کاریزات بوستان نیوز

کاریزات بوستان نیوز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from کاریزات بوستان نیوز, Media/News Company, Bostan, Quetta.

21/08/2025

اعلان گمشدگی
میرا شناختی کارڈ نمبر 54302-1905665-9 بنام محمد سلیم ولد محمد عظیم، ایک لیویز کارڈ اور موٹر سائیکل کے کاغذات بنام محمد سلیم ولد محمد عظیم گم ہوگئے ہیں۔

جس کسی کو یہ ملیں براہِ کرم مندرجہ ذیل نمبروں پر اطلاع دیں:

📞 0307-3846464
📞 0311-8024310

افسوسناک خبر سپرنٹنڈنٹ واپڈا فیض محمد بازئی انتقال کر گئے وہ مرحوم حاجی نور محمد بازئی کے فرزند ، ماسٹر باز محمد بازئی ،...
27/07/2025

افسوسناک خبر
سپرنٹنڈنٹ واپڈا فیض محمد بازئی انتقال کر گئے
وہ مرحوم حاجی نور محمد بازئی کے فرزند ، ماسٹر باز محمد بازئی ، نیک محمد بازئی ، فتح محمد بازئی ، دین محمد بازئی ، سردار محمد بازئی کے بھائی ،ڈاکٹر حمید خان بازئی ، رشید خان بازئی ، عجب خان بازئی ، محمد شریف بازئی ، محمد فاروق بازئی ، اقبال خان بازئی کے چچازاد بھائی تھے
مرحوم کی نماز جنازہ کل صبح 09:00 بجے کلی قاسم نمبر 1 کے قبرستان میں ادا کی جائے گی

حکومت پاکستان نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ پی او آر کارڈ  رکھنے والے افغان مہاجرین کو تاحکمِ ثانی نہ گرف...
04/07/2025

حکومت پاکستان نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو تاحکمِ ثانی نہ گرفتار کیا جائے اور نہ ہی کسی قسم کی ہراسانی کا نشانہ بنایا جائے۔

یہ نوٹیفکیشن وفاقی وزارت سِیفران کے ذریعے چاروں صوبوں کو بھیجا گیا ہے، اور پی او آر کارڈ کی توسیع پر غور جاری ہے۔

04/07/2025

کچلاک پولیس کی بروقت کارروائی!
ٹیچر کو قتل کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔

کچلاک میں دلخراش واقعہ: بچے کو تھپڑ مارنے پر مشتعل ماموں نے اسکول پرنسپل کو خنجر کے وار سے قتل کر دیاکچلاک (4 جولائی 202...
04/07/2025

کچلاک میں دلخراش واقعہ: بچے کو تھپڑ مارنے پر مشتعل ماموں نے اسکول پرنسپل کو خنجر کے وار سے قتل کر دیا

کچلاک (4 جولائی 2025): کچلاک کے علاقے کلی لنڈی میں الفلاح پبلک اسکول کے پرنسپل محمد سکندر شمیم کو خنجروں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور شمس اللہ ولد معاذ اللہ قوم توخئ، بچے کا ماموں ہے، جو اسکول کے سامنے پرنسپل پر اس وقت جھپٹ پڑا جب وہ صبح اسکول آ رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور مسلسل کہتا رہا: "بچے کو کیوں مارا؟" اور اس دوران پرنسپل پر پے در پے خنجر کے وار کیے، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا ہے۔

مقتول محمد سکندر شمیم کا تعلق کراچی سے تھا اور وہ کئی سالوں سے کچلاک کے مختلف نجی اسکولوں میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل الفلاح اسکول میں ایک 13 سالہ طالب علم کو مبینہ طور پر سخت جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر ایم ایس مفتی محمود ہسپتال کچلاک نے پولیس اور سوشل ویلفیئر حکام کو باقاعدہ رپورٹ دی تھی۔ بعد ازاں بچے کے والد نے 10 ہزار روپے لے کر پرنسپل کو معاف کر دیا تھا، لیکن بچے کا ماموں واقعے سے شدید مشتعل تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

 #کوہٹہ کے تحصیل کچلاک میں مدرسے کے استاد کے ہاتھوں ایک معصوم بچے سے زیادتی ایک المیہ نہیں، بلکہ ایک کھلا سوال ہے — کیا ...
03/07/2025

#کوہٹہ کے تحصیل کچلاک میں مدرسے کے استاد کے ہاتھوں ایک معصوم بچے سے زیادتی ایک المیہ نہیں، بلکہ ایک کھلا سوال ہے — کیا ہم ایسے واقعات کو صرف فرد کا جرم" سمجھ کر نظر انداز کرتے رہیں گے؟ نہیں!

اس جرم کے پیچھے ایک پورا سڑا ہوا نظام چھپا ہے:

وہ مدرسہ جس نے ایک درندے کو استاد بنا کر معصوم ذہنوں کے سامنے بٹھا دیا
وہ سرکاری ادارے جنہوں نے آج تک مدرسوں کی نگرانی یا ریگولیشن کی زحمت نہیں کی
اور سب سے بڑھ کر وہ ریاست اور حکومت جس نے ان اداروں کو بغیر کسی چیک اینڈ بیلنس کے کھلی چھوٹ دی!

یہ سوال اب عوام کو پوچھنا ہوگا:

ایسے مدرسوں کو رجسٹریشن، تربیت اور نگرانی کے بغیر کیسے چلنے دیا جا رہا ہے؟

کتنے اور بچے قربان ہوں گے تب جا کر قانون حرکت میں آئے گا؟

ہم حکومت وقت، وزارتِ تعلیم، وزارتِ مذہبی امور، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:

ملک بھر میں تمام مدارس کی ازسرِنو جانچ پڑتال کی جائے
رجسٹریشن، تربیت، اور نگرانی کا مضبوط نظام لایا جائے
جرم میں ملوث اداروں اور اُن کے منتظمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

معصوم بچوں کا تحفظ صرف بیانوں سے نہیں، عملی اصلاحات سے ممکن ہے!

زابد علی ریکی کا سیاسی موقف اور احتجاجزابد علی ریکی نے کہا ہے کہ ان کی رکنیت کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ انہوں نے پارٹی ٹک...
01/07/2025

زابد علی ریکی کا سیاسی موقف اور احتجاج

زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ ان کی رکنیت کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ انہوں نے پارٹی ٹکٹ اپنے پیسوں سے خریدا تھا۔ اگر انہیں معطل یا پارٹی سے نکالا گیا تو مولوی واسیع کو بھی اپنے آپ کو معطل سمجھنا چاہیے کیونکہ وہ ان کے ووٹ سے سینیٹر بنے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے انہیں ٹکٹ دیے گئے، پھر وزیراعلیٰ سے مکمل تعاون کا حکم آیا، اور اب انہیں سیاست کی قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔ زاہد علی ریکی نے مائنز اینڈ منرلز بل پر دستخط کرنے پر سوال اٹھایا کہ کیا صرف انہوں نے دستخط کیے اور باقی ممبران نے نہیں؟ آخر میں انہوں نے کہا کہ اب وہ کھل کر بات کریں گے اور سچ عوام کے سامنے رکھیں گے۔

استغفراللہ 😥
30/06/2025

استغفراللہ 😥

انا للہ وانا الیہ راجعونگزشتہ سال مغوی بچہ مصویر کاکڑ اغوا کیس میں اہم پیش رفتمغوی بچے کی مسخ شدہ لاش برآمد😥💔
27/06/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون
گزشتہ سال مغوی بچہ مصویر کاکڑ اغوا کیس میں اہم پیش رفت
مغوی بچے کی مسخ شدہ لاش برآمد😥💔

28 جون 2025 صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک گیس بند ہوگا
26/06/2025

28 جون 2025 صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک گیس بند ہوگا

Address

Bostan
Quetta

Telephone

+923361318250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کاریزات بوستان نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share