Monthly Rehber-E-Balochistan

Directions Website Contact the business

Monthly Rehber-E-Balochistan Rehber-E-Balochistan is Monthly magazine of Balochistan. It is also society which does all sort of social works and gives awareness to masses .

Rehber-E-Balochistan 's aim is to do all sort of social work special giving awareness to the masses regarding Childe Labor, Female Education and much more . We work with different International NGO's and Local NGO's to permote noble causes!

14/09/2026
06/09/2026

بلوچستان اسمبلی میں سرکاری نوکریوں کی مبینہ فروخت پر ہنگامہ، محکمہ جنگلات کی بھرتیوں کی تحقیقات کا فیصلہ، دو اضلاع کی پوسٹیں فروخت ہونے کا دعوی

05/09/2026

*ہزارگنجی میں شالکوٹ پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں، علاقے میں خوف و ہراس*

کوئٹہ: ہزارگنجی کے علاقے میں شالکوٹ پولیس اسٹیشن کے قریب متعدد دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شالکوٹ پولیس اسٹیشن یا اس کے قریب کے علاقے میں دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی شروع کردی۔

واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علاقے میں کارروائی اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

05/09/2026

باغات کی آڑ میں دہشت گرد چھپے ہوں اور مالک کو خبر نہ ہویہ بات تسلیم نہیں کر سکتا، سرفراز بگٹی

دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف ریاستی کارروائی ہوگی اطلاع نہ دینے والوں کو سہولت کار سمجھا جائے گا

05/09/2026

وزیر اعلی بلوچستان کا اسمبلی میں مستونگ کے احوالے سے اظہار خیال

01/09/2026

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرصدارت کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کانفرنس منعقد

ترقیاتی منصوبوں، پرائس کنٹرول، انتظامی امور اور میونسپل سروسز کا جامع جائزہ لیا۔

چیف سیکرٹری کا ترقیاتی منصوبوں کے معیار، رفتار اور عوامی افادیت کی باقاعدہ نگرانی کی ہدایت

11 لاکھ سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی ہوئی ہے۔ بریفنگ

غیرقانونی ناکوں کے خاتمے اور موثر کارروائیوں پر زور، شہری آمدورفت میں روکاوٹ نہ ہو۔ چیف سیکرٹری

کھلی کچہریاں عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کا مؤثر ذریعہ ہے، شکیل قادر خان

صوبے میں ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ چیف سیکرٹری کی ہدایت

ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت۔ چیف سیکرٹری

صوبائی محصولات میں اضافے کے لیے وسائل کا مؤثر استعمال اور ٹیکس نیٹ میں توسیع یقینی بنائیں۔ چیف سیکرٹری

میونسپل سروسز کی بہتری، کچرے کی بروقت صفائی، سیوریج اور نکاسیٔ آب پر فوری اقدامات کی ہدایت۔ شکیل قادر خان

عوامی مسائل کے حل اور منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔ شکیل قادر خان

ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا معیار: عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور فوری حل

27/08/2026

*بجلی بندرہنے کی اطلاع*
کوئٹہ27 اگست2026ء۔۔۔۔۔۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اور بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں *28 اگست کو (بروز جمعہ)* شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے 11kv ویسٹرن بائی پاس، داریم، تکاتو، خروٹ آباد،ادیان فیڈروں سے صبح 10:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک جبکہ اسی روز
سریاب گرڈ کے اولڈ جان محمد، سریاب ون سریاب ٹو، کرانی، ہزارہ ٹاون، غازی، واسا، اولڈ سیٹلائٹ ٹاؤن، اے ون سٹی فیڈرز صبح دس بجے تا دوپہر دو بجے بجلی بند رہیگی۔

اسی طرح *29اگست کو (بروز ہفتہ)* کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11kv نواں کلی ، مالک فیڈروں سے صبح 9:30بجے سے دوپہر 1:30بجے تک جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kv اولڈ جان محمد، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، اولڈلیاقت بازار فیڈر نیز مری آباد گرڈاسٹیشن کے مری آباد، کاسی ون، کاسی ٹو فیڈرزسے صبح 10:30بجے سے دوپہر 2:30بجے تک بجلی بندہوگی اسکے علاوہ 29 اگست کے روز زرغون گرڈ اسٹیشن کے نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ کاریز، ایف سی ، عسکری ون فیڈر اور انڈسٹریل گرڈ کے ایف جی ایس، شیخ زید، شاہنواز فیڈروں سے دن 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے۔ # # #

25/08/2026

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کا فیصلہ

Address

Quetta
8600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Monthly Rehber-E-Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Monthly Rehber-E-Balochistan:

Shortcuts

Share