Quetta news

Quetta news Khan kakar

ایس  آئی عبدالولی اچکزئی ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن تعینات ❤️
26/07/2025

ایس آئی عبدالولی اچکزئی ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن تعینات ❤️

کوئٹہ آل پاکستان سی ایم گولڈ کپ افغان کلب چمن اور پاکستان پولیس کے درمیان فٹبال میچ کے دوران فائرنگ،  پلیئر زخمی ، ہسپتا...
26/07/2025

کوئٹہ آل پاکستان سی ایم گولڈ کپ افغان کلب چمن اور پاکستان پولیس کے درمیان فٹبال میچ کے دوران فائرنگ، پلیئر زخمی ، ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ میچ اففان کلب چمن کو ایک گول کی برتری حاصل تھی تاہم میچ ملتوی کر دیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قتل ہونے والوں کا آپس میں کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، دونوں پہ...
21/07/2025

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قتل ہونے والوں کا آپس میں کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، دونوں پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کے بچے بھی تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان میں پیش آنے والے واقعے کے بارے بتایا کہ واقعے میں جو بھی ملزمان ملوث ہیں ان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے اور لوگ اس واقعے کی اصل حقیقت کو جاننا چاہتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایسی خبریں چل رہی ہیں کہ یہ نیا شادی شدہ جوڑا تھا لیکن وہ سب کو بتادیں کہ ان دونوں کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں تھا، اس واقعے میں جس لڑکی کا قتل ہوا ہے اس کے پانچ بچے ہیں اور اس کے شوہر کا نام نور ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق ان دونوں کا بے دردی سے قتل کیا گیا جو کہ کسی بھی لحاظ سے درست نہیں ہے، اس بات کی نہ معاشرہ اجازت دیتا ہے نہ ہی حکومت اجازت دیتی ہے اور حکومت ملزمان سے تھوڑی سی بھی نرمی نہیں برتے گی۔

صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس واقعے کے خلاف کارروائی کا آغاز کرچکے ہیں، اس کے علاقے کا جو اسپیشل برانچ کا ڈی ایس پی تھا اس کو معطل کردیا گیا ہے، اس کو معطل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اسے حکومت کو بتانا چاہیے تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کیس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں کوئی بھی ایف آئی آر کرانے کو تیار نہیں ہے، مقتولین کے والدین بھی تھے اور بچے بھی لیکن کوئی بھی ایف آئی آر کرانے کے لیے نہیں آیا اور اب جب پولیس تفتیش کرنے کے لیے جارہی ہے تو مرد سارے کہیں جاچکے ہیں، جب کہ خواتین گھروں سے باہر نکل کر پولیس پر پتھراؤ کرتی ہیں۔

سرفراز بگٹی کے مطابق کسی نے بھی یہ ویڈیو خود کہیں سے حاصل نہیں کی، یہ قاتلوں کی مہربانی ہے کہ انہوں نے یہ ویڈیو پوسٹ کی، وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، حکومت قاتلوں کے خلاف مزید تحقیق کررہے ہیں اور بہت جلد قاتلوں کو عدالت میں پیش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کا دور سوشل میڈیا کا ہے جہاں بغیر کسی تحقیق کے کوئی بھی بات پھیلادی جاتی ہے، جب کہ ان کے خیال میں لوگوں کو کوئی بھی بات جان کر اس کی تحقیق ضرور کرنی چاہیے

20/07/2025
19/07/2025

🟠 کوئٹہ جبل النور بروری روڈ پر بم دھماکے میں شہید ہونے والے میجر انور کاکڑ کی گاڑی کی ویڈیو

وفاقی حکومت نے پاکستان میں مقیم پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو اب مزید توسیع نہ دینے کا ...
19/07/2025

وفاقی حکومت نے پاکستان میں مقیم پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو اب مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہی۔ محسن نقوی نے بتایا کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور جن افغانیوں کو پاکستان سے نکالا گیا ہے، انہیں بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا تاکہ وہ دوبارہ پاکستان داخل نہ ہو سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے صرف 10 دنوں کے اندر 3 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا، پاکستان بھی اب اسی طرز پر مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے وضاحت کی کہ افغانستان ایک برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور پر بات چیت جاری ہے، تاہم پاکستان میں کسی غیر ملکی کو غیرقانونی طور پر رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکومتی فیصلے کے مطابق، پی او آر کارڈ کی مدت میں توسیع کا عمل بند کر دیا گیا ہے اور مرحلہ وار افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل تیز کیا جا رہا ہے۔

18/07/2025

مستونگ میں قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق، تین زخمی۔

16/07/2025

قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ، متعدد مسافر زخمی

Address

Quetta

Telephone

+923013737340

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share