27/09/2025
ضلع قلعہ عبداللہ کے تبلیغی اجتماع کے موقع پر اہم اپیل*
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ9/8 اکتوبر* کو ضلع *قلعہ عبداللہ* میں ایک عظیم الشان *تبلیغی اجتماع* منعقد ہونے جا رہا ہے، جو دینی بیداری، اصلاحِ احوال اور روحانی ترقی کا ایک عظیم ذریعہ ہوگا۔
لیکن اس کے ساتھ ہمیں چند اہم امور کی طرف توجہ دینا نہایت ضروری ہے:
1. کلاشنکوف اور اسلحہ لانے سے مکمل پرہیز کیا جائے۔*
قلعہ عبداللہ میں بعض پرانے قبائلی تنازعات (جگڑے) ابھی تک مکمل طور پر حل نہیں ہوئے، لیکن یہ اجتماع کسی اختلاف یا دشمنی کا نہیں بلکہ *اللہ کی رضا، بھائی چارے اور اصلاح نفس* کا موقع ہے۔ لہٰذا تمام اہلِ علاقہ، خصوصاً نوجوانوں سے اپیل ہے کہ *اسلحے کو ساتھ لانے سے گریز کریں* تاکہ اجتماع کا تقدس، امن و امان اور اجتماع کی روح محفوظ رہے۔
2.خیموں کے غیرضروری استعمال سے اجتناب کریں۔*
تبلیغی اجتماع کا ماحول سادگی، اخلاص اور قربانی کا ہے۔ *بڑے بزرگوں کا یہ اصول رہا ہے کہ دکھاوا، امتیاز یا آرام طلبی اس عظیم مقصد کے خلاف ہے۔* لہٰذا خیموں کے بجائے سادہ انداز میں شرکت کی کوشش کی جائے تاکہ اجتماع کا اصل ماحول باقی رہے۔
3. اتحاد و اخوت کا مظاہرہ کریں۔
یہ اجتماع اختلافات ختم کرنے، دلوں کو جوڑنے، اور اللہ سے تعلق مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اسے امن و محبت کا پیغام بنائیں، نہ کہ پرانے اختلافات کو ہوا دیں۔
*خلاصہ:
: تبلیغی اجتماع کے شرکاء، علماء، ذمے داران اور مقامی عوام سے گزارش ہے کہ *اسلحہ سے پرہیز کریں، خیمہ کلچر سے بچیں اور اجتماع کی روح کے مطابق خلوص اور سادگی سے شریک ہوں۔* یہی عمل ہمارے علاقے کی عزت، امن اور دین کی خدمت کا ذریعہ بنے گا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت، اخلاص اور اتحاد نصیب فرمائے۔ آمین ،