Daily Quetta news TV

Daily Quetta news TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Quetta news TV, Media/News Company, Quetta.

ڈیلی کوئٹہ نیوز معروف اخبار ڈیلی کوئٹہ نیوز تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز فراہم کرتا ہے اردو خبریں موجودہ خبریں پاکستان سے اردو میں سرفہرست سرخیاں اور کھیلوں کا کاروبار کرکٹ سیاست اور موسم

راولپنڈی، 03 نومبر، 2025:2 نومبر 2025 کو صوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ مصروفیات میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعل...
03/11/2025

راولپنڈی، 03 نومبر، 2025:

2 نومبر 2025 کو صوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ مصروفیات میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین خوارج مارے گئے۔

خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت، بالمقابل جنرل ایریا ایشام، ضلع شمالی وزیرستان، جو کہ پاکستان افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، کو سیکورٹی فورسز نے پکڑ لیا۔

خوارج کے اس گروہ کو اپنی فوجوں نے مؤثر طریقے سے مشغول کیا۔ عین اور ہنر مندی کے نتیجے میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیا۔ یہ بات نمایاں کرنا اہم ہے کہ ہلاک ہونے والے خوارج میں سے ایک کی شناخت خارجی قاسم کے نام سے ہوئی ہے جو افغان شہری ہے جو افغان بارڈر پولیس میں فعال طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔

ضلع ٹانک میں کیے گئے ایک اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں، اپنے دستوں نے کامیابی کے ساتھ ہندوستانی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک اور خارجی کو بے اثر کر دیا، جس کی شناخت خارجی اکرام الدین @ ابو دجانہ کے نام سے ہوئی جو ایک افغان شہری تھا۔

یہ واقعات پاکستان کے اندر معصوم شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں افغان شہریوں کے مسلسل ملوث ہونے کا انکشاف کرتے ہیں۔

پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے اپنی سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے کہہ رہا ہے اور توقع ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا اور خوارج کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال اور پاکستان کے اندر دہشت گردی میں اپنے شہریوں کے ملوث ہونے سے انکار کرے گا۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے وژن "اعظم استحکم" (جیسا کہ نیشنل ایکشن پلان پر وفاقی سپریم کمیٹی کی طرف سے منظور شدہ) کے تحت انسداد دہشت گردی مہم کے طور پر علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی سپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، دہشت گردی کے خطرے اور غیر ملکی حمایت یافتہ ملک کو ختم کرنے کے لیے پوری رفتار سے جاری رہے گا۔

موسٰی خیل راڑہ شم گوزو کے پہاڑی سے 2 نامعلوم لاشیں ملی ہیں جنہیں بی ایچ یو راڑہ شم منتقل کیا گیا
03/11/2025

موسٰی خیل
راڑہ شم گوزو کے پہاڑی سے 2 نامعلوم لاشیں ملی ہیں جنہیں بی ایچ یو راڑہ شم منتقل کیا گیا

03/11/2025

اسکول کا سامنا ایک اسپیڈ بریکر کو ختم کرنا کے بری تیزرفتار گاڑی نہ چھوٹے بچے کو اچھا دیا

*نوشکی میں المناک سڑک حادثہ خاتون ڈاکٹر جاں بحق، دو ڈاکٹر زخمی۔**نوشکی (ڈیلی کوئٹہ نیوز) نوشکی کے علاقے کیشنگی کے مقام پ...
03/11/2025

*نوشکی میں المناک سڑک حادثہ خاتون ڈاکٹر جاں بحق، دو ڈاکٹر زخمی۔*

*نوشکی (ڈیلی کوئٹہ نیوز) نوشکی کے علاقے کیشنگی کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ (این-40) پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں دالبندین سے کوئٹہ آنے والی ڈاکٹرز کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔*

*حادثے میں ایک لیڈی ڈاکٹر جاں بحق اور دو ڈاکٹر زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والی خاتون ڈاکٹر کی شناخت ڈاکٹر سمیرہ ایاز کے نام سے کی گئی ہے۔*

*زخمیوں میں معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر وسیم باری اور ان کی اہلیہ شامل ہیں دونوں کو ابتدائی طبی امداد نوشکی اسپتال میں فراہم کی گئی، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔*

*حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

*بلوچستان میں سردی کی نئی لہر داخل، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی ۔**کوئٹہ (ڈیلی کوئٹہ نیوز) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے ک...
03/11/2025

*بلوچستان میں سردی کی نئی لہر داخل، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی ۔*

*کوئٹہ (ڈیلی کوئٹہ نیوز) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بلوچستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں آج رات سے ایک کم دباؤ والا مغربی ہوا کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث صوبے کے کئی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہو جائے گا۔*

*محکمہ موسمیات کے مطابق اس سلسلے کے زیرِ اثر کوئٹہ، قلات، سوراب، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، مستونگ، خضدار، نوشکی، خاران، چاغی، واشک، لورالائی اور پنجگور سمیت دیگر علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے ان علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔*

*محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ چاغی، خاران، واشک اور پنجگور میں گرد و غبار اور ریت اڑنے کے امکانات بھی ہیں، جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔*

*منگل کے روز بھی بلوچستان کے شمالی اور مغربی اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جب کہ مشرقی اور جنوبی اضلاع میں موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔*

*محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کسی مقام پر بارش ریکارڈ نہیں ہوئی علاقائی موسمیاتی مرکز، کوئٹہ۔

*خضدار یونیسف کی نوجوان بلوچ سماجی کارکن زنیرا قیوم بلوچ کے گھر پر حملہ، قیمتی دستاویزات، ایوارڈز اور سرکاری کاغذات تباہ...
03/11/2025

*خضدار یونیسف کی نوجوان بلوچ سماجی کارکن زنیرا قیوم بلوچ کے گھر پر حملہ، قیمتی دستاویزات، ایوارڈز اور سرکاری کاغذات تباہ۔*

*خضدار (ڈیلی کوئٹہ نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ زنیرا قیوم بلوچ، جو کہ یونیسف (UNICEF) پاکستان کی یوتھ ایڈووکیٹ برائے موسمیاتی تبدیلی اور لڑکیوں کے بااختیار بنانے کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں، نامعلوم افراد نے حب میں ان کے گھر پر حملہ کر کے قیمتی سامان کو نقصان پہنچایا۔*

*ذرائع کے مطابق، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب زنیرا قیوم بلوچ اپنی خالہ کی شادی میں شرکت کے لیے خضدار میں موجود تھیں اسی دوران ان کے حب میں واقع گھر میں نامعلوم افراد نے گھس کر توڑ پھوڑ کی حملہ آوروں نے زنیرا کے ذاتی کمرے کو نقصان پہنچایا اور متعدد اہم دستاویزات اور ایوارڈز ضائع کر دیے۔*

*زنیرا کے مطابق، ان کے پاسپورٹ، یونیسف کی دستاویزات، تعریفی شیلڈز، ایوارڈز اور ٹرافیاں پھاڑ دی گئیں یا توڑ دی گئیں یہ تمام اشیاء ان کی برسوں کی محنت، خدمات اور عالمی شناخت کی علامت تھیں۔*

*یہ چیزیں صرف کاغذ یا دھات کے ٹکڑے نہیں تھیں زنیرا نے کہا کہ یہ میرے خواب، میرے کام، اور ان تمام بلوچ لڑکیوں کی نمائندگی کرتی ہیں جن کے لیے میں آواز بلند کرتی ہوں۔ انہیں تباہ دیکھنا تکلیف دہ ہے لیکن یہ واقعہ مجھے روک نہیں سکے گا۔*

*زنیرا قیوم بلوچ یونیسف پاکستان کی جانب سے نامزد کردہ چند منتخب نوجوان ایڈووکیٹس میں شامل ہیں، جو موسمیاتی تبدیلی، لڑکیوں کی تعلیم، اور نوجوانوں کے حقوق کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر سرگرم ہیں۔ وہ مختلف فورمز، بشمول COP29 (Conference of Parties)، میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں، جہاں انہوں نے موسمیاتی انصاف اور تعلیم کے حق پر زور دیا۔*

*یہ حملہ مجھے خاموش کرانے کی کوشش ہے زنیرا نے کہا کہ لیکن میں مزید مضبوطی سے کھڑی ہوں۔ موسمیاتی انصاف، نوجوانوں کا بااختیار بننا، اور انصاف کی جدوجہد صرف میرا مشن نہیں میری زندگی ہے۔*

*واقعے کے بعد مقامی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم سماجی اور انسانی حقوق کے حلقوں نے اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ زنیرا قیوم بلوچ کے گھر پر حملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے۔

*بلوچستان مند اور تربت میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص ہلاک، ایک زخمی۔* *کوہٹہ (ڈیلی کوئٹہ نیوز)بلوچستان کے ضلع کیچ ...
03/11/2025

*بلوچستان مند اور تربت میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص ہلاک، ایک زخمی۔*

*کوہٹہ (ڈیلی کوئٹہ نیوز)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔*

*پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول کی شناخت اسماعیل ولد نصیر ساکن کہنک مند کے نام سے ہوئی ہے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔*

*دوسری جانب، ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت آپسر کے کوہ مراد کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سعید احمد ولد صوالی نامی شخص زخمی ہوگیا۔*

*پولیس کے مطابق سعید احمد اپنے زرنج موٹر سائیکل پر آپسر کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے اسے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ پیٹ اور پاؤں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوا، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے اس واقعے کے محرقات معلوم نہیں ہوسکے۔

*کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی ، کاغذات نامزدگی 13 تا 17 نومبر وصول کیے جائیں گے۔* *ک...
03/11/2025

*کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی ، کاغذات نامزدگی 13 تا 17 نومبر وصول کیے جائیں گے۔*

*کوئٹہ (ڈیلی کوئٹہ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے بلدیاتی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ 28 دسمبر 2025 بروز اتوار منعقد ہوگی۔*

*امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 13 سے 17 نومبر تک وصول کیے جائیں گے جبکہ اسکروٹنی کا عمل 19 تا 24 نومبر تک مکمل کیا جائے گا۔*

*نوٹیفکیشن کے مطابق اپیلیں 25 تا 28 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی جبکہ اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے 3 دسمبر تک سنائے جائیں گے۔ ترمیم شدہ فہرست 4 دسمبر کو جاری ہوگی، کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 5 دسمبر مقرر کی گئی ہے اور انتخابی نشانات 6 دسمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔*

*الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ کسی بھی سرکاری عہدیدار، وزیر یا رکن اسمبلی کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ پولنگ سے قبل کوئی ترقیاتی اسکیم یا اعلان نہ کیا جائے تاکہ انتخابی عمل شفاف اور غیرجانبدارانہ ماحول میں مکمل ہو سکے۔

*بلوچستان ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2025 پر سنگین سوالات، طلباء کا احتجاج اور عدالت سے رجوع کرنے کا انتباہ۔* *کوئٹہ(ڈیلی کوئٹہ نیو...
03/11/2025

*بلوچستان ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2025 پر سنگین سوالات، طلباء کا احتجاج اور عدالت سے رجوع کرنے کا انتباہ۔*

*کوئٹہ(ڈیلی کوئٹہ نیوز)بلوچستان میں حال ہی میں منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2025 کے متاثرین طلباء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیسٹ کے عمل اور نتائج پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ طلباء نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے بک لیٹ (Question Booklets) فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں، جبکہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔*

*طلباء کا الزام ہے کہ پرنسپل بولان میڈیکل کالج اس سلسلے میں بک لیٹ فراہم کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، انہوں نے احتجاج کرنے کے بجائے پرنسپل کو باقاعدہ ای میلز بھیجے مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ طلباء نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں بک لیٹ فراہم نہیں کیے گئے تو وہ اپنے حق کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔*

*طلباء نے ٹیسٹ میں درپیش دیگر مسائل کی بھی نشاندہی کی ٹیسٹ 26 اکتوبر کو تاخیر سے شروع کیا گیا۔فزکس اور کیمسٹری کے بہت سے سوالات آؤٹ آف کورس تھے۔*

*ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا کل نمبر 180 تھا، لیکن جاری کیے گئے رزلٹ میں کل نمبر 200 ظاہر کیا گیا ہے، جس سے نتائج کی شفافیت پر مزید سوالات اٹھ گئے ہیں۔*

*ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ متاثرین نے پی ایم اے کوئٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں تاکہ ان کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے

*33 سالہ قبضہ ختم حکومت بلوچستان کا چلتن گھی مل کو فوری سیل کرنے کا فیصلہ، 23 کروڑ واجب الادا۔**کوئٹہ(ڈیلی کوئٹہ نیوز)وز...
03/11/2025

*33 سالہ قبضہ ختم حکومت بلوچستان کا چلتن گھی مل کو فوری سیل کرنے کا فیصلہ، 23 کروڑ واجب الادا۔*

*کوئٹہ(ڈیلی کوئٹہ نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں حکومت نے ایک بڑا اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے کوئٹہ میں گزشتہ 33 سال سے زیر قبضہ چلتن گھی مل کو فوری طور پر سیل کرنے اور واگزار کرانے کا حکم دے دیا ہے۔*

*اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹریز نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی کہ چلتن گھی مل کی نجی کمپنی کے ساتھ لیز کا معاہدہ 1992 میں ہی خلاف ورزی پر ختم کر دیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود نجی کمپنی غیر قانونی طور پر اس سرکاری املاک پر قابض رہی۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ قبضہ گیروں کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ اور عدالتِ عالیہ میں دائر کی گئی تمام درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔*

*سیکرٹری انڈسٹریز کے مطابق، نجی کمپنی پر حکومت بلوچستان کے 23 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بھی واجب الادا ہے۔*

*وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے 33 سالہ غیر قانونی قبضے کے معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ سرکاری املاک پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس طویل قبضے کو ختم کرنے میں انتظامی سست روی پر بھی سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔*

*میر سرفراز بگٹی نے متعلقہ محکموں کو فوری اور سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق نجی کمپنی کے قابضین کے خلاف کارروائی کرکے مل کو جلد از جلد واگزار کرایا جائے۔ یہ فیصلہ سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے حکومتِ بلوچستان کے عزم کا مظہر ہے۔*

*شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی۔* *بنوں(ڈیلی کوئٹہ نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے ...
03/11/2025

*شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی۔*

*بنوں(ڈیلی کوئٹہ نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے قریب مامش خیل کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے شمالی وزیرستان کے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔*

*ریجنل پولیس افسر (آر پی او) بنوں سجاد خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ میرانشاہ روڈ پر پیش آیا جو بنوں اور شمالی وزیرستان کو ملاتی ہے۔*

*انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے شمالی وزیرستان کے ڈی پی او کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم ڈی پی او محفوظ رہے۔*

*زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے، آر پی او کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد قریبی علاقوں میں چھپ گئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔*

*گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جب نومبر 2022 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کر دی تھی۔*

*گزشتہ چند ماہ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں تیزی آئی ہے، خاص طور پر خیبر پختونخوا پولیس کو بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہے۔*

*گزشتہ روز ہنگو میں ایک بم دھماکے میں ایس ایچ او سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ گزشتہ ہفتے بنوں کے ہوائی اڈہ ایریا سے ایک پولیس اہلکار کو دہشت گردوں نے اغوا کر لیا تھا۔*

*ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔*

*تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی ایک رپورٹ کے مطابق، اکتوبر کے مہینے میں عسکریت پسندوں کو گزشتہ 10 سال کے دوران سب سے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

Address

Quetta
87300

Telephone

+923333412616

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Quetta news TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Quetta news TV:

Share