
01/08/2025
کئی محل اب تجھے کھنڈرات ملیں گے
جو رہتے تھے ان میں خاک میں ملیں گے
تم جا کے دیکھ لو غور سے تم دیکھو
مکڑی کے جالے گرتے دیوار ملیں گے
رہتے تھے لوگ ان میں دبدبے کے ساتھ
اب جا کے دیکھ لو ویران ملیں گے
جس نے بھی. بنایا چلنا سبھی کو ہے
وقت کے ساتھ سب خاک میں ملیں گے
فخر کر لو تیاری جہاں دو گھڑی کی ہے
میں اور تم وہاں ساتھ میں ملیں گے