Quetta News and jobs

Quetta News and jobs If you want to be informed about news and job follow and like the page

یہ پیناڈول کا پتہ آج خضدار سے  خریدا گیا ہے  اس سے معلوم ہوتا ہے کہ  بلوچستان میں  تمام ادویات دونمبر سے بھی دس نمبر تک ...
23/02/2025

یہ پیناڈول کا پتہ آج خضدار سے خریدا گیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بلوچستان میں تمام ادویات دونمبر سے بھی دس نمبر تک پہنچ گئے ہیں ۔اور خاص طور پر خضدار میں ادویات نہ صرف جعلی میڈیسن ہیں بلکہ انتہائی مضر صحت بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ خضدار میں بیماریاں دن بدن بڑھ رہے ہیں ۔ لہذا پورے بلوچستان کے عوام ہوشیار رہیں ۔

ڈاکٹر صاحب کی طرف سے مریض کو دیا گیا بہترین مشورہ
22/01/2025

ڈاکٹر صاحب کی طرف سے مریض کو دیا گیا بہترین مشورہ

گولڈ میڈل مبارک ہو Mohammad Hassnain ❤️
22/01/2025

گولڈ میڈل مبارک ہو Mohammad Hassnain ❤️

14/08/2024

20 روپے والے جوس کا ڈبہ بھی آخری قطرے کے شڑوپ کی آواز آنے تک نہ پھینکنے والے چوہدریوں کو بھی جشن آزادی مبارک😂😂😂

: قربانی دے گوشت نال فریجاں بھرن والے سخیوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣😂😂
: جن لوگوں کے ڈر سے واٹر کولر کے ساتھ گلاس کو سنگلی کے ساتھ باندھ کر رکھا جاتا ہے ان لوگوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣

: صبح صبح قوالیاں سن کر نیکیاں حاصل کرنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک😂😂🤣😅😅
[: ہر پوسٹ پر nice bro لکھنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣
: پودے لگانے والوں کو شاباش اور پودے اکھاڑنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂
: گائے اور بھینس کا دودھ مکس کرنے کے بعد بھی پانی ملا کر دودھ بیچنے والے گوالوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣

[: آم کی پیٹی کے اوپر 6 آم پکے اور نیچے 25 اچاری آم رکھنے والے حاجیوں کو بھی جشنِ آزادی مبارک🤣🤣😂😂😂: ہسپتال میں مریض کی تیمارداری پر جا کر چائے پانی نہ پوچھنے پر ناراض ہو کر واپس آنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣
: ویلنٹائن ڈے کو حرام قرار دے کر خود انباکس میں جانو مانو کرنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣😂😂

اعوام سے مفت ووٹ لے کر بعد میں اپنا ووٹ بیچنے والے کونسلروں کو جشنِ آزادی مبارک😅😅😢😆😂😂
: کمپوڈر کا کورس کر کے خود کو ڈاکٹر سمجھنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک😅😅🤣🤣🤣😂😂😂
: دو نمبر بوتلیں بیچ کر رحمت کی بارش مانگنے والی اعوام کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣
: تھوڑا تھوڑا مِلک شیک زیادہ برف ڈالنے والے جوس کارنر مالکان کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂
: باسی بریانی اور تازہ بریانی مکس کر کے بیچنے والے بریانی سینٹر والوں کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂

: بھینس کو ٹیکے لگا لگا کر دودھ نکالنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂
: واش روم میں بیٹھ کر موبائل فون استعمال کرنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂
جلیبیاں سموسے پکوڑے بریانی کھا کر ووٹ دینے والی اعوام کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂😅😅😅😅
: ایک ٹرالی میں تین چار سو اینٹوں کی کرپشن کرنے والے ٹریکٹر ٹرالی والوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣😅😅
: ترقی کا معیار صرف نالیاں گلیاں سڑکیں بتانے والی اعوام کو جشنِ آزادی مبارک😅😅😅😂😂😂
: آگے آگے صاف اور تازہ پھل
پیچھے باسی اور خراب پھل لگا کر
ایک ہی ریٹ پر فروخت کرنے والے پھل فروشوں کو جشنِ آزادی مبارک😅😅😢😂😂😂: پوری مزدوری لے کر دیہاڑی میں صرف 400+ اینٹیں لگانے والے مستریوں کو جشنِ آزادی مبارک😢😢😅😅😅
: صرف ڈرامہ دیکھ کر خود کو ارتغرل سمجھنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂😂
: نقلی چالان کاٹنے والے ٹریفک وارڈنز کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣
: روزہ نہ رکھ کر افطاری میں شامل ہونے والوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣: بغیر ٹیسٹ کئیے رزلٹ دینے والی میڈیکل لیبارٹریوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣
: میرے کپڑے خراب نے
کہہ کر نماز نہ پڑھنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک😢😢😢
: ڈیڑھ لیٹر کی بوتل شرط لگا کر کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂🤣🤣🤣: چوری پٹھے وڈن والوں کو جشنِ آزادی مبارک😅😅🤣🤣🤣: ہر گھر سے سو سو روپے لے کر اوپر اوپر سے نالی صاف کرنے والے صفائی والوں کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂😂
ہر حال میں خوش رہنے والوں کو اﷲ کریم برکتیں عطا فرمائے اور کھاتے پیتے رونے والوں کو جشنِ آزادی مبارک😂😂😂😂

: آپ کا سوٹ سی کر بقایا کپڑے سے اپنے بچوں کی نِکریں بنانے والے درزیوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣
ایمبولینس 🚑 کے سائرن سن کر بھی راستہ نہ دینے والوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣
بیسن میں آٹا ملا کر پکوڑے بیچنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣

پاؤں کے ساتھ آٹا گوندھنے والے نان بائیوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣 ڈیوٹی ٹائمنگ میں رکشہ چلانے والے چپڑاسیوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣😂😂
ہر جھاڑو سے 4,-4 تیلے نکال کر دکان کے استعمال کیلئے الگ منی جھاڑو مینیج کرنے والے تاجروں کو بھی جشن آزادی مبارک😂😂😂😂🤣

چوہدری صاحب دے حکم طے میں اپنے دو پروگرام کینسل کر ایتھے پڑھن آگیا وے, اے کہہ کے نعت پڑھن والے نعت خواناں نوں وی جشن آزادی مبارک😅😅😅

پولیس والوں کو کولڈ ڈرنک پلا کر, پھر ان کے ساتھ سیلفیاں بنانے والوں کو جشن آزادی مبارک🤣🤣🤣
جمعے دے دو فرض پڑھ کر فٹافٹ مسجد وچوں نسن والیاں نوں وی جشن آزادی مبارک😅😅😅😅
پیسے لگا کر جعلی ڈگری 🎓 حاصل کرنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣😂😂😂
عمرہ کر کے واپسی مدینہ پاک دیاں کھجوراں گھر میں رکھ کر , پاکستانی سستیاں کھجوراں وڈن والیاں نوں وی جشن آزادی مبارک🤣🤣🤣

دوستوں کو مس کال مارنے اور معشوقوں کو ایزی لوڈ کرانے والوں کو جشنِ آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣😂😂😂
دعوت طے جان لںٔی سارا دن گھر سے روٹی نہ کھانے والوں کو بھی جشن آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣
: گاہکاں واسطے 2500 دا طے تواڈے واسطے 2000 دا کہہ کے فیر 1100 دا سوٹ دین والے دوکانداراں نوں جشن آزادی مبارک🤣🤣
: مینوں جلدی فارغ کر دیو, میں ہور جگہ وی ختم پڑھنا وے, کہن والیاں مولویاں نوں وی جشن آزادی مبارک🤣🤣🤣🤣
کال آف ڈیوٹی کھیلنے والوں کو سلیوٹ اور پب جی کھیلنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک😂🤣🤣🤣🤣
: بینک کے بعد پیسوں کے لیے,
مخفوظ ترین جگہ شلوار والی جیب نوں سمجھن والیاں نوں وی جشن آزادی مبارک🤣🤣 میرے اس میسج کو آگے چوری کرکے بھیجنے والے کو بھی جشن آزادی مبارک..
😹😹😹😹

09/08/2024
*پاکستان کا ٹمپریچر خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔**ایجوکیشن اینڈ انفارمیشن*یاد رکھیں!اگر آج یہ گرمی ہم سے برداشت نہیں ہورہی ت...
05/07/2024

*پاکستان کا ٹمپریچر خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔*

*ایجوکیشن اینڈ انفارمیشن*

یاد رکھیں!
اگر آج یہ گرمی ہم سے برداشت نہیں ہورہی تو دس سال بعد ہمارے بچے گلوبل وارمنگ سے ہمارے ہی ہاتھوں میں تڑپ تڑپ کے مریں گے۔ اس کا واحد حل شجرکاری ہے۔ آم، جامن، لیچی اور فالسہ وغیرہ کا موسم اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ اس سلسلے میں، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ براہ کرم پھل کھانے کے بعد ان پھلوں کے بیج اور گھٹلیاں کوڑے میں مت پھینکیں، بلکہ ان کو دھو کر اپنی گاڑی وغیرہ میں رکھ لیں اور جب بھی کسی ایسی جگہ سے آپ کا گزر ہو، جہاں پر درخت وغیرہ نہ ہوں، ان بیجوں اورگھٹلیوں کو وہاں پھینک دیں، یا ہائی ویز کی ساتھ ساتھ والی جگہوں پر پھینک دیں۔ چند دنوں کے بعد برسات کا موسم اپنا رنگ دکھائے گا اور آپ کے پھینکے ہوئے ان بیجوں میں سے زیادہ تر اُگ آئیں گے اور اللہ کے فضل سے درخت بھی بن جائیں گے۔ درخت نہ صرف صدقہ جاریہ ہیں بلکہ اس وقت پاکستان اوردنیا کی سب سے بڑی ضرورت ہیں، ہمارا یہ چھوٹا سا عمل پاکستان کو ایک گرین پاکستان بنانے کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا۔ اور یہ ایک ایسی سرمایہ کاری ہے کہ جس کا فائدہ آئندہ آنے والی نسلوں کو ہوگا اور آخرت میں ہم کو ہوگا ۔۔جتنا ممکن ہو سکے اپنے حصے کا درخت لگائیں۔
رب کریم آپ کو ہمیشہ اپنی خاص رحمتوں کے سائے میں رکھے۔
*آمین ثم آمین یارب العالمین*

‏یہ بھی پاکستان ہے ۔‏ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل کا گاؤں چک نمبر 755 گ ب کے پاس سے گزرتا ہوا نجی کمپنی کا ٹریلر ہ...
27/06/2024

‏یہ بھی پاکستان ہے ۔
‏ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل کا گاؤں چک نمبر 755 گ ب کے پاس سے گزرتا ہوا نجی کمپنی کا ٹریلر ہائی وے پر الٹ گیا۔
گاؤں والوں نے متعلقہ افراد کا بھرپور ساتھ دیا ۔
کھانا چائے بستر اور پھر وہاں بیٹھ کر نگرانی کی مجال ہے اگر کسی نے ایک بوتل بھی اٹھائی ہو۔
‏سارا پاکستان چور نہیں ہے اس ملک میں اچھے لوگ بھی ہیں۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب
04/06/2024

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب

خربوزبینائی کے لیے فائدہ مندغذائیت سے بھرپورجلد کی صحت بہتر کرےجسمانی دفاعی نظام مضبوط کرےجسم میں پانی کی مقدار پوری کرے...
04/06/2024

خربوز

بینائی کے لیے فائدہ مند
غذائیت سے بھرپور
جلد کی صحت بہتر کرے
جسمانی دفاعی نظام مضبوط کرے
جسم میں پانی کی مقدار پوری کرے
بالوں کی نشوونما میں مددگار
بلڈ پریشر کنٹرول کرے
نظام ہاضمہ کے مسائل دور کرے
گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان بھر میں ایک پھل بہت زیادہ نظر آنے لگتا ہے جو قیمت میں سستا مگر ذائقے میں بے مثال ہوتا ہے۔

جی ہاں ہم بات کررہے ہیں خربوزے کی، جو کہ آسانی سے دستیاب، سستا اور مزیدار پھل ہے۔

رس دار اور خوشبودار خربوزے اکثر افراد بہت شوق سے کھاتے ہیں، تاہم اگر آپ کو وہ پسند نہیں تو اسے کھانا عادت بنالیں کیونکہ یہ صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

ویسے جان لیں کہ یہ پھل بیٹا کیروٹین، وٹامن سی اور متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔

بینائی کے لیے فائدہ مند
خربوزوں میں ایک اینٹی آکسائیڈنٹ بیٹا کیروٹین موجود ہوتا ہے جو کہ آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، اس میں موجود zeaxanthin بینائی کے لیے خصوصی طور پر بہت زیادہ فائدہ مند ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کے مسائل جیسے بینائی کمزور ہونا وغیرہ سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔

غذائیت سے بھرپور
خربوزے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور ایک بار کھانے سے ہی وٹامن سی اور اے کی روزانہ درکار مقدار کا 50 فیصد حصہ حاصل کیا جاسکتا ہے، وٹامن اے بینائی کی صحت بہتر کرتا ہے جبکہ ورم کم کرتا ہے۔ اسی طرح وٹامن سی جلد کی صحت، جسمانی دفاعی نظام اور سیلولر ہیلتھ کو بہتر کرتا ہے۔ وٹامن سی ڈی این اے کے عمر بڑھنے سے ہونے والے نقصان سے بھی بچاتا ہے۔

جلد کی صحت بہتر کرے
خربوزے جلد کے لیے جادوئی ثابت ہوسکتے ہیں، اس میں جلد کے لیے فائدہ مند کولیگن موجود ہوتا ہے جو کہ جلدی ٹشوز کو ڈھیلا نہیں ہونے دیتا جبکہ جھریوں کا امکان کم کرتا ہے۔ اسی طرح وٹامن سی چہرے کی قدرتی جگمگاہٹ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

جسمانی دفاعی نظام مضبوط کرے
خربوزے میں مختلف اجزاء کا امتزاج اسے جسمانی دفاعی نظام مضبوط بنانے کے لیے اہم بناتا ہے، جیسے وٹامن سی، وٹامن اے، بیٹا کیروٹین اور دیگر اجزاء جسم میں گردش کرنے والے مضر صحت فری ریڈیکلز سے پیدا ہونے والے امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ وٹامن سی خون کے سفید خلیات کی پیدوار کو حرکت میں لاتا ہے جو کہ مختلف خطرناک بیکٹریا، وائرس اور دیگر زہریلے مواد سے جسم کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

جسم میں پانی کی مقدار پوری کرے
خربوزے موسم گرما کا سپرفوڈ اس لیے بھی ہے کیونکہ ان میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس کا 90 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ گرم موسم میں جسم میں پانی کی سطح مناسب حد تک رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

بالوں کی نشوونما میں مددگار
چونکہ خربوزے وٹامن اے سے بھرپور ہوتے ہیں تو یہ بالوں کی نشوونما کے لیے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں۔ وٹامن اے صحت مند بال اور بالوں کی نشوونما کے لیے ضروری جز ہے، وٹامن اے سے سیبم کی پروڈکشن بڑھتی ہے جس کے نتیجے میں بال صحت مند اور ان میں نمی برقرار رہتی ہے۔

بلڈ پریشر کنٹرول کرے
یہ پھل بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے بھی اچھا انتخاب ہے، اس میں موجود پوٹاشیم خون کی شریانوں کو سکون پہنچاتا ہے جس کے نتیجے میں دوران خون کو ہموار رکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ بلڈپریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔

نظام ہاضمہ کے مسائل دور کرے
خربوزے میں غذائی فائبر کی مناسب مقدار ہوتی ہے، غذائی فائبر قبض کو دور رکھنے کے ساتھ آنتوں کے افعال کو حرکت میں لانے کے لیے ضروری ہے۔ قبض کے اکثر شکار رہنے والے افراد کو اس پھل کو ضرور آزمانا چاہیے۔۔
کاپیڈ

Address

Quetta Balochistan
Quetta
87300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923128290926

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta News and jobs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share