Jattak Abad

Jattak Abad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jattak Abad, News & Media Website, Dera murad jamali, Quetta.

04/02/2024
شمولیتی پروگرام کے دوران کونسلر مولاحسن جتک کا اپنے معتبر بزرگوں کے ساتھ فوٹو۔
01/01/2024

شمولیتی پروگرام کے دوران کونسلر مولاحسن جتک کا اپنے معتبر بزرگوں کے ساتھ فوٹو۔

ڈیرہ مرا جمالی کے جنرل کونسلر مولا حسن جتک نے میرعبدالغفور لہڑی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے میر شوکت بنگلزئی ک...
01/01/2024

ڈیرہ مرا جمالی کے جنرل کونسلر مولا حسن جتک نے میرعبدالغفور لہڑی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے میر شوکت بنگلزئی کی حمایت کا اعلان کردیا حمایت کا اعلان انہوں نے گوٹھ لعل حسن جتک میں اپنے وارڈ 40 کے ووٹرز جتک برادری سمیت سینکڑوں افراد کی موجودگی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی اور پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 13 کے نامزد امیدوار میر شوکت بنگلزئی جب گوٹھ لعل حسن جتک پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں ان پر نچھاور کی گئیں سینکڑوں افراد نے میر عبدالغفور لہڑی اور میر شوکت بنگلزئی کے حق میں نعرے لگائے شمولیتی جلسہ گاہ میں میر محمد رمضان مینگل، کامریڈ محمد یعقوب جتک، نور حسن جتک، حاجی حسن جتک، محمد وسیم جتک، نذیر حسین جتک، فرمان علی جتک، شوکت علی جتک، جمعہ خان جتک، کامریڈ گل حسن جتک، سردار محمد علی جتک، سید غریب شاہ، عبدالصمد جتک، مختیار احمد جتک، اصغر علی جتک، نجیب اللہ، ڈاکٹر غلام سرور مینگل، جبل خان جتک، لعل محمد جتک، احسان علی، اختر علی، وڈیرہ محمد علی جتک، مہیم علی جتک، حسن علی، نذیر مھر ، ریاض احمد جتک، علی نواز، قادری مختیار علی جتک، جاوید جتک، درانی خان جتک، میران علی جتک سمیت دیگر سیاسی سماجی اور قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت اور شمولیت کی اس موقع پر جنرل کونسلر مولا حسن جتک نے کہا کہ ہم نے سابق صوبائی وزیر اور ان کے فرزند چئیرمن میونسپل کمیٹی کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنایا مگر ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا لوگوں کے مسائل حل کرنے میں انہوں نے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے اب ہم ان سے بیزار آچکے ہیں اپنے ووٹرز سے صلاح و مشورے کے بعد ہم نے عوام کے مفادات کو خاطر میں رکھتے ہوئے میرعبدالغفور لہڑی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ پی بی 13 میں میر شوکت بنگلزئی اور حلقہ پی بی 14 میں حاجی محمد خان لہڑی کی ہر قسم کی حمایت کا اعلان آج کے اس عظیم الشان منعقدہ تقریب میں کررہے ہیں ہمیں پوری توقع ہے کہ میر شوکت بنگلزئی عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی اور حلقہ پی بھی 13 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میر شوکت بنگلزئی نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی سے سابق حکمران کی ناقص سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے لوگ ان پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ اقتدار میں رہنے کے باوجود لوگوں کی مسائل حل نہ کرنے اور لوگوں کی معیار زندگی میں کسی قسم کا سدھار نہ لانا ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ڈیرہ مراد جمالی چھتر کے علاقے مسائلستان بن چکے ہیں بجلی آبنوشی تعلیم صحت سمیت دیگر منصوبے اپنے من پسند علاقوں میں بنائے گئے ہم عوام کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اجتماعیت کے منصوبوں اور عوام کی عین خواہشات کو ترجیح دی جائے گی ترقیاتی عمل متعارف کروائے جائیں گے لوگوں کی معیار زندگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہم سب مل کر کام کریں گے انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر حاجی محمد خان لہڑی نے اپنے حلقہ انتخاب میں جس قدر عوام کی خدمت کی اسی جذبے سے حلقہ پی بی 13 کی عوام کے لیے بھی اپنی خدمات سر انجام دی جائیں گی تاکہ یہاں کی لوگوں کی تقدیر بدل سکے، اس سے قبل چیف وڈیرہ محمد نواز جتک، کامریڈ یعقوب جتک، سفر خان جتک، نصراللہ نظام بھٹو، میر سعداللہ زہری، میر نصراللہ پندرانی اور حافظ بلال بنگلزئی نے بھی خطاب کیا، میر شوکت جان بنگلزئی کے ہمراہ بابو میر واحد بخش بنگلزئی، حاجی شیر احمد کھیازئی، حاجی احمد سلطان لہڑی، میر غلام رسول لہڑی، خان جان بنگلزئی، خلیل احمد بنگلزئی، وڈیرہ حق نواز بگٹی، وڈیرہ عبدالقدیر بنگلزئی، محمد سلیم ابڑو، وڈیرہ محمد یعقوب بوہڑ، عطاء اللہ بنگلزئی اور عابد بنگلزئی سمیت دیگر بھی شامل تھے۔

01/01/2024

سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی اور حلقہ پی بی 13 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میر شوکت بنگلزئی وڈیرہ محمد نواز جتک کا کونسلر مولا حسن جتک کے جلسے میں شرکت کے لیے ان کا شاندار استقبال کیا جارہا ہے۔

گوٹھ لعل محمد رند بالان شاخمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میر عبدالغفور لہڑی پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے رند برادری نے اپنے براد...
29/12/2023

گوٹھ لعل محمد رند بالان شاخ
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میر عبدالغفور لہڑی پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے رند برادری نے اپنے برادری کے ساتھ شمولیت اختیار کی میر عبدالغفور لہڑی گوٹھ لعل محمد رند پہچانے پر رند برادری کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیے شمولیت کرنے والوں میں قبائلی شخصیت وڈیرہ محمد ملوک رند سکندر خان رند غوث بخش رند میر نصر اللہ رند ماما محمد رفیق رند وڈیرہ عبد الکریم رند اور سینکڑوں رند برادری نے باقاعدہ آنے والے جنرل الیکشن میں میر عبدالغفور لہڑی کا مکمل حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر جنرل کونسلر میر مولا حسن جتک اور سفر خان جتک بھی موجود تھے

معروف قبائلی شخصیت وڈیرہ لعل حسن جتک جتک قبائل کے سفید ریش رہنما وڈیرہ سھٹراں خان جتک کی عیادت کررہے ہیں اس موقع پر میر ...
24/12/2023

معروف قبائلی شخصیت وڈیرہ لعل حسن جتک جتک قبائل کے سفید ریش رہنما وڈیرہ سھٹراں خان جتک کی عیادت کررہے ہیں اس موقع پر میر لشکر علی جتک بھی موجود ہیں

ڈیرہ مراد جمالیپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و پی بی 13 کے نامزد امیدوار میر شوکت جان بنگلزئی سے وارڈ نمبر 44 سے  شمولیتی ...
24/12/2023

ڈیرہ مراد جمالی
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و پی بی 13 کے نامزد امیدوار میر شوکت جان بنگلزئی سے وارڈ نمبر 44 سے شمولیتی پروگرام میں جنرل کونسلر میر مولا حسن جتک وڈیرہ اللہ بخش جتک اور میر عبدالغفور لہڑی کا لیا گیا گروپ فوٹو

میر نزیر حسن جتک اور میر جبل خان جتک کا  میر شوکت جان بنگلزئی کے ساتھ گروپ فوٹو۔
23/12/2023

میر نزیر حسن جتک اور میر جبل خان جتک کا میر شوکت جان بنگلزئی کے ساتھ گروپ فوٹو۔

23/12/2023

ڈیرہ مراد جمالی 22/12/2023
کو محلہ لعل حسن جتک سے کونسلر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر مولا حسن جتک کی قیادت میں قافلہ نکلا جو آگے جاکر مزید اپنے انتظار کر رہے ساتھیوں کے ساتھ مل کے ہمراہ حلقہ پی پی 13 مسلم لیگ ن کے امیدوار میر شوکت جان بنگلزئی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئے جہاں کچھ دیر بعد ریٹرننگ افیس کیلے روانہ ہوگئے۔

23/12/2023

کونسلر مولاحسن جتک کی سربراہی میں نکلا ہوا سینکڑوں افراد کا کافلا🔥

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میر شوکت جان بنگلزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر جنرل کونسلر میر مولا حسن جتک کا اپ...
23/12/2023

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میر شوکت جان بنگلزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر جنرل کونسلر میر مولا حسن جتک کا اپنے دوستوں اور علاقے کے مختلف معزز ومعتبر شخصیات کے ساتھ خوشگواری موڈ میں لیا گیا گروپ فوٹو

۔پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ پی بی 13 میر شوکت بنگلزئی اور امیدوار بابو واحد بخش بنگلزئی۔مولا حسن جتک۔میر جعفر کر...
22/12/2023

۔پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ پی بی 13 میر شوکت بنگلزئی اور امیدوار بابو واحد بخش بنگلزئی۔مولا حسن جتک۔میر جعفر کریم بھنگر ۔سردار خان شر کے ہمراہ رٹائرننگ آفیسر اجمل خان مندوخیل کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں

ڈیرہ مراد جمالی 22/12/2023کونسلر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی مولا حسن جتک کی قیادت  میں اپنے قافلے کے ہمراہ  حلقہ پی پ...
22/12/2023

ڈیرہ مراد جمالی 22/12/2023
کونسلر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی مولا حسن جتک کی قیادت میں اپنے قافلے کے ہمراہ حلقہ پی پی 13 مسلم لیگ ن کے امیدوار میر شوکت جان بنگلزئی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئے جہاں کچھ دیر بعد ریٹرننگ افیس کیلے روانہ ہوگئے۔

Address

Dera Murad Jamali
Quetta
80700

Telephone

+923141007871

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jattak Abad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jattak Abad:

Share