29/08/2025
بـــریـــکنگ نــیوز
چیئرمین سینیٹ آف پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر امور، گلگت بلتستان و سیفران سینیٹر اسد قاسم رونجھو نے گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار متعلقہ ایجنڈا مؤخر کر دیا
اســـلام آبـاد:: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر امور اور گلگت بلتستان کے اجلاس میں آزاد جموں کشمیر میں حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر امور گلگت بلتستان کا اجلاس چیئرمین سینیٹر اسد قاسم رونجھو کی زیر صدارت ہوا، جس میں فیصل سلیم خان اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران سیکریٹری اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آزاد کشمیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مون سون بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آزاد کشمیر میں اٹھائیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے 303 مکانات مکمل تباہ جبکہ 1819 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں
گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری اورایڈیشنل چیف سیکریٹری کی غیر حاضری پر کمیٹی چیئرمین نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ ایجنڈا مؤخر کر دیا۔