Balochistan

Balochistan We highlight the stories, resilience, struggles and aspirations of its people. Join us in exploring the beauty, heritage, and our culture.

25/10/2025

🟠 بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے 18 مزدوروں کو اغوا کر لیا جبکہ کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

🔶 بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران اغوا ہونے والے مزدوروں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

ملزم ایف سی اہلکار کا یہ عذر قابل قبول نہیں کہ دھماکے میں ساتھیوں کے زخمی ہونے پر غصہ آیا تھا۔جسٹس اطہر من اللہیونیورسٹی...
25/10/2025

ملزم ایف سی اہلکار کا یہ عذر قابل قبول نہیں کہ دھماکے میں ساتھیوں کے زخمی ہونے پر غصہ آیا تھا۔جسٹس اطہر من اللہ

یونیورسٹی کے طالبعلم حیات بلوچ کو ایف سی اہلکار نے حراست میں قتل کیا، تربت میں ماں باپ کے سامنے نوجوان کو بالوں سے گھسیٹ کر فائرنگ کرکے مارا گیا، ملزم شادی اللہ نے سرکاری بندوق سے مقتول کی پیٹھ میں 8 گولیاں ماریں والدین کی دہائیاں سننے کے باوجود فائرنگ جاری رکھی گئی۔

سپریم کورٹ ماورائے عدالت حراستی قتل کو فَساد فِی الارض قرار دے چکی، ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کے سزائے موت کے فیصلے کی توثیق برقرار رکھی جاتی ہے ایف سی اہلکار کا جرم بزدلانہ، بہیمانہ اور عوامی ضمیر کو جھنجھوڑنے والا ہے، قانون نافذ کرنے والا اہلکار شہری کا قاتل بنے تو سب سے سخت سزا لازم ہے،ایف سی کی ذمہ داری عوام کا تحفظ ہے، شہریوں پر گولیاں چلانا نہیں،سپریم کورٹ کا اقلیتی فیصلہ جاری

ایک دن محلے کے ایک چھوٹے سے ورکشاپ میں کام کرنے والا لڑکا صابر اپنے جوتے پالش کر رہا تھا۔ اُس کے ہاتھوں میں ایک عجب مہار...
24/10/2025

ایک دن محلے کے ایک چھوٹے سے ورکشاپ میں کام کرنے والا لڑکا صابر اپنے جوتے پالش کر رہا تھا۔ اُس کے ہاتھوں میں ایک عجب مہارت تھی — چمڑے پر کپڑا یوں پھرتا کہ جوتا آئینہ بن جاتا۔ ایک صاحب روز وہاں سے گزرتے اور مسکرا کر دیکھتے، مگر کبھی رکے نہیں۔

ایک دن بارش کے بعد اُن صاحب کے جوتے کیچڑ میں بھر گئے۔ وہ مجبوراً اسی ورکشاپ میں آ گئے۔ صابر نے مسکرا کر کہا، “صاحب، آج موقع تو مل گیا نا؟”

کچھ ہی دیر میں جوتے ایسے چمکے کہ صاحب نے حیرت سے کہا، “بیٹا، تم تو فنکار نکلے!”
صابر نے دھیرے سے جواب دیا، “بس صاحب، فن تو تھا… موقع نہیں مل رہا تھا۔”

23/10/2025

چمن مہاجر کیمپ ، افغان خاندانوں کو افغانستان جانے کے لئے بھی پیسے دینے پڑتے ہیں ، شہری نے ویڈیو وائرل کر دی
شہروں سے پولیس اور سیکورٹی فورسسز پکڑ پکڑ باڈر دکھیل رہی ہے باڈر پر بغیر پیسے لئے باڈر پار کرنے نہیں دیا جارہا ہے ہر طرف لوٹ مار خدا کی غضب ، کوئی تو ھوگا جو اس ظلم سے ہاتھ کھینچ لیں

مستونگ/ لاپتہ ڈی ایس پی کی لاش برآمدمستونگ: مغوی ڈی ایس پی یوسف ریکی کو نامعلوم افراد نے قتل کردیامستونگ: لاش کردگاپ کے ...
23/10/2025

مستونگ/ لاپتہ ڈی ایس پی کی لاش برآمد

مستونگ: مغوی ڈی ایس پی یوسف ریکی کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

مستونگ: لاش کردگاپ کے علاقے گرگینہ کلی شربت خان سے برآمد،

مستونگ: کردگاپ سے اغواء ہونے والے ڈی ایس پی کی لاش برآمد،

مستونگ: ڈی ایس پی نوشکی پولیس ہفتہ و اتوار کے درمیانی شب کردگاپ سے لاپتہ ہوا تھا،

مستونگ: یوسف ریکی نوشکی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اغواء کیا،

مستونگ: مقتول پولیس آفیسر کی لاش آج برآمد ہوئی، پولیس ذرائع

مستونگ: مقتول نوشکی پولیس تھانہ میں ڈی ایس پی تھے، پولیس ذرائع

مستونگ: لاش کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، پولیس ذرائع

بولان میں مسلح افراد 5 منٹ کے لئے آتے ہیں ٹک ٹاک بنا کرچلے جاتے ہیں،صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو
23/10/2025

بولان میں مسلح افراد 5 منٹ کے لئے آتے ہیں ٹک ٹاک بنا کرچلے جاتے ہیں،صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو

22/10/2025

مستونگ کے علاقے دشت سے 8 مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات
تاہم سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی

22/10/2025

۔

کوئٹہ کے لیے چین سے خریدی گئی 21 بسیں کراچی پہنچ گئیں

ہر بس کی اوسط لاگت تقریباً 3.85 کروڑ روپے ہے،

جو مجموعی طور پر 81 کروڑ روپے بنتی ہے،کمشنر کوئٹہ

22/10/2025

سینئر قانون دان اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کی وہ گفتگو ملاحظہ فرمائیں جو انہوں نے بار روم کوئٹہ میں اپنے ہم پیشہ وکلا سے کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے ساتھی وکلا کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کیے جو کسی تعلیم یافتہ اور سنجیدہ شخصیت کے شایانِ شان نہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ گفتگو کے اختتام پر جن خواتین کے بارے میں نامناسب زبان استعمال کی انہیں اپنی بہنیں بھی قرار دیا۔ قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ کامران مرتضیٰ صاحب کی اہلیہ رکنِ قومی اسمبلی ہیں اور یہ ان کی دوسری مدتِ رکنیت ہے۔

22/10/2025

*وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان حکومت کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اظہار تشکر*

Address

New Zarghoon Road
Quetta

Telephone

+92819211841

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share