PTM ALI KHAIL

PTM ALI KHAIL PTM:Ali Khail Kilasaifullah update (it's your official page)
PTM: Pashtun Tahafuz Movement
PTM:Human Right Movement

08/08/2026

سلامونه ده زندان خواګه ملګریه
ده هر درد او ده سلګو بله دي واخلم .

په لیمو دي خکولومه مړوندونه
د زنجیر او زولنوبلا دي واخلم .

نر وزیر زخمی وزیر علی وزیر علی وزیر💗✌


#𝐏𝐓𝐌𝐒𝐲𝐦𝐛𝐨𝐥𝐎𝐟𝐏𝐞𝐚𝐜𝐞

خیبر پشتونخواه کی پولیس کا وزیراعلی سہل افریدی کے حکم پر اولسی پاڅون سوات اور پی ٹی ایم کے دوستوں کے گھروں پر چھاپے 75 س...
01/08/2026

خیبر پشتونخواه کی پولیس کا وزیراعلی سہل افریدی کے حکم پر اولسی پاڅون سوات اور پی ٹی ایم کے دوستوں کے گھروں پر چھاپے
75 سالہ بزرگ سپیندا کو گرفتار کرنا
آفتاب یوسفزئی جواد اور دیگر کے گھروں کا محاصرہ کرنا قابل مزمت ہیں
#𝐏𝐓𝐌𝐒𝐲𝐦𝐛𝐨𝐥𝐎𝐟𝐏𝐞𝐚𝐜𝐞

28/07/2026

یو منټ ویډیو کلپ ټول پشتون قام ده زړه په غوږو واورې
ده پښتون وطن سیاسې مشرانو په بخښنه سره زموږ سره ده څاروې قیصه روانه کړی ده
ملی مشر ډیر شایسته بیان کړې ده تاسو یو ځل واورې
خدای ،وطن امن او مینه
ده پشتون ژغورنې غورځنګ قبیله واضع معلومه ده
خو ده پشتون وطن ده سیاسی پارلمانې ګوندونو قبیله واضع نه ده ؟

#𝐏𝐓𝐌𝐒𝐲𝐦𝐛𝐨𝐥𝐎𝐟𝐏𝐞𝐚𝐜𝐞

د پي ټي ایم د قلعه سیف الله ه کوارډينيټر فتح خان کاکړ تېره شپه په کوټه کې د زړه د حملې وروسته ناڅاپه ناروغه شو. تبا ھرٹ ...
21/07/2026

د پي ټي ایم د قلعه سیف الله ه کوارډينيټر فتح خان کاکړ تېره شپه په کوټه کې د زړه د حملې وروسته ناڅاپه ناروغه شو. تبا ھرٹ انسٹیٹیوشن او آریا روغتون کوټه کې له درملنې وروسته، هغه اوس په بشپړ ډول روغ شوي دي.
لوي څښتن دي نور هم روغ صحت ورکي



حاجی صمد — عزم، قربانی اور ثابت قدمی کی مثالحاجی صمد ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی پشتون قوم، مظلوم انس...
21/07/2026

حاجی صمد — عزم، قربانی اور ثابت قدمی کی مثال

حاجی صمد ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی پشتون قوم، مظلوم انسانوں اور انصاف کی جدوجہد کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے کبھی مشکلات، دھمکیوں، گرفتاریوں یا قید و بند کو اپنے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیا۔

آج وہ سندھ کی ایک جیل میں قید ہیں، جہاں شدید گرمی اور سخت حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ ان دنوں کان کے شدید درد میں مبتلا ہیں، مگر کئی دن گزرنے کے باوجود انہیں مناسب طبی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ اگر یہ درست ہے تو ہر قیدی کے ساتھ انسانی وقار اور قانون کے مطابق علاج اور بنیادی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔

بیماری، قید اور مشکلات کے باوجود حاجی صمد نے اپنے مؤقف اور جدوجہد سے پیچھے ہٹنے کے بجائے ثابت قدمی کا راستہ اختیار کیا ہے۔ یہی استقامت انہیں ان لوگوں کے لیے امید کی علامت بناتی ہے جو انصاف، امن اور انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حاجی صمد کو فوری طور پر مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں، ان کی صحت کا مکمل معائنہ کیا جائے، اور ان کے تمام قانونی و انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔

اللہ تعالیٰ حاجی صمد کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے، ان کی مشکلات آسان کرے، اور ہر مظلوم کو انصاف نصیب فرمائے۔


#𝐏𝐓𝐌𝐒𝐲𝐦𝐛𝐨𝐥𝐎𝐟𝐏𝐞𝐚𝐜𝐞

21/07/2026

علی وزیر — ایک نام، ایک آواز، ایک استقامت

علی وزیر ظلم کے خلاف مزاحمت، حق گوئی اور ثابت قدمی کی علامت ہیں۔
انہوں نے اپنی قوم اور ہر مظلوم کے لیے ہمیشہ ہر قربانی دی ہے، آج بھی اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ڈٹے رہیں گے۔
ان پر مختلف اضلاع، صوبوں اور تھانوں میں متعدد مقدمات قائم کیے گئے، جنہیں ان کے حامی سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات قرار دیتے ہیں۔ اس کے باوجود نہ وہ اپنے اصولوں سے پیچھے ہٹے اور نہ ہی حق اور انصاف کی آواز بلند کرنا چھوڑا۔

آج وہ سندھ کی ایک جیل میں قید ہیں۔ بیماری کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری، نہ اپنے مؤقف سے دستبردار ہوئے اور نہ ہی مظلوموں کا ساتھ چھوڑا۔ یہی ثابت قدمی انہیں لاکھوں لوگوں کے لیے امید اور حوصلے کی علامت بناتی ہے۔

ہم دعا کرتے ہیں کہ علی وزیر کو صحت، آزادی اور استقامت عطا ہو، اور ہر بے گناہ قیدی کو انصاف نصیب ہو۔

علی وزیر کا پیغام یہی ہے کہ حق کی راہ مشکل ضرور ہوتی ہے، مگر سچ کا سفر کبھی رکتا نہیں۔

#𝐏𝐓𝐌𝐒𝐲𝐦𝐛𝐨𝐥𝐎𝐟𝐏𝐞𝐚𝐜𝐞


21/07/2026

19 جولائی 2026 تک دستیاب معلومات کے مطابق متعدد سیاسی و سماجی کارکن طویل عرصے سے جیلوں میں قید یا لاپتہ ہیں۔
یہ اعداد و شمار انصاف، شفاف قانونی عمل اور بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے سنگین سوالات کو جنم دیتے ہیں۔

علی وزیر 716 دن سے جیل میں

حاجی عبدالصمد خان 568 دن سے جیل میں

زبیر شاہ آغا 22 دن سے جیل میں

نور اللہ ترین 250 دن سے لاپتہ

حنیف پشتین 60 دن سے لاپتہ

انسانی حقوق کے اصول اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہر زیرِ حراست شخص کو منصفانہ اور بروقت قانونی کارروائی کا حق دیا جائے جبکہ لاپتہ افراد کے بارے میں ان کے اہلِ خانہ کو معلومات فراہم کی جائیں اور اگر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ انصاف میں تاخیر صرف متاثرہ افراد ہی نہیں بلکہ پورے معاشرے کے اعتماد کو بھی متاثر کرتی ہے۔

PTM NEWS.

آج کا دن ایک تلخ حقیقت کی یاد دلاتا ہے۔آج سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کے مقدمے کی سماعت بھی تھی اور آج ہی ان کی سالگرہ بھ...
21/07/2026

آج کا دن ایک تلخ حقیقت کی یاد دلاتا ہے۔

آج سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کے مقدمے کی سماعت بھی تھی اور آج ہی ان کی سالگرہ بھی۔ مگر انصاف کی امید لیے آنے والوں کو ایک بار پھر صرف نئی تاریخ ملی، اور سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

ایمان مزاری کی سالگرہ سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے اس لیے منائی گئی کہ شاید اس عمارت کے مکینوں کو احساس ہو کہ ایک وکیل، ایک شہری اور انصاف کی آواز اٹھانے والی خاتون آج بھی آزادی سے محروم ہے۔

سالگرہ کی خوشیوں کے بجائے عدالتوں کے چکر، بار بار کی تاریخیں اور انصاف میں تاخیر ہمارے عدالتی نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں۔ انصاف صرف ہونا ہی نہیں چاہیے، بلکہ بروقت ہوتا ہوا بھی نظر آنا چاہیے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایمان مزاری سمیت ہر اس شخص کو فوری اور منصفانہ انصاف فراہم کیا جائے جسے غیر ضروری تاخیر اور قانونی کارروائیوں کے ذریعے اذیت میں رکھا جا رہا ہے۔

سالگرہ مبارک، ایمان مزاری!
امید ہے کہ آپ کی اگلی سالگرہ آزادی، انصاف اور اپنے چاہنے والوں کے درمیان گزرے۔
کامران خان
کوارڈینیٹر پی ٹی ایم اسلام آباد

#𝐏𝐓𝐌𝐒𝐲𝐦𝐛𝐨𝐥𝐎𝐟𝐏𝐞𝐚𝐜𝐞


د پښتون ژغورنې غورځنګ کلا سیف الله تحصیل مسلم باغ له لوري د ملي شهید ګیله‌من وزیر د دوهم تلین په مناسبت یوه درنه یادغونډ...
19/07/2026

د پښتون ژغورنې غورځنګ کلا سیف الله تحصیل مسلم باغ له لوري د ملي شهید ګیله‌من وزیر د دوهم تلین په مناسبت یوه درنه یادغونډه ترسره شوه.

دغه غونډه د تحصیل کوآرډینېټر ښاغلي اشرف خان په مشرۍ (صدارت) جوړه شوه، چې پکې د غورځنګ ملګرو او ګډونوالو د ملي شهید ګیله‌من وزیر مبارزې، قربانیو او ملي خدمتونو ته درناوی وړاندې کړ.

ګډونوالو ژمنه وکړه چې د ملي شهید ګیله‌من وزیر د فکر، مبارزې او د حق غوښتنې لارې ته به په پوره هوډ دوام ورکوي او د عدالت، سولې او ملي حقونو لپاره به خپلې هلې ځلې لا پیاوړې کوي.

اگر آپ مرد کے بچے ہو تو لاپتہ کردہ نور اللہ ترین، حنیف پشتین اور فرید آفریدی کو عدالت میں پیش کرو کیوں ڈر رہے ہو وہاں آؤ...
19/07/2026

اگر آپ مرد کے بچے ہو تو لاپتہ کردہ نور اللہ ترین، حنیف پشتین اور فرید آفریدی کو عدالت میں پیش کرو کیوں ڈر رہے ہو وہاں آؤ ان کو پیشِ کرو تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے۔

نور اللہ ترین، حنیف پشتین اور فرید آفریدی کو عدالت میں پیش کرو۔
پاکستان میں آئینِ پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق کا سرعام جنازہ نکالا جا رہا ہے۔ پُرامن سیاسی و سماجی کارکنان کو قانون کے دائرے میں لانے کے بجائے غیر آئینی طور پر لاپتہ کرنا ایک سنگین جرم بن چکا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاستی ادارے اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں ان تینوں لاپتہ رہنماؤں کو فوری طور پر معزز عدالتوں کے سامنے پیش کریں۔
نور اللہ ترین پی ٹی ایم سندھ کے صوبائی کوآرڈینیٹر جنہیں 12 نومبر 2025 کو پشاور میں صوبائی حکومت کے زیرِ اہتمام ایک جرگے سے واپسی پر پاکستانی فوج اور ریاستی اداروں نے اغواء کر لیا گیا۔ وہ طویل عرصے سے لاپتہ ہیں۔

حنیف پشتین پی ٹی ایم کی صوبائی سنٹرل کمیٹی کے رکن جنہیں نور اللہ ترین اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ 12 نومبر 2025 کو پشاور سے پاکستانی فوج اور ریاستی اداروں نے اٹھا لیا گیا اور تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

فرید اللہ آفریدی پی ٹی ایم کے متحرک کارکن، جنہیں مئی 2026 میں پشاور سے مبینہ طور پر پاکستانی فوج اور ریاستی اداروں نے اغواء کر کے لاپتہ کیا گیا۔ ان کی فیملی کی درخواست کے باوجود پولیس نے ایف آئی آر تک درج کرنے سے انکار کیا۔

اگر ان رہنماؤں پر کوئی بھی الزام ہے، تو انہیں فوری طور پر پبلک عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ "دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی" ہو سکے۔

آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 10 ہر شہری کو یہ حق دیتا ہے کہ گرفتاری کے 24 گھنٹوں کے اندر اسے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے۔ ماورائے عدالت حراست کھلی آئین شکنی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) ان رہنماؤں کی جبری گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ ریاست پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

ڈر کس بات کا ہے؟
اگر ریاست کے پاس ان کے خلاف کوئی شواہد ہیں تو عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائے۔ شہریوں کو اندھیرے میں رکھ کر غائب کر دینا کمزوری کی نشانی ہے، قانون کی نہیں۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTM ALI KHAIL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share