Mahasba Digital

Mahasba Digital The Channel Brings you News, Analysis, Issues and Interviews on current affairs.

تجزیوں پر It provides political insight in forms opinions.

Mahasba Digital is an independent social media channel working for the promotion of human rights, social justice, anti-racism.

04/07/2025
کوئٹہ ٹانک امن کمیٹی کے سربراہ کا تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں کا شکریہکوئٹہ (نمائندہ خصوصی) — ٹانک امن کمیٹی کے سرب...
04/07/2025

کوئٹہ

ٹانک امن کمیٹی کے سربراہ کا تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں کا شکریہ
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) — ٹانک امن کمیٹی کے سربراہ مولانا نقیب اللہ نے محاسبہ ڈیجیٹل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی رہنما ملک نصیب اللہ بیٹنی، معروف قبائلی شخصیت کمانڈر تیمور شاہ بیٹنی اور مسعود بیٹنی کا دلی شکریہ ادا کیا ہے جن کی بروقت کوششوں اور ذاتی دلچسپی سے ٹانک کے مغوی شہری کو اغواکاروں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بیٹنی قبیلے کے ان بااثر اور ذمہ دار رہنماؤں نے نہ صرف امن کو فروغ دیا بلکہ عوامی خدمت کی ایک بہترین مثال قائم کی۔ ٹانک امن کمیٹی نے ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے قبائلی بھائی چارے، امن و امان اور عوامی اعتماد کو تقویت ملی ہے۔

امن کمیٹی نے مزید کہا کہ اگر اسی طرح قبائلی رہنما عوامی مسائل میں مخلصی سے حصہ لیتے رہے تو خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کا خواب ضرور شرمندۂ تعبیر ہوگا۔

سیاسی بیان برائے اجرأ پریس / اخباراتژوب: ترقیاتی سہولیات سے محرومی پر شدید تشویشژوب (پریس ریلیز) — آج جب دنیا چاند پر ب...
04/07/2025

سیاسی بیان برائے اجرأ پریس / اخبارات

ژوب: ترقیاتی سہولیات سے محرومی پر شدید تشویش

ژوب (پریس ریلیز) — آج جب دنیا چاند پر بستیاں بسانے کی تیاری کر رہی ہے، بدقسمتی سے بلوچستان کا اہم ضلع ژوب آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ 21ویں صدی کے جدید دور میں بھی ژوب کے باسی سوئی گیس، جدید ٹرانسپورٹ نظام اور ائیرپورٹ جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، جو ایک ناقابل قبول صورتحال ہے۔

ژوب کے عوام روزانہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہاں نہ کوئی پائیدار سفری نظام موجود ہے، نہ ہی شہریوں کو آسانی سے ایندھن کی سہولت میسر ہے۔ ائیرپورٹ کی عدم موجودگی نہ صرف کاروباری مواقع کو محدود کر رہی ہے بلکہ قومی یکجہتی کے دعووں کو بھی چیلنج کر رہی ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر ژوب کے دیرینہ مسائل پر توجہ دے۔ ژوب میں سوئی گیس کی فراہمی، ایک فعال ہوائی اڈہ، اور جدید ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کے اس پسماندہ ضلع کو قومی دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ہم تمام سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ژوب کے حق میں آواز بلند کریں تاکہ یہاں کے عوام بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

اخباری بیانٹانک آمن جرگہ کے وفد کی سینئر سیاستدان مولانا محمد خان شیرانی سے ملاقات، علاقائی و قبائلی اضلاع کی صورتحال پر...
03/07/2025

اخباری بیان
ٹانک آمن جرگہ کے وفد کی سینئر سیاستدان مولانا محمد خان شیرانی سے ملاقات، علاقائی و قبائلی اضلاع کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ٹانک (پریس ریلیز): ٹانک آمن جرگہ کے سربراہ مولانا نقیب اللہ بیٹنی اور تحریک انصاف بلوچستان کے سینئر رہنماء ملک نصیب اللہ بیٹنی سمیت دیگر معزز اراکین نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سینئر رہنماء و بزرگ سیاستدان مولانا محمد خان شیرانی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی و علاقائی صورتحال، قبائلی اضلاع میں امن و امان، اور باہمی مفاہمت کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مولانا محمد خان شیرانی نے وفد کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں جرگہ اور قبائلی نظام کی اہمیت پہلے سے کہیں بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے قبائلی عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

مولانا شیرانی کی جانب سے معزز وفد کے اعزاز میں طعام کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ملاقات کے دوران تحریک انصاف بلوچستان کے سینئر رہنماء ملک نصیب اللہ بیٹنی نے مولانا شیرانی کی طویل سیاسی جدوجہد، قومی سیاست میں ان کے کردار اور دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

28/06/2025

ژوب: اس جدید دور میں بھی ژوب پسماندہ ہے۔ لاوارث ضلع اب بھی گیس جیسے تعمت ہے۔ اگر ژوب کو گیس فراہم کیا جائے تو بجلی پر لوڈ بھی کافی حد تک ختم ہو جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف ژوب کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد اشرف ،، ویڈیو ملا حظہ فرمائیں

24/06/2025

ژوب : ژوب دیرہ قومی شاہراہ پر کار گاڑی الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی حالت میں کوئٹہ ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا..

24/06/2025

ژوب: شہر میں پانی کی قلت،، شہر کے ہر ایریا کو ایک دن پانی فراہم کیاجاتاہے۔ جبکہ ایک دن نہیں۔ لیکن سلیازہ میں کئی مقامات پر مین پانی کا پائپ ٹوٹا ہوا ہے۔ جس سے ہزارون گلین پانی کا ضیاع ہو رہاہے۔ محکمہ نوٹس لے۔۔

19/06/2025

ژوب: عوام نے انتظامیہ سے اپیل کی۔ کہ تندور والوں کو بھی گرام اور نرخ کسی سلیٹ یا چاٹ پر لکھ کر اپنے دوکانوں پر آویزاں کرئیں۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

Address

Mahasba Digital Press
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mahasba Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mahasba Digital:

Share

Category