Quetta News

Quetta News Quetta(کوئٹہ ) is the Capital of Balochistan and ninth largest city of Pakistan.Population is

14/01/2026

آج کے تجربے سے پتہ چلا کہ گرین بسوں میں بھی ناتجربہ ڈرائیورز بھرتی کیے گئے ہیں
😩😪💔😏😩

‏آئیے جانتے ہیں کہ یہ گرین لینڈ کیا ہے ؟؟؟گرین لینڈ کا رقبہ پاکستان سے تین گنا زیادہ ھے-تقریبا 2166000 مربع کلومیٹر - آب...
14/01/2026

‏آئیے جانتے ہیں کہ یہ گرین لینڈ کیا ہے ؟؟؟
گرین لینڈ کا رقبہ پاکستان سے تین گنا زیادہ ھے-تقریبا 2166000 مربع کلومیٹر - آبادی 56700 نفوس پہ مشتمل ھے-
ٹرمپ انہیں ایک لاکھ ڈالر فی کس پہ خریدنا چاہتا ھے- جبکہ ان میں ہر ایک کے حصے میں 39 مربع کلومیٹر قیمتی ترین زمین آتی ھے جس کے نیچے خزانے چھپے ہیں-
آپ لوگ چونکہ کنال میں سمجھتے ہیں-
ہر فرد کو تقریباً -
76,000 کنال زمین ملے گی۔
یعنی فی کنال ساڑھے 7 ڈالر یا پاکستانی دو ہزار روپے کی خریدنا چاہتا ھے-
ویسے اتنا حساب تو ابھی خود ڈنمارک والوں نے بھی نہیں کیا ہو گا۔

‏وہ شخص جو ڈیڑھ سو سال جینے کی تیاری کر چکا تھا۔صرف تیس منٹ میں دنیا سے رخصت ہو گیا۔"مائیکل جیکسن: فطرت سے جنگ کی کہانیم...
14/01/2026

‏وہ شخص جو ڈیڑھ سو سال جینے کی تیاری کر چکا تھا۔
صرف تیس منٹ میں دنیا سے رخصت ہو گیا۔"

مائیکل جیکسن: فطرت سے جنگ کی کہانی

مائیکل جیکسن ایک ایسا انسان تھا جو نظامِ فطرت کو شکست دینا چاہتا تھا۔ اسے چار چیزوں سے شدید نفرت تھی: اپنے سیاہ رنگ سے، گمنامی سے، اپنے ماضی سے، اور عام انسانوں کی طرح محدود عمر سے۔ وہ گوروں کی طرح دکھائی دینا چاہتا تھا، دنیا کا سب سے مشہور انسان بننا چاہتا تھا، اپنے ماضی کو مٹا دینا چاہتا تھا، اور ڈیڑھ سو سال تک زندہ رہنے کا خواب دیکھتا تھا۔

اس کی آنے والی پوری زندگی انہی خواہشوں کی تکمیل میں گزری۔ 1982ء میں اس نے اپنا مشہور البم Thriller لانچ کیا، جو دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم بن گیا۔ ایک ہی ماہ میں کروڑوں کاپیاں فروخت ہوئیں اور مائیکل جیکسن دنیا کا مشہور ترین گلوکار بن گیا۔ یوں اس نے گمنامی کو شکست دے دی۔

اس کے بعد اس نے اپنی رنگت کو شکست دینے کا فیصلہ کیا۔ امریکہ اور یورپ کے درجنوں چوٹی کے پلاسٹک سرجنز کی مدد سے اس نے مسلسل سرجریز کروائیں۔ 1987ء تک اس کی جلد، چہرہ، حرکات اور انداز مکمل طور پر بدل چکے تھے۔ سیاہ فام مائیکل کی جگہ ایک گورا، نازک اور نسوانی نقوش والا مائیکل جیکسن دنیا کے سامنے آ چکا تھا۔

پھر ماضی کی باری آئی۔ اس نے اپنے خاندان سے تعلق توڑ لیا، پتے بدلے، پرانے دوست چھوڑ دیے اور مصنوعی زندگی اختیار کر لی۔ اس نے خود کو مزید مشہور کرنے کے لیے لیزا میری پریسلے سے شادی کی، یورپ میں اپنے مجسمے نصب کروائے اور مصنوعی طریقہ تولید کے ذریعے اولاد حاصل کی۔ یوں وہ بڑی حد تک اپنے ماضی سے بھی بھاگ نکلا، مگر تنہائی اور مصنوعی پن میں مزید دھنس گیا۔

اب آخری خواہش باقی تھی: طویل عمر۔ مائیکل جیکسن نے ڈیڑھ سو سال زندہ رہنے کے لیے غیر معمولی احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔ وہ آکسیجن ٹینٹ میں سوتا، ماسک اور دستانے استعمال کرتا، مخصوص خوراک لیتا اور بارہ ڈاکٹر مستقل ملازم رکھتا تھا۔ اس نے یہاں تک کہ اپنے لیے اضافی اعضاء کے ڈونرز بھی تیار کر رکھے تھے تاکہ ضرورت پڑنے پر اعضا تبدیل کروائے جا سکیں۔

مگر پھر 25 جون کی رات آئی۔ اچانک سانس لینے میں دشواری ہوئی۔ بہترین ڈاکٹرز جمع ہوئے، کوششیں کی گئیں، مگر وہ شخص جو ڈیڑھ سو سال کی منصوبہ بندی کر چکا تھا، صرف پچاس برس کی عمر میں چند منٹوں میں دنیا سے رخصت ہو گیا۔ اس کی موت کی خبر نے گوگل کا سسٹم تک جام کر دیا۔

پوسٹ مارٹم نے ایک اور حقیقت آشکار کی۔ حد سے زیادہ احتیاط نے اس کے جسم کو کمزور ڈھانچے میں بدل دیا تھا۔ پلاسٹک سرجریز، درد کش ادویات اور انجیکشنز نے اسے بچایا نہیں۔ یوں مائیکل جیکسن کی زندگی ایک اعلان بن گئی کہ انسان دنیا فتح کر سکتا ہے، مگر تقدیر، موت اور اس کے لکھنے والے کو شکست نہیں دے سکتا۔

یہ کہانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ چاہے کوئی راک اسٹار ہو یا فرعون،
وہ دو ٹن مٹی کے بوجھ سے نہیں بچ سکتا۔

11/01/2026

‏اچھا لگے یا نہ لگے کھانا گھر پہ ہی کھانا اچھا ہے،
کیونکہ ان چوہوں کا راستہ واقعی کوئی نہیں روک سکتا۔

کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری تک گرنے کی افواہ بے بنیاد ہےسوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ خبریں کہ کوئٹہ میں درجہ حر...
11/01/2026

کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری تک گرنے کی افواہ بے بنیاد ہے

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ خبریں کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جائے گا، مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، جنوری میں کوئٹہ کا کم سے کم درجہ حرارت عام طور پر منفی 3 سے منفی 5 ڈگری کے آس پاس رہتا ہے، جبکہ تاریخی ریکارڈ کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت منفی 18.3 ڈگری (1970 میں) ریکارڈ ہوا ہے۔

11/01/2026

کوئٹہ کے علاقے چالو باوڑی میں بتاریخ 11 جنوری 2026 کو سڑک سے ڈیری فارمز کا گند اور کچرہ اٹھایا جا رہا ہے

ہمیں امید ہے کہ انتظامیہ اس مسئلہ کا مستقبل حل نکال لے گی

09/01/2026

💔💔💔😩😩😩😪😪😪

07/01/2026

اگر بچہ نہیں ملا تو دھرنا دونگا
نذیر منگلوف

چار دن سے کوئٹہ جناح روڈ، الشفا نرسری میں ایک بچہ داخل تھا۔
پورے پانچ دن اسپتال کے تمام ریکارڈ، ڈاکٹروں اور نرسوں کے مطابق وہ لڑکا درج تھا۔
آج اچانک والدین کو کال کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے:
“آ جائیں، آپ کی بچی اب ٹھیک ہے، اسے لے جائیں۔”
یہ کیسا مذاق ہے؟
پانچ دن تک لڑکا، اور آج ایک ہی دن میں لڑکی؟
اور اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ
رات سے اسپتال کی CCTV فوٹیجز بھی غائب ہیں۔
یہ صرف لاپرواہی نہیں،
یہ ایک سنگین معاملہ ہے،
جس پر خاموشی مزید سوالات کو جنم دے رہی ہے۔
انتظامیہ فوراً وضاحت دے:
بچے کی جنس میں یہ تبدیلی کیسے ہوئی؟
CCTV فوٹیج کس نے اور کیوں غائب کی؟
والدین اور عوام کو سچ کیوں نہیں بتایا جا رہا؟
یہ معاملہ صرف ایک خاندان کا نہیں،
یہ ہر والدین کے اعتماد کا سوال ہے

07/01/2026

میرے آج کے دن کے ہیرو وزیراعلئ بلوچستان سرفراز بگٹی صاحب کو بہت سارا پیار
😘🤩😍🥰🫡🫡🤩😍🥰

07/01/2026

کل جس لوڈر رکشہ والے نے ٹریفک پولیس کی رویہ سے تنگ آکر اپنا رکشہ جلایا تھا آج چیف آف بگٹی سی ایم سرفراز بگٹی نے اس نوجوان کو بلا کر رکشے کیلئے رقم دی اور ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس اہلکار کو سسپینڈ کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا قابلِ تحسین اور زبردست اقدام❤️
پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا،جبکہ مظلوم رکشہ ڈرائیور کو نقد رقم دے کر، نیا رکشہ خریدنے میں مدد فراہم کی گئی، یہ فیصلہ عوامی انصاف کی روشن مثال ہے
ایسے اقدامات ہی عوام کا اعتماد بحال کرتے ہیں
وزیراعلیٰ کے اس بروقت اور دلیرانہ فیصلے کو
عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے 🙌

🫡🫡🫡🫡🫡🫡🫡🫡🫡🫡🫡🫡🫡🫡🫡🫡🫡🫡🫡🫡🫡🫡🤐🤐

چار دن سے کوئٹہ جناح روڈ، الشفا نرسری میں ایک بچہ داخل تھا۔پورے پانچ دن اسپتال کے تمام ریکارڈ، ڈاکٹروں اور نرسوں کے مطاب...
07/01/2026

چار دن سے کوئٹہ جناح روڈ، الشفا نرسری میں ایک بچہ داخل تھا۔
پورے پانچ دن اسپتال کے تمام ریکارڈ، ڈاکٹروں اور نرسوں کے مطابق وہ لڑکا درج تھا۔
آج اچانک والدین کو کال کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے:
“آ جائیں، آپ کی بچی اب ٹھیک ہے، اسے لے جائیں۔”
یہ کیسا مذاق ہے؟
پانچ دن تک لڑکا، اور آج ایک ہی دن میں لڑکی؟
اور اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ
رات سے اسپتال کی CCTV فوٹیجز بھی غائب ہیں۔
یہ صرف لاپرواہی نہیں،
یہ ایک سنگین معاملہ ہے،
جس پر خاموشی مزید سوالات کو جنم دے رہی ہے۔
انتظامیہ فوراً وضاحت دے:
بچے کی جنس میں یہ تبدیلی کیسے ہوئی؟
CCTV فوٹیج کس نے اور کیوں غائب کی؟
والدین اور عوام کو سچ کیوں نہیں بتایا جا رہا؟
یہ معاملہ صرف ایک خاندان کا نہیں،
یہ ہر والدین کے اعتماد کا سوال ہے

07/01/2026

پولیس نے اپنی بدنامی سے بچنے کے لیےالٹا رکشہ مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

Address

H#78, D/Street Quetta
Quetta
8600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share