Sastay Sawal

Sastay Sawal Sastay Sawal! A digital platform for youth development andCommunity empowerment. Join us for entertainment, fun and awareness ❤️❤️❤️

A very funny entertaining and informative interview conducted with a sweet girl of Quetta.For watching complete video vi...
06/08/2025

A very funny entertaining and informative interview conducted with a sweet girl of Quetta.
For watching complete video visit our channel link is given in this page about.

04/08/2025

A detailed and very funny interview is coming soon

03/05/2023

موجودہ ادوار میں جب سرکاری نوعیت کے اداروں میں کارکردگی نا ہونے کے برابر ہے اور ہر طرف میعار کا فقدان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وہیں بلوچستان ڈسیبلڈ پرسنز کمپلیکس برائے خصوصی تعلیم بروری روڈ کوئٹہ نے NAVTTC کے اشتراک سے گزشتہ 3 سالوں میں بیسیوں افراد باہم معذوری کو بہترین ہنر سکھا کر عملی میدان میں اتار دیا ہے۔ اس وقت موبائل فون رپیرنگ ہو، پروفیشنل فوٹوگرافی یا فیشن ڈزائیننگ آپ کو ہر فیلڈ میں کمپلیکس کے تربیت یافتہ خصوصی افراد اپنے فن کے جھنڈے گاڑتے ملیں گے۔ یہی نہیں بلکہ کمپیوٹرائیزڈ بریل کمپوزیشن جو اب تک ملک میھ کہیں بھی نہیں کروایا جا رہا۔کمپلیکس نے گزشتہ سال شروع کروا کر مثال قائم کر لی۔ واضح رہے بلوچستان کی تاریخ میں نابینہ افراد کو کوحٹہ شہر میں اس ترز کی ٹریننگ کبھی نہیں کروائی گئی۔ نا ہی ایسا پروٹوکول ملا۔ بلکہ اکثر نابینہ افراد حکومتی و سماجی اداروں سے ناراز ہی اسی لیے رہے کہ انھیں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ بہرحال گوکہ کمپلیکس نابینہ افراد کے لیے مواقع لانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے تاہم بہتری و مزید کی گنجائش ابھی تک باقی ہے۔ جس کے لیے ہم نا صرف منتظر ہیں بلکہ ہر ممکن کوشش بھی کرتے رہیں گے۔
بانی تحریک
انٹرنل ویژن آف دی بلائیند
اللہ رکھیاا

02/05/2023

Dear All!
Are you ready to open your eyes to the world of the visually impaired? Introducing Internal Vision of the Blind - a social movement dedicated to highlighting the challenges faced by visually impaired individuals in our society.
Our team of passionate individuals work tirelessly to raise awareness about the issues faced by the visually impaired community and to demand action from the government to address these issues. We believe that it is the responsibility of society to ensure that visually impaired individuals have access to equal opportunities and are not discriminated against in any way.
As a movement, we are not an NGO and we do not accept any funds or donations from anyone. Our focus is solely on creating awareness and bringing attention to the issues faced by visually impaired individuals.
Join us in our efforts to create a more inclusive society where visually impaired individuals are valued and respected members of our community. Follow us to stay updated on our work and help us shed light on the challenges faced by the visually impaired community.
Best Regards,
IVB team

25/12/2022

*بانی سماجی تحریک*
*انٹرنل ویژن آف دی بلائنڈ*
*اللہ رکھیا*
نے اپنے آبائی شہر سبی کے دورے میں متحرک سماجی کارکن محترم *محمد خان بوستانزئی* و دیگر چند شخصیات سے ملاقات کی جس میں سبی کی سطح پہ افراد باہم معذوری کے مسائل پہ تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ انہیں مسائل کے حل کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔ سماج دوستوں نے *اللہ رکھیا* کی جانب سے تنظیم ختم کرنے اور کسی بھی تنظیم کے ساتھ دوبارا نا جڑنے پہ خفگی کا اظہار کرتے ہوئے سبی شہر کے معذور افراد کے لیے موثر پلیٹ فارم فراہم کرنے پہ زور دیا۔ جس کے جواب میں آل ڈسیبل ویلفیر سوسائیٹی بلوچستان کے سربراہ جناب *ثنااللہ مری* کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے سبی کے لیے سرگرمیاں تیز کرنے کے علاؤہ ضلعی برانچ کھولنے کی درخواست بھی کی۔ تاہم اس ٹیلی فونک ملاقات میں بانی تحریک نے ثنااللہ مری اور محمد خان بوستانزئی کا تعرف کرواتے ہوئے فلاہی کاموں میں اشتراک کی درخواست بھی کی جس پہ دونوں شخصیات کی طرف سے باہم اتفاق ظاہر کیا گیا۔ دوسری جانب بانی تحریک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ میں محکمہ برائے خصوصی تعلیم سے براہ راست منسلک ہوں چنانچہ میرے لیے کسی غیر سرکاری تنظیم کے لیے وقت نکالنا ممکن نہیں۔ البتہ میں خصوصی افراد کی فلاہ کے لیے سرکاری طور پہ تمام تر قوت استعمال کروں گا۔ یہی نہیں بلکہ بانی تحریک نے کہا کہ تمام خصوصی افراد کے لیے ذاتی حیثیت سے بھی میری خدمات حاضر ہیں۔ بشرطیکہ اس سے میرے فرائض منصبی میں کوئی خلل نا پڑھے۔ ملاقات میں معذذ بزرگ نابینہ شخصیت جناب عباس علی شاہ بخاری کے ساتھ بھی طویل گفتگو رہی جنہوں نے سبی کے نابینہ افراد اور ان کے خاندانوں کو شعور مہیا کرنے پر بانی تحریک کو خراج تحسین پیش کیا۔

10/07/2022

*بانی*
*سماجی تحریک*
*انٹرنل ویژن آف دی بلائنڈ*
*اللہ رکھیا*
نے آج عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے۔ کہ یہ عید ہمیں ایثار و انسان دوستی اور تقسیم کے وقت صحیح انصاف کا درس دیتی ہے۔ لہذا آج کے اس بابرکت دن آئیے ہم عہد کرتے ہیں کہ آج سے ہم گلی محلے شہر یا کہیں اور بھی کسی نابینہ فرد خواہ وہ مرد ہو یا عورت بچہ ہو کے بچی کو دیکھیں گے تو جس طرح اپنی اولاد کے لیے فکرمند ہوتے ہیں۔ اسی طرح اس نابینہ کے مستقبل میں دلچسپی لیتے ہوئے۔ اسے فوراً قریبی خصوصی تعلیم کے ادارے تک رسائی دلوائیں گے۔ اور ممکن ہوا تو خود ورنہ کسی دوست کی مدد سے اس نابینہ کی ابتدائی ضروری امداد کرتے ہوئے اس کو بہتر تعلیم و تربیت حاصل کرنے کی تلقین کریں گے۔ تاکہ وہ محتاجی کی دلدل سے نکل کر باعزت و خودمختا زندگی گزارنے کے قابل ہوجائے۔
واضح رہے۔
انٹرنل ویژن آف دی بلائنڈ کا مقصد اور ہمارا خواب۔
پڑھے لکھے صحت مند کامیاب نابینا افراد۔

نوٹ: انٹرنل ویژن آف دی بلائنڈ ایک سماجی تحریک ہے۔ لہذا ہم کسی قسم کی مالی امداد مانگتے نہ قبول کرتے ہیں بلکہ ہماری تمام خدمات فی سبیل اللہ ہیں۔
شکریہ

21/05/2022

*میٹنگ منٹس*
*برائے ماہوار اجلاس*

*انٹرنل ویژن آف دی بلائنڈ*
آج بروز ہفتہ 21/05/2022 صبح 11:00 بجے تنظیم کے مرکزی دفتر سریاب روڈ کوئٹہ میں ماہوار اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت تنظیم کے مرکزی صدر جناب سمیع اللہ صاحب نے کی۔ اجلاس میں نوزائدہ تنظیم ژغ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ اور یونائٹڈ بلائنڈ اسٹوڈنٹس بلوچستان کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایک حمایتی قرارداد منظور کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کے صوبے میں مختلف تنظیموں کے قیام سے نابینہ افراد کے مسائل کے حل میں تیزی آ سکتی ہے۔ اجلاس میں نوزائدہ تنظیموں کے ساتھ دوستانہ روابط قائم کرنے پہ زور دیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سماجی اداروں کا کام فلاہ و بہبود ہے چنانچہ کسی قسم کے سیاسیات سے بالاتر محض اپنے اغراض و مقاصد پر ہی کام کرنا چاہیے۔ اجلاس میں اس چیز پر بھی زور دیا گیا کہ کسی تنظیم کے خلاف کسی قسم کے پروپاگنڈا مہم کا حصہ بنا جائے گا نا ہی تنظیم کے خلاف کسی خارجی سازش یا پروپگنڈے کو برداشت کیا جائے گا۔ اجلاس میں تنظیم کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی پیش کی گئی اور آنے والے ایام کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

منجانب میڈیا سیکرٹری انٹرنل ویژن آف دی بلائنڈ
*عمران حکیم*

14/05/2022

*جنرل سیکریٹری*
*انٹرنل ویژن آف دی بلائنڈ*
*اللہ رکھیا* نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصے کی تاریک رات کے بعد انہیں بلوچستان کے نابینہ افراد کی زندگیوں میں روشنی کی کرن نمودار ہوتی نظر آرہی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ نوجوانوں میں تحریک کا بیدار ہونا ایک مثبت پہلو ہے۔ جس کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کے ژغ ایسوسی ایشن آف ڈی بلائنڈ کا قیام اور دوسری جانب یونائیٹڈ بلائنڈ سٹوڈنٹس بلوچستان کا بننا خوش آئند ہے۔ جو اس بات کی جانب اشارا ہے کے اب نابینا افراد متحرک ہو رہے ہیں۔ اور اب وہ وقت دور نہیں جب یہ کمیونٹی ارتقاء کے مراحل عبور کرتی ہوئی معاشرے میں نمایا مقام حاصل کر لیگی۔انکا مزید کہنا تھا کہ کوئی یہ نا سمجھے کہ مختلف ایسوسی ایشنز کے قیام کی وجہ اختلافات ہیں۔ بلکہ جس طرح کسی ایک فرد کے لیے ممکن نہیں ہر میدان سر کرنا اسی طرح کوئی ایک ادارا اتنے بڑے صوبے جہاں نابینا افراد کی تعداد 40000 سے زائد ہے کے لیے مکمل طور سہولیات فراہم کرنا بھی آسان نہیں۔ اس کے علاؤہ مسائل بھی بے شمار ہیں۔ چنانچہ اداروں کے قیام کو نیک نگاہی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے مقتدر حلقوں سیاسی و سماجھی شخصیات سے بھی التماس ہے کے وہ نابینا افراد کے لیے کام کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

13/04/2022

افسوس ناک خبر۔
انٹرنل ویژن آف دی بلائنڈ کے جوائنٹ سیکریٹری نادر خان کی والدہ ماجدہ کل رات قضائ الاہی سے انتقال فرما گئیں ہیں۔ تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کے لئے دعا فرمائیں۔

08/04/2022
04/04/2022

آپ کے صدقات،خیرات اور زکات کے اصل مستحق انٹرنل ویژن آف دی بلائنڈ کے وہ نابینا افراد ہیں جو اپنی فیملی کے واحد کفیل مگر بے روزگار ہیں۔ ہمارے پاس کوئٹہ میں دو درجن سے زیادہ ایسے نابینا افراد ہیں جو بے روزگار اور مستحق ہیں۔
اس ماہ صیام میں یہ نابینا افراد انتہائی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے حتی کہ ایسے بھی نابینا افراد موجود ہیں جو اپنی فیملی کے ساتھ روزہ افطار اور سحری خشک روٹی اور پانی کے ساتھ کرنے پر مجبور ہیں۔ آپ سے التماس ہے کہ اس ماہ صیام کی خوشیوں میں ان نابینہ افراد کو شامل کرنے کے لئے اپنے صدقات و زکوۃ خیرات اور چندہ ان نابینہ افراد کے لیے ہماری تنظیم انٹرنل ویژن آف دی بلائنڈ کو عطیہ فرمائے۔ تاکہ آپ کی یہ زکوۃ خیرات اور صدقات اصل اور مستحق لوگوں تک پہنچے اور آپ بھی ثواب دارین حاصل کرسکیں۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
مزید معلومات اور اپنے عطیات عطا کرنے کے لیے ان نمبرز پر رابطہ فرمائے۔
صدر انٹرنل ویژن آف دی بلائنڈ سمیع اللہ 03468256476, 03323130225.=
جنرل سیکرٹری انٹرنل ویژن آف دی بلائنڈ اللہ رکھیا 03335786326, 03148478162.
شکریہ

Address

Zamindar Gali Basheer Chok
Quetta

Telephone

+923148478162

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sastay Sawal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sastay Sawal:

Share