
02/06/2025
تم درد جانتے ہو ؟
نہیں ! تم درد نہیں جانتے
تم نے درد کا اصل مزہ نہیں چکھا
پھر درد کی انتہاء کا تم اندازہ کیسے لگا سکتے ہو؟
تم نے اپنوں کو الوداع ضرور کہا ہوگا
لیکن عزت و اکرام سے کفن میں لپٹے وجودوں کو
نہ کہ خون میں تتر بتر ناقابل شناخت گھٹڑی میں بندھے پیاروں کو
تم نے بھوک ضرور دیکھی ہوگی لیکن چند گھنٹے یا زیادہ سے زیادہ کچھ دن
نہ کہ ایسی بھوک جس سے تمہارا پیٹ پچک گیا تمہاری ہڈیاں تک گھل گںٔیں
تم نے بے آرامی دیکھی ہوگی ڈر کے مارے نیند سے اچانک تم اٹھے بھی ہوگے
نہ کہ اس طرح کہ تم کان پھاڑنے والی آواز کو سن کے اٹھے پھر ارد گرد بکھرے اعضاء دیکھے ۔
تم درد کا اندازہ کیسے کر سکتے ہو ؟
جب تم نے صرف عیش و آرام دیکھا یتیمی ، فقر ، بے دخلی ، بھوک ، لاشـ.یں ، دھمـ.اکے ، چینخیں ، سسکیاں ، بکھرے ٹکڑے ، پانی کی طرح بہتا لـــ.ہو نہیں دیکھا ؟
🫧🍂🫧
🪶محبۃ القدس