
10/06/2025
عوامی ورکرز پارٹی بلوچستان. نے ائندہ مالی سال کے لئے عوام دشمن بجٹ اور خاص طور سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے نام پر ملازمین کے ساتھ کیۓ گئے بھونڈے مذاق کی شدید مزمت کی ہے
اے ڈبلیو پی کے دفتر سے جاری کیۓ گئے ایک بیان میں کہا گیا ھے کہ حکمران اشرافیہ کے نمائندوں نے چند روز قبل اپنی تنخواہوں میں 600 سو فیصد اضافہ کر لیا اور ایسا کرتے ہوۓ انہیں اس ملک کی زبوں حال معیشت اور عوام کی مشکلات کا زرہ برابر احساس نہیں رہا اور جب سرکاری ملازمیں کی باری ائی تنخواہوں میں محض 6 فیصد اضافہ کرکے ان پہ احسان جتایا جارہا ھے بیان میں کہا گیا کہ اسلام اباد میں احتجاج کرنے والے ملازمیں کے خلاف پولیس گردی کی مزمت کرتے ہیں
اور کہا گیا کہ موجودہ حکومت کے عوام دشمن اقدامات نےثابت کردیا کہ موجودہ نظام میں پاکستان کی غریب عوام کی کوئی جگہ نہیں اور ان حکمرانوں سے عوام کی بھلائی کی امید رکھنے کا کوئی جواز نہیں
بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اے ڈبلیو پی عوام کے مسائل اور مشکلات کے لئے ہر حال میں اواز اٹھاتی رھیگی اے ڈبلیو پی نے نئے بجٹ میں مختلف شعبوں میں ٹیکسوں کی بھرمار کی بھی مذمت کی جس کے نتیجے میں پہلے سے موجود ہوشربا مہنگائی مزید تکلیف دہ ہوجائیگی اے ڈبلیوپی عالمی مالیاتی اداروں کی کاسہ لیسی کی بھی مخالفت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ھےکہ قومی معیشت کو خود انحصاری کی بنیا پر تر تیب دیا جاۓ