
03/06/2025
پھول کا مقدمہ:
انسانوں کو مسلنے سے پہلے کسی نے پھولوں کو مسلا ہو گا
پھر یہ تو ایک انسان بھی تھی اور پھول بھی
پس یہ جرم انسانیت کے خلاف بھی ہے
اور فطرت کے بھی
انسانوں کے جرم تو معاف ہو جاتے ہیں
یا ان کا تصفیہ ہو جاتا ہے
پر فطرت اپنے خلاف جرم کو معاف نہیں کرتی
انسانوں کے خلاف جرم کی سزا ایک انسان کو ملتی ہے فطرت اپنے جرم کی سزا سب کو دیتی ہے
سو سب خاموش انسانو
تماشہ تمہاری فطرت میں ہے
تشدد تمہاری نفسیات ہے
تمھارے ہاتھوں پہ ایک پھول کا خون ہے
جس کا مقدمہ فطرت کے پاس درج ہے . .
طاہر راجپوت
ہر خبر سے باخبر رہنے کے لیے STARTUP QUETTA کے WHATSAPP CHANNEL کو فالو کریں شکریہ ♥️
https://whatsapp.com/channel/0029Vb6SloqLo4hoHPWfI415