Network for Human rights

Network for Human rights media and news

اربوں روپے کی کرپشن کی فائلیں کھولنے کی ”جرات“ پر سیکرٹری صحت کو ہی تبدیل کر دیا گیا!
24/11/2025

اربوں روپے کی کرپشن کی فائلیں کھولنے کی ”جرات“ پر سیکرٹری صحت کو ہی تبدیل کر دیا گیا!

کوئٹہ (*سیکریٹری صحت داؤد خان خلجی کے 21 روز بعد تبادلے پر عوامی ردعمل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا طوفان، سوشل میڈیا صا...
24/11/2025

کوئٹہ (*سیکریٹری صحت داؤد خان خلجی کے 21 روز بعد تبادلے پر عوامی ردعمل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا طوفان، سوشل میڈیا صارفین نے حکومت بلوچستان کو آڑے ہاتھوں لےلیا*
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے سیکریٹری صحت داؤد خان خلجی کا صرف 21 دن بعد اچانک تبادلہ کردیا گیا، جس پر عوامی اور سماجی حلقوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، *ایکس، فیس بُک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام،* پر صارفین نے بلوچستان حکومت بالخصوص وزیرصحت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس فیصلے کو حکومت بلوچستان کی غیرسنجیدگی، نااہلی اور کرپشن کے تحفظ سے تعبیر کیا۔ ایک صارف نے لکھا، داؤد خان خلجی کو ایک ماہ بھی کام نہ کرنے دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت نہایت کم بصیرت رکھتی ہے۔ ایک اور صارف نے اس فیصلے کو *شرمناک* قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ عناصر دیانت دار افسر کو برداشت نہیں کرسکے۔ایک صارف کے مطابق کرپٹ وزیر صحت ایک اصول پسند سیکریٹری کو ایک ماہ بھی برداشت نہ کرسکے۔ میر بنیامین نامی صارف نے ایکس(X) پر اپنی پوسٹ میں لکھاکہ سرفرازی حکومت کو وزیر صحت کو ہٹانا چاہئے تھا، لیکن انہوں نے کرپشن کی راہ میں رکاوٹ بننے والے سیکریٹری کا تبادلہ کردیا، یہ ہے سرفراز حکومت کی سرفرازی۔ ابرار رحیم نے اپنے تبصرے میں کہاکہ داؤد خان خلجی کا تبادلہ ثابت کرتا ہے کہ فارم 47 جنریٹ حکومت احتساب، میرٹ اور شفافیت سے سخت الرجک ہے۔ معاذ کھوسہ نے تجویز دی کہ وقت آگیا ہے کہ بیوروکریسی متحد ہو اور سیکریٹریوں کے ہر بیس دن بعد تبادلوں کے خلاف کھڑی ہوجائے *اسی میں بیوروکریسی کی بقا ہے۔* رحمت گیشکوری نے صحت کے نظام کی زبوں حالی کی وجہ حکومت کی غلط پالیسیوں کو قرار دیا۔سعد مینگل نے اپنی پوسٹ میں موجودہ دور حکومت کو نحوست کے سائے، سے تشبیہ دی اور دعا کی، اے اللہ بلوچستان کو سرفراز بگٹی سے نجات دے کر سرفراز کردے۔۔۔
ابو محمد جھالاوانی نے لکھا کہ کرپٹ وزیر نے محکمہ صحت کو ذاتی کاروبار میں تبدیل کردیا ہے۔
مذکورہ تبادلے پر بلوچستان میں سوشل میڈیا صارفین ملتے جلتے ردعمل دے رہےہیں تاہم دوسری جانب حکومت کی طرف سے تاحال کسی قسم کا باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر یہ بحث بدستور شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ اور عوامی حلقوں میں غصہ اور اضطراب میں اضافہ ہورہاہے۔۔۔۔۔۔۔۔

09/05/2025

I got 100 reactions and comments on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

10/03/2025

Balochistan Police United Nations Supreme Court Bar Association of Pakistan International Monetary Fund

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Network for Human rights posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share