Balochistan Ki Awaaz

Balochistan Ki  Awaaz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Balochistan Ki Awaaz, Media/News Company, Quetta.

🔹 Balochistan Ki Awaaz – سچ اور انصاف کی گونج 🔹
ہم ان کی آواز ہیں جو دبے ہوئے ہیں، اور سچ، انصاف، تعلیم اور آگہی کو فروغ دیتے ہیں۔

📢 انصاف اور شعور کی ترویج
📖 سچ کی جستجو
📰 بے باک صحافت

ہمارا ساتھ دیں، سچ کی تلاش میں!

26/03/2025
میں مہرنگ بلوچ کی حراست پر سخت پریشان ہوں۔ وہ لاکھوں بے آواز لوگوں خواتین اور بچوں کی نمائندگی کرتی ہیںملالہ یوسفزئی ماہ...
24/03/2025

میں مہرنگ بلوچ کی حراست پر سخت پریشان ہوں۔ وہ لاکھوں بے آواز لوگوں خواتین اور بچوں کی نمائندگی کرتی ہیں

ملالہ یوسفزئی

ماہرنگ بلوچ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔

سب سے زیادہ کمزور لوگوں کے لیے احتجاج کرنا اور بات کرنا اس کا حق ہے

اور اسے فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔

میں مہرنگ بلوچ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

‏تازہ ترین: کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی رہنماء سمی دین بلوچ اور لالا وہاب بلوچ کو پولیس نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر م...
24/03/2025

‏تازہ ترین:

کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی رہنماء سمی دین بلوچ اور لالا وہاب بلوچ کو پولیس نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

- کوئٹہ سے دو کمسن لڑکیوں کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری لاپتہ کردیا

24/03/2025

کوئٹہ: پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو کمسن لڑکیوں کو اکیڈمی سے واپسی پر کلی قمبرانی سے جبری لاپتہ کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بندوق بردار سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے لڑکیوں زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔

واضح رہے اس وقت کلی قمبرانی، بروری روڈ سمیت سریاب میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہیں۔

کیچ میں احتجاج اور جاری دھرنا تیسرے روز میں داخلبلوچ یکجہتی کمیٹیآج تربت، کیچ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) پر وحشیانہ کری...
24/03/2025

کیچ میں احتجاج اور جاری دھرنا تیسرے روز میں داخل

بلوچ یکجہتی کمیٹی

آج تربت، کیچ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) پر وحشیانہ کریک ڈاؤن اور اس کے آرگنائزر ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے کوئٹہ میں ریاستی جبر، جبری گمشدگیوں اور پرامن مظاہرین کو پرتشدد طریقے سے منتشر کرنے کے خلاف آواز بلند کی۔

ادھر کیچ میں دھرنا کیمپ تیسرے روز میں داخل ہوگیا، مظاہرین نے دھمکیوں کے باوجود مظاہرہ جاری رکھا۔

*عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ہوگیا، نوٹیفکیشن جاریعیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلا...
24/03/2025

*عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری

عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے عید الفطر اور موسم بہار کے موقع پر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے بھی عید کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق تعلیمی ادارے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ سے 2 اپریل تک 3 دن کے لیے بند رہیں گے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال کے مطابق ریاستی فسطائیت کے خلاف نوشکی میں دوسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔کل چو...
23/03/2025

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال کے مطابق ریاستی فسطائیت کے خلاف نوشکی میں دوسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

کل چوتھی مرتبہ کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر ریاستی فورسز اور ڈیتھ سکواڈز نے مل کر عوام پر براہ راست فائرنگ، شیلینگ دھماکے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ ریاستی فسطائیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے شال میں عارضی طور پر مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان کیا تاکہ عوام کو مزید نقصان نہ پہنچے، بلوچ یکجہتی کمیٹی اپنے آنے والے لائحہ عمل کا اعلان بہت جلد کرے گی۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی بارہا یہ کہہ چکی ہے کہ ریاست کے ان جیسے حربوں سے اب بلوچ خاموش ہونے والا نہیں۔ ریاستی ظلم و بربریت میں جتنی تیزی لائی جائے گی، اس کے خلاف جدوجہد اور بھی تیز ہوتی جائے گی۔

*پر امن احتجاج پر طاقت کا استعمال قابل مذمت، ماورائے آئین گرفتاریوں سے حالات مزید خراب ہوں گے ، بلوچستان بار کونسل۔*کوئ...
23/03/2025

*پر امن احتجاج پر طاقت کا استعمال قابل مذمت، ماورائے آئین گرفتاریوں سے حالات مزید خراب ہوں گے ، بلوچستان بار کونسل۔*

کوئٹہ / بلوچستان بار کو نسل کے جاری ایک بیان میں سریاب میں پولیس کی جانب سے ایک بار پھر طاقت کا استعمال گزشتہ دنوں کے فائرنگ اور تشدد ہلاکتوں کے بعد ایک بار پھر سحری کے وقت میں پولیس فورس کا پر امن دھرنے پر فائرنگ اور ڈاکٹر ماورنگ بلوچ سمیت متعدد خواتین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے بلوچستان میں ماورائے آئین گرفتاریوں سے بلوچستان کے حالات مزید خراب ہوں گے پر امن احتجاج کو بزور طاقت کا استعمال کرنا قابل مذمت ہے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے بلوچستان میں کرپشن لوٹ کھسوٹ کا نظام ہے بیڈ گورننس کی وجہ سے بلوچستان کے حالات روز بروز ابتر ہوتے جارہے ہیں بیان میں کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے پر امن احتجاج ریلی ہر شہری کا بنیادی حق ہے گزشتہ دنوں سریاب کے پر امن احتجاج پر طاقت کا استعمال بے گناہوں لوگوں کو شہید کرنا قابل مذمت ہے بلوچستان بار کو نسل صاحب اختیار سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بلوچستان کے بگڑتے ہوئے صورتحال کا فوری موثر پر امن حل نکالے ڈاکٹر ماہر نگ بلوچ سمیت تمام گرفتار خواتین بچوں طلباکو رہا کرے۔

حب بھوانی بی وائی سی کا دھرنا ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل حب جاوید جمالی اور دیگر انتظامیہ کے درمی...
22/03/2025

حب بھوانی بی وائی سی کا دھرنا ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل حب جاوید جمالی اور دیگر انتظامیہ کے درمیان مذاکرات مگر ایک اور مذاکرات ناکام یاد رہے کہ یہ تیسرا مذاکرات ہے جو ناکام ہوا ہے۔

22/03/2025

حب
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے میں مظاہرین سے اسسٹنٹ کمشنر حب ڈی ایس پی حب ایس ایچ او بیروٹ ڈی ایس پی وندر محمد جان ساسولی سے مزاکرات ناکام مظاہرین کا کہنا ہے مرکزی قیادت کی رہائی اور مطالبات تک دھرنا جاری رہے گا

22/03/2025

پریس ریلیز

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف اور بی وائی سی سے منسلک مواد کی تشہیر پر قانونی کارروائی کا اعلان

کوئٹہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واضح طور پر اعلامیہ جاری کیا ہے کہ کوئی بھی فرد جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (بشمول فیس بک، واٹس ایپ گروپس، انسٹاگرام، ٹوئٹر وغیرہ) پر ریاست، افواجِ پاکستان، یا سلامتی کے اداروں کے خلاف مواد شیئر کرے گا یا دہشتگردوں اور بی وائی سی جیسے ریاست مخالف عناصر کی حمایت میں کوئی پوسٹ، ویڈیو یا بیان اپلوڈ/فارورڈ کرے گا، اس کے خلاف PECA ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ ایسی کسی بھی ڈیجیٹل سرگرمی کو ریاست دشمنی اور قومی سلامتی کے خلاف سنگین جرم تصور کیا جائے گا۔تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں، اور کسی بھی مشکوک یا اشتعال انگیز مواد کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔یہ اقدام بلوچستان میں امن و امان قائم رکھنے اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے کیا جا رہا ہے۔

*شال،**ریاستی فورسز کے بریریت، تھریٹ اور دو مرتبہ کریک ڈاؤن کے باوجود بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا شال میں بدستور جاری ہے۔...
22/03/2025

*شال،*
*ریاستی فورسز کے بریریت، تھریٹ اور دو مرتبہ کریک ڈاؤن کے باوجود بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا شال میں بدستور جاری ہے۔ آج دھرنے کے مقام سے ایک منظم ریلی کی صورت میں شہید حبیب بلوچ کے جنازے میں شرکت کی گئی، جہاں ان کا نمازِ جنازہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر ایک اہم پریس کانفرنس بھی منعقد کیا گیا، جس میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے مطالبات پیش کیے۔*

*مطالبات:*

(1) ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبگر بلوچ سمیت تمام گرفتار دوستوں کو فوری طور پر بغیر کسی شرط و شرائط کے رہا کر
یا جائے۔

(2) اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد کو زخمی اور تین افراد کو شہید کرنے کے خلاف وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور آئی جی پولیس کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے اور انہیں عہدے سے برطرف کیا جائے۔

(3) کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔

(4) بلوچ سیاسی کارکنوں کے خلاف جاری انتقامی کارروائیاں فوراً بند کی جائیں اور تمام جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی واضح کرتی ہے کہ اگر ان مطالبات پر فوری عملدرآمد نہ کیا گیا تو احتجاج مزید شدت اختیار کرے گا۔ اور ظلم و جبر کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Ki Awaaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share