Karezat Press News

Call Directions

Karezat Press News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Karezat Press News, Media/News Company, Bostan, Quetta.

بلوچستان کے مختلف اضلاع کے 6 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے۔کوئٹہ تعیناتی کے منتظر سعد کلیم ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر کاریزات ...
25/08/2026

بلوچستان کے مختلف اضلاع کے 6 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے۔

کوئٹہ تعیناتی کے منتظر سعد کلیم ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر کاریزات ضلع پشین تعینات کر دیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کاریزات محمد صادق کا تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ تعینات کر دیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو کوئٹہ ڈویژن بہادر خان کا تبادلہ کر کے ایس اینڈ جی،اے،ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ محمد ایاز کو اسسٹنٹ کمشنر خالق اباد تعینات کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر خالق اباد علی گل عمرانی کا تبادلہ عمل میں لا کر انہیں اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو کوئٹہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا جبکہ تعیناتی کے منتظر مجیب الرحمان اسسٹنٹ کمشنر ضلع پشین تعینات۔

20/08/2026

سرانان تھانہ مسلح افراد کے حملے میں مکمل طور پر تباہ
ذرائع کے مطابق سرانان تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تھانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا

انتقال پُرملالانتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عزت اللہ عرف خان ولد محمد حسن، سکنہ کلی مہترزئی، کرنٹ لگنے کے...
05/08/2026

انتقال پُرملال

انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عزت اللہ عرف خان ولد محمد حسن، سکنہ کلی مہترزئی، کرنٹ لگنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج رات 8:30 بجے کلی مہترزئی قبرستان میں ادا کی جائے گی، جبکہ فاتحہ خوانی کلی مہترزئی مسجد میں ہوگی۔

مرحوم کے سوگواران میں برادران محمد سلیم، محمد نسیم، حکمت خان سارنگزئی اور بھتیجا ظفر محمد حسین سارنگزئی شامل ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

بارکھان: رکنی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی مرید بگٹی جان کی بازی ہار گئے۔
28/07/2026

بارکھان: رکنی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی مرید بگٹی جان کی بازی ہار گئے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ حاجی عبد الظاہر بازئی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ وہ پروفیسر محمد ...
28/07/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
حاجی عبد الظاہر بازئی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
وہ پروفیسر محمد فاروق بازئی ، محمد یوسف بازئی ، محمد اسحاق بازئی ، حضرت علی بازئی ، حافظ بلال بازئی کے والد پروفیسر عبد الرازق بازئی ، نعمت اللہ بازئی نصراللہ بازئی، محمد اسماعیل بازئی ، زین اللہ بازئی ، عبد الروف بازئی کے چچا تھے ۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج رات 10:00 بجے، کلی قاسم بوستان میں ادا کی جائے گی۔

شہید الیاس خان بازئی کی نمازے جنازہ آج شام 05:00 بجے کلی چوکل بوستان میں آدا کی جائیگی ۔۔
27/07/2026

شہید الیاس خان بازئی کی نمازے جنازہ آج شام 05:00 بجے کلی چوکل بوستان میں آدا کی جائیگی ۔۔

بوستان کے علاقے کلی چوکل میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ، ایک بچہ جاں بحقبوستان کے علاقے کلی چوکل میں دو فریقین کے درمیان...
26/07/2026

بوستان کے علاقے کلی چوکل میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ، ایک بچہ جاں بحق
بوستان کے علاقے کلی چوکل میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، جبکہ مزید تفصیلات اور فائرنگ کی وجوہات سامنے آنا باقی ہیں

*مستونگ/فائرنگ*مستونگ۔ قومی شاہراہ پر فائرنگ سیشن جج اور اس کا گن مین شہید ۔۔ ایس ایچ او مستونگ۔ فائرنگ سے جوڈیشل مجسٹری...
23/07/2026

*مستونگ/فائرنگ*

مستونگ۔ قومی شاہراہ پر فائرنگ سیشن جج اور اس کا گن مین شہید ۔۔ ایس ایچ او

مستونگ۔ فائرنگ سے جوڈیشل مجسٹریٹ سمیت دو افراد شدید زخمی۔ ایس ایچ او

مستونگ۔ لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔۔ ایس ایچ او

مستونگ

*مستونگ: قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین جان بحق ہوگئے، جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔*

مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں آج رات 9 بجے سے تاحکمِ ثانی کرفیو نافذ کر دیا گیا،کرفیو کے دوران شہریوں کو گھروں سے باہر ...
22/07/2026

مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں آج رات 9 بجے سے تاحکمِ ثانی کرفیو نافذ کر دیا گیا،کرفیو کے دوران شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، معاون محکمہ داخلہ بلوچستان

20/07/2026

*بلوچستان بورڈ نے FA/FSc کا رزلٹ جاری کردیا ہے*
رزلٹ دیکھنے کے لیے ابھی وزٹ کریں
https://bbise.edu.pk

Address

Bostan
Quetta

Telephone

+923361318250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karezat Press News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share