IBN News

IBN News IBN news Link: https://youtube.com/

10/06/2026

بلوچستان کی گڈز ٹرانسپورٹ تنظیموں، تاجر برادری اور مختلف اسٹیک ہولڈرز نے امن و امان کی خراب صورتحال، شاہراہوں پر سکیورٹی خدشات اور تجارتی سرگرمیوں کو درپیش مشکلات کے خلاف 11 جون کو ہڑتال اور احتجاجی سرگرمیوں کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کاروباری حلقوں کا مؤقف ہے کہ موجودہ حالات کے باعث مال برداری، بین الصوبائی تجارت اور سپلائی چین شدید متاثر ہو رہی ہے، جس سے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو مالی نقصانات کا سامنا ہے۔

10-6-2026 #کوئٹہ #10جون2026بروزبدھ منان چوک جناح روڈ لیاقت بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔...
10/06/2026

10-6-2026
#کوئٹہ
#10جون2026بروزبدھ
منان چوک جناح روڈ لیاقت بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر بی این پی کے مرکزی رہنما سردار نصیر احمد موسیانی کے رہائش گاہ واقع زہری بلبل میں آپریشن سردار نصیر احمد موسیانی عمیر سمالانی پر براہ راست حملہ تشدد گرفتاری اور فائرنگ ان کے فرزند بی این پی خضدار کے سینئر نائب صدر خلیل احمد موسیانی کو شہید اور سردار زادہ زہری خان موسیانی دیگر کی گرفتاری چارد چار دیواری کے تقدس کی پامالی کے خلاف کوئٹہ شہر کے مختلف بازاروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کاروباری مراکز بند
بی این پی ضلع کوئٹہ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین میر نصیر مینگل سیلم چند بلوچ لقمان خان کاکڑ رضا جان شاہی زئی اور دیگر پارٹی کے دوست بھی موجود ہے

بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر خاران بازار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری  ہے شہر ملے مختلف کاروباری مراکز بند پڑی ہے
10/06/2026

بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر خاران بازار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے شہر ملے مختلف کاروباری مراکز بند پڑی ہے

بلوچستان میں آئے روز ٹرانسپورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، گاڑیوں کو جلایا جا رہا ہے اور فائرنگ کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں...
10/06/2026

بلوچستان میں آئے روز ٹرانسپورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، گاڑیوں کو جلایا جا رہا ہے اور فائرنگ کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، جس سے کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے۔ آخر ہمارا قصور کیا ہے کہ ہمارے بچوں کا رزق چھینا جا رہا ہے؟ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ہمیں امن کے ساتھ روزگار کمانے کا حق دیا جائے

10/06/2026

بلوچستان والوں کا بالاخر کیا گناہ ہے روزانہ کی بنیاد پہ نقصانات اٹھایا جا رہا ہے کوئی ہے صوبے کا سننے والا ٹرانسپورٹ تباہ کاروبار تباہ صوبے میں ہڑتال حکومت سے مطالبہ کرتے کہ ہمیں امن دو

09/06/2026

ہم حکومتِ بلوچستان سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹرانسپورٹرز کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔ آئے روز ہماری ٹرانسپورٹ اور ٹرکوں کو فائرنگ اور حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف قیمتی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے امن و امان قائم کرے اور ٹرانسپورٹر برادری کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

ایک خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار ہو جاتا ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میر...
09/06/2026

ایک خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار ہو جاتا ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میرے بھائی مولوی عبدالخالق کے قتل کو ایک ماہ گزر چکا ہے اور قاتل تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان، آئی جی پولیس بلوچستان اور متعلقہ حکام سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ میرے بھائی کے قاتل کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
مجیب اللہ دمڑ

08/06/2026

آل بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ، تاجر برادری اور بلوچستان کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے مشترکہ اجلاس و پریس کانفرنس میں صوبے کی موجودہ امن و امان کی صورتحال، تجارتی سرگرمیوں کو درپیش مشکلات اور عوامی مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

پریس کانفرنس کے شرکاء نے حکومت اور متعلقہ اداروں کو 10 جون تک کا الٹیمیٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امن و امان کی بحالی، شاہراہوں کی حفاظت، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کے تحفظ اور کاروباری سرگرمیوں کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

شرکاء نے واضح کیا کہ اگر 10 جون تک مطالبات پر سنجیدگی سے عملدرآمد نہ کیا گیا تو بلوچستان بھر میں آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

ہم پرامن، قانونی اور جمہوری طریقے سے اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
#ایڈمن

08/06/2026

مرکزی انجمن تاجران بلوچستان احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔
تاجران برادری ہر جائز جدوجہد میں متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
شیٹر ڈاؤن ہو یا پہیہ جام، تاجر برادری بھرپور ساتھ دے گی۔رحیم کاکڑ: تاجران احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے۔مرکزی انجمن تاجران بلوچستان عوامی مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔تاجر برادری یکجہتی کے لیے ہر سطح پر کردار ادا کرے گی۔احتجاج کرنے والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، رحیم کاکڑ۔جائز حقوق کے لیے تاجران کا بھرپور تعاون جاری رہے گا۔

Address

Quetta
Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IBN News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to IBN News:

Share