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام کے سلسلے میں بجلی کھمبوں کی تنصیب و شفٹنگ کا کام کیا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں 26اگست بروز پیر سے31 اگست تک (روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kV بی ایم سی، اے ون سٹی، ہزارہ ٹاون، غازی، واسا ،کرانی، سریاب ون، سریاب ٹو، جڑسا، اولڈلیاقت بازار، گرڈکالونی، اولڈ اور نیوجان محمد، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، منی مارکیٹ، سیٹلائٹ ٹاون، چلتن اور سرکی روڈفیڈروں سے صبح8 بجے سے دن ایک بجے تک جبکہ انہی دنوں میں کوئٹہ سٹی گرڈکے سورج گنج بازار، ملک پلانٹ، شہبار ٹاون، جی اوآر کالونی، شہبازٹاون، پی ٹی وی، جناح ٹاون، نواں کلی، کوئٹہ کمرشل، پی اے ایف سٹی، مالک، اولڈسمنگلی، بروری روڈفیڈروں سے صبح8بجے سے دن 12بجے تک بجلی بندرہے گی نیز25اگست سے 29اگست تک (روزانہ) شیخ ماندہ گرڈکے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، داریم،پی اے ایف شیخ ماندہ، ادیان، خروٹ آباد، سی ٹی ایس، نوحصار، کڈنی سینٹر، عمر، چشمہ، واسا، تکاتوفیڈرزجبکہ کچلاک گرڈکے کچلاک سٹی، ولی، ستار،مجیب، ڈی ایچ اے، واسا فیڈروں سے صبح8بجے سے ایک بجے دن تک بجلی بندہوگی۔نیز 220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے 11Kv پشتون آباد ایکسپریس، ایسٹرن بائی پاس، شوکت، شاہنواز، اولڈ اور نیو پشتون آبادفیڈروں سے26اگست تا 30اگست (روزانہ) صبح7بجے سے 11بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Din News Quetta HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Din News Quetta HD:

Share