Balochistan News Network

Directions

Balochistan News Network A News Channel
Through this news channel (BNN) which you will be able to watch and read news all over Balochistan.

17/09/2026
02/09/2026

ٹراما سینٹر اسپینی روڈ کوئٹہ ایمرجنسی میں O negative خون کی ضرورت ہے، اس نمبر پر رابطہ کریں 03330388187

سوراب:بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما نزیر بلوچ نے سوراب میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے میں عام شہریوں کے جاں بحق اور ...
12/08/2026

سوراب:

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما نزیر بلوچ نے سوراب میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے میں عام شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ طاقت کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کو ’’کولیٹرل ڈیمیج‘‘ کا نام دے کر حقائق سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والی تمام آوازوں کو بیک وقت ریاست مخالف قرار دے کر خود کو پارسا ثابت کرنے کی ناکام کوششوں نے موجودہ حکومت کی عوامی اور سیاسی حیثیت کو شدید متاثر کیا ہے۔ سوراب میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے کے بعد حقائق کا رخ موڑنے کے بجائے اگر شفاف تحقیقات کرائی جاتیں اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو یہ زیادہ بہتر طرزِ عمل ہوتا، لیکن عام شہریوں کی جانوں کے ضیاع کی ذمہ داری دوسرے فریق پر ڈال کر اسے فتح قرار دینا موجودہ حکومت کے غیر سیاسی بیانیے کی عکاسی کرتا ہے۔
بلوچستان کے حالات گزشتہ پچاس سال کے دوران جس رفتار سے خراب ہوئے، موجودہ دو برسوں میں اس سے کہیں زیادہ تیزی سے بگاڑ کا شکار ہوئے ہیں۔ بلوچستان کا مسئلہ روزِ اول سے سیاسی نوعیت کا رہا ہے اور اس کا حل طاقت کے بجائے سیاسی مکالمے، تاریخی حقائق کے اعتراف اور بلوچ قوم کی سیاسی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان کے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ عام آبادیوں میں بھی خونریزی سے دریغ نہیں کیا جا رہا اور اسے ’’کاؤنٹر انسرجنسی‘‘ کا نام دے کر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو حکومت اور اسے دستِ شفقت فراہم کرنے والے عناصر کی مزید ناکامی کا سبب بن رہی ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی سوراب میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے کے خلاف 16 اگست کو بلوچستان بھر میں احتجاج کرے گی انہوں نے عوام، سیاسی کارکنوں اور جمہوری و سیاسی قوتوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے عام شہریوں کے تحفظ، انصاف اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کریں۔

12/08/2026

سوراب واقعے پر بی این پی کا اظہارِ تشویش، شفاف تحقیقات کے لیے بااختیار کمیشن کے قیام کا مطالبہ؛ 16 اگست کو بلوچستان بھر میں احتجاج کا اعلان
تفصیلات پہلے کمنٹ میں

14/07/2026

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما نزیر بلوچ نے بلوچستان نیشنل پارٹی لائرز فورم کے کامیاب کنونشن کے انعقاد اور نومنتخب کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پرامن سیاسی جدوجہد، جمہوری روایات کے فروغ اور سیاسی اداروں کی مضبوطی ہی بلوچ قوم کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اداروں کی فعالیت اور تنظیمی مضبوطی کے ذریعے غیر سیاسی عناصر اور خوشامدی ٹولوں کے اثر و رسوخ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ آج بلوچ قوم جن مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے، ان سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی حلقوں میں سنجیدہ بحث و مباحثہ، تنقید برائے اصلاح اور تنظیمی استحکام کو فروغ دیا جائے تاکہ قومی جدوجہد مزید مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھ سکے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی لائرز فورم کی طرز پر پارٹی کے دیگر شعبہ جات سے وابستہ افراد کو بھی منظم کیا جائے گا تاکہ پارٹی کی تنظیمی بنیادیں مزید مستحکم ہوں اور قومی جدوجہد کو نئی قوت اور سمت مل سکے۔

11/07/2026
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق مرکزی چیئرمین بی این پی کے  رہنما نزیر بلوچ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوراب کے نومنتخب ...
10/05/2026

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق مرکزی چیئرمین بی این پی کے رہنما نزیر بلوچ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوراب کے نومنتخب صدر منیر آزاد ایڈووکیٹ کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔
نزیر بلوچ نے کہا کہ وکلاء برادری کسی بھی مہذب معاشرے میں انصاف، قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوراب کی نئی منتخب قیادت اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے انسانی حقوق کے فروغ، عدلیہ کی آزادی، آئین و قانون کی عملداری، اور غریب و نادار سائلین کو بروقت اور مؤثر قانونی معاونت کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں وکلاء پر یہ اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاشرے میں انصاف کے قیام، مظلوم طبقات کے حقوق کے تحفظ، اور قانونی اداروں پر عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے فعال کردار ادا کریں۔ نزیر بلوچ نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی نومنتخب کابینہ کی مثبت کاوشوں کی مکمل حوصلہ افزائی اور ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے تاکہ سوراب میں انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
انہوں نے منیر آزاد ایڈووکیٹ اور ان کی پوری ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے وکلاء برادری اور عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق مرکزی چیئرمین،بی این پی کے رہنما نزیر بلوچ نے بی این پی کے بانی رہنما و سیاسی کارکن محم...
04/05/2026

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق مرکزی چیئرمین،بی این پی کے رہنما نزیر بلوچ نے بی این پی کے بانی رہنما و سیاسی کارکن محمد غوث بلوچ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کہ ہے اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ و لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔
انہوں نے محمد غوث بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد غوث بلوچ ایک محنت کش سیاسی کارکن تھے جہنوں نے کھٹن حالات کے باوجود ہمیشہ پرامن جدوجہد کو تقویت بخشی و زندگی بھر پارٹی و تحریک کے ساتھ مخلص رہے انکی جدوجہد تمام سیاسی کارکنوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔

Address

New Model Town
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share