04/07/2025
شفیق عطاری “ موصوف کی پروفائل وال دیکھیں “ ایک روز ہو گا جانا سرکار کی گلی میں “
میرا سوال یہ ہے سرکار کی گلی میں کس منہ کے ساتھ جاؤ گے عطاری صاحب ؟؟؟؟
اس موصوف نے جو خود کو دعوت اسلامی مدنی چینل کا کارندہ اور دعوت اسلامی کا کارکن بھی بتاتا ہے اس نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان سمیر جو کہ گڈانی سینڈ آرٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں ان کو نو ہزار ڈالر کا چونا لگایا ہے اور اس کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ اور موبائل نمبر بند کر کے غائب ہو گیا ہے ۔۔
تفصیل کچھ یوں ہے کہ ایک عالمی ویب سائٹ فری لانسر جنہوں نے ایک مقابلہ رکھا جس کی انعامی رقم دس ہزار ڈالر تھی اور جس کا ڈیزائن کیا گیا لوگو فائنل ہوا اس کو انعام ملے گا ۔۔ شفیق عطاری نے گڈانی کے ان نوجوانوں سے رابطہ کیا کہ آپ سینڈ آرٹ پر یہ لوگو بنائے اگر ہمارا لوگو سلیکٹ ہوا تو انعامی رقم برابر تقسیم ہو جائے گی جس میں اٹھ جوان گڈانی سے تھے جنہوں نے یہ سینڈ آرٹ بنایا تھا اور کل رقم گیارہ سو ڈالر فی بندا کے حساب سے تقسیم ہونی تھی ۔۔ جب ان کی بنائی گئی وڈیو جس میں Freelancer ویب سائٹ کا لوگو تھا وہ پہلی پوزیشن کے لئیے منتخب ہوا تو انہوں نے دس ہزار ڈالر انعامی رقم شفیق عطاری کے اکاونٹ میں منتقل کر دی کیونکہ فری لانسر ویب سائٹ پر اکاونٹ اسی موصوف کا بنا ہوا تھا ۔۔ انعامی رقم ملنے کے بعد پہلے تو اس نے خاموشی اختیار کی لیکن جب سمیر شوکت کر پتا چلا کہ ان کا بنایا گیا لوگو سلیکٹ ہو گیا ہے اور انعامی رقم بھی بھیج دی گئی ہے تو کئی بار رابطے کے باوجود عطاری صاحب نے کوئی لفٹ نہ کرائی اور آخر میں ہانچ سو ڈالر بجھوا کر سارے سوشل میڈیا اکاونٹ سے غائب ہو گیا اور ااپنا نمبر بھی بند کر دیا ۔۔ میرے پاس تمام وائس چیٹ اور ٽبوت موجود ہیں ۔۔ اس طرح کا مذہبی لبادہ اوڑھے کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنا ہے ۔جو صرف چند پیسوں کی خاطر سادہ لوح لوگوں کو بیوقوف بنانا اور ان کی محنت کی کمائی اور انعام کو ہړپ کر جانا۔۔ میری پنجاب پولیس اور وزیراعلی پنجاب سے گزارش ہے کہ اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے جو سارے پنجاب کے لوگوں کے لئیے باعٽ شرم ہے اور پنجاب کا نام بدنام کر رہے ہیں ۔۔ اور میرے بلوچ بھائی بھی یہی گلہ کر رہے ہ۔۔ اس ہوسٹ کو شئیر کریں تاکہ اس طرح کے بہروپئے بے نقاب ہوں ۔۔