Balochistan News Update

Balochistan News Update Balochistan News Update Official Page

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت انتظامیہ متحرک: ڈپٹی کمشنر نارتھ ڈیرہ بگٹی ریاض داوڑ کا مختلف بی ایچ یو، اسکولز اور زی...
10/08/2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت انتظامیہ متحرک: ڈپٹی کمشنر نارتھ ڈیرہ بگٹی ریاض داوڑ کا مختلف بی ایچ یو، اسکولز اور زیرِ تعمیر سڑک کا دورہ
: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی کے وژن کی روشنی میں، ڈپٹی کمشنر نارتھ ڈیرہ بگٹی جناب ریاض داوڑ نے علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بہتری کے لیے مختلف بنیادی صحت مراکز (BHUs)، اسکولوں اور زیرِ تعمیر سڑک کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بنیادی صحت مراکز میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی بہترین اور بلاتعطل سہولیات فراہم کی جائیں اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔
بعد ازاں، انہوں نے مقامی اسکولوں کا دورہ کرتے ہوئے تعلیمی امور اور تدریسی عمل کا معائنہ کیا۔ جناب ریاض داوڑ نے اساتذہ اور طالب علموں سے بات چیت کی اور کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومتِ بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے زیرِ تعمیر سڑک کے معائنے کے دوران سڑک کی تعمیراتی کیفیت اور رفتار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ ٹھیکیداروں اور انجینئرز کو سخت ہدایت کی کہ سڑک کی بروقت اور معیاری مکمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو آمدورفت میں آسانی اور سہولت میسر آ سکے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نارتھ ڈیرہ بگٹی ریاض داوڑ نے کہا:
"وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ضلع میں عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کی شفافیت کے لیے تمام دستیاب وسائل کارآمد بنائے جا رہے ہیں۔ عوام کو صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔"

09/08/2026

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کے خیرمقدم میں نارتھ ڈیرہ بگٹی میں پینا فلیکس اور پرچم آویزاں

ضلع نارتھ ڈیرہ بگٹی (09 اگست): ڈپٹی کمشنر نارتھ ڈیرہ بگٹی جناب ریاض داوڑ کی ہدایت پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے خیرمقدم کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس سمیت ضلع بھر کے اہم اور نمایاں مقامات پر پینا فلیکس اور پرچم آویزاں کر دیے گئے ہیں۔
ان پینا فلیکس کے ذریعے تینوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات، باہمی اعتماد اور دفاعی تعاون کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے اس اقدام کا بنیادی مقصد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری اور یکجہتی کے حوالے سے عوامی جذبات کی بھرپور ترجمانی کرنا ہے

09/08/2026

صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو

09/08/2026

*شمالی ڈیرہ بگٹی کی پولیس عمارات پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم لہرا دیے گئے، تاریخی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم*

شمالی ڈیرہ بگٹی، 09 اگست
مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے خیرمقدم کے طور پر کوہِ سلیمان رینج کے علاقے بیکڑ میں پولیس عمارات پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچم لہرا دیے گئے، جبکہ تینوں ممالک کے سربراہان اور پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر پر مشتمل پینا فلیکس بھی آویزاں کیے گئے۔اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شمالی ڈیرہ بگٹی سردار محمد ہاشم نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات اور باہمی اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ تینوں برادر ممالک کے مشترکہ دفاع، سلامتی اور استحکام کے عزم کو مزید مضبوط کرے گا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا سردار محمد ہاشم نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب اور ترکیہ کے عوام کے ساتھ گہری محبت اور بھائی چارے کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، جبکہ مکہ مکرمہ میں ہونے والا یہ اہم معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کی بنیاد بنے گا انہوں نے کہا کہ کوہِ سلیمان رینج میں قومی پرچموں کی نمائش اور خیرمقدمی پینا فلیکس آویزاں کرنا اس تاریخی پیش رفت پر عوامی جذبات اور برادر ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کو ہمیشہ امن، سلامتی، اتحاد اور خوشحالی عطا فرمائے اور اس تاریخی معاہدے کو پوری مسلم امہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کے اتحاد اور اجتماعی سلامتی کی جانب تاریخی قدم ہے، بابر یوسفزئیمع...
09/08/2026

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کے اتحاد اور اجتماعی سلامتی کی جانب تاریخی قدم ہے، بابر یوسفزئی

معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ھے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والا تاریخی دفاعی معاہدہ نہ صرف تین برادر ممالک کے درمیان مضبوط اعتماد اور دوستی کی علامت ہے بلکہ خطے میں اجتماعی سلامتی، استحکام اور امن کے لیے ایک اہم سنگِ میل بھی ہے۔
معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا یہ دفاعی تعاون اس بات کا واضح اظہار ہے کہ تینوں برادر ممالک اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور علاقائی امن کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوط دفاعی صلاحیت، ترکیہ کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور سعودی عرب کی معاشی و سفارتی اہمیت تینوں ممالک کو ایک منفرد اور مضبوط شراکت داری فراہم کرتی ہے۔ یہ تعاون خطے میں طاقت کے توازن، امن اور استحکام کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بابر یوسفزئی نے کہا کہ اس معاہدے کو کسی ملک کے خلاف محاذ آرائی کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے بلکہ یہ تینوں ممالک کے دفاع، خودمختاری اور باہمی سلامتی کے عزم کا مظہر ہے۔ مضبوط دفاع دراصل پائیدار امن کی بنیاد بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا پوری دنیا کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ برادر ممالک اپنے مشترکہ مفادات، امن اور سلامتی کے لیے متحد ہیں۔
یہ معاہدہ پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر سفارتی اور دفاعی پیش رفت ہے۔ ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج، اپنی قومی قیادت اور اپنے برادر ممالک سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ اس مضبوط شراکت داری پر فخر ہے۔ یہ اتحاد خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے ایک نئے دور کی بنیاد بن سکتا ہے۔

*کوئٹہ میں موبائل نیٹ ورک سروس اچانک بند کر دی گئی ہے۔*
09/08/2026

*کوئٹہ میں موبائل نیٹ ورک سروس اچانک بند کر دی گئی ہے۔*

اسلام آباد، 9 اگست 2026ء: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، سینیٹر رانا محمود الحسن، مختلف...
09/08/2026

اسلام آباد، 9 اگست 2026ء
: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، سینیٹر رانا محمود الحسن، مختلف پارلیمنٹیرینز، وکلاء، دانشوروں، تاجر برادری، چیمبرز آف کامرس کے نمائندگان اور دیگر اہم شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، امن و امان، قومی ترقی اور خطے کی اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیدال خان ناصر نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے مکہ دفاعی معاہدے کو خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دفاعی تعاون، باہمی اعتماد اور اجتماعی سلامتی کو مزید مضبوط کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ قدرتی و معدنی وسائل کو جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ذریعے ملکی معیشت اور عوام کی خوشحالی کے لیے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے زور دیا کہ قومی چیلنجز سے نمٹنے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سیاسی استحکام، قومی یکجہتی اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

09/08/2026

کوئٹہ شہر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر موبائل نیٹ ورک بند ہو گیا ہے۔ کیا آپ کے علاقے میں موبائل نیٹ ورک چل رہا ہے؟
کمنٹ سیشن میں آگاہ کریں

*ڈسٹرکٹ پولیس نارتھ ڈیرہ بگٹی* 09اگست، 2026**پولیس اسٹیشن پیرکوہ*🏥 *میڈیکل ویسٹ کے خلاف بروقت کارروائی — عوامی صحت کا تح...
09/08/2026

*ڈسٹرکٹ پولیس نارتھ ڈیرہ بگٹی*
09اگست، 2026*
*پولیس اسٹیشن پیرکوہ*

🏥 *میڈیکل ویسٹ کے خلاف بروقت کارروائی — عوامی صحت کا تحفظ*

پیرکوہ کے شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کہ بعض میڈیکل کلینکس کی جانب سے(میڈیکل ویسٹ) استعمال شدہ سرنجیں، شیشے اور دیگر طبی فضلہ مناسب طریقے سے تلف کرنے کے بجائے عام کچرے کے ڈھیروں یا کھلی جگہوں پر پھینکا جا رہا ہے، جس سے انسانی صحت، مال مویشیوں سمیت ماحول کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
شہریوں کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے *ایس پی نارتھ ڈیرہ بگٹی جناب سردار محمد ہاشم صاحب* کی خصوصی ہدایات پر *SHO پولیس اسٹیشن پیرکوہ غلام مرتضیٰ* نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقہ بھر کے مختلف میڈیکل کلینکس کا دورہ کیا اور کلینکس انتظامیہ کو طبی فضلے کی مناسب تلفی اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے حوالے سے سختی سے حکم دیا۔

ایس ایچ او پیرکوہ نے واضح ہدایت کی کہ آئندہ میڈیکل ویسٹ، خصوصاً استعمال شدہ سرنجیں، شیشے اور دیگر خطرناک طبی فضلہ، کھلے عام یا عام کچرے میں پھینکا گیا تو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہیپاٹائٹس C کی ادویات کی فوری فراہمیڈپٹی کمشنر نارتھ ڈیرہ بگٹی جناب ریاض داوڑ صاحب نے سب ڈویژن پیرکوہ کے رہائشیوں کی جان...
09/08/2026

ہیپاٹائٹس C کی ادویات کی فوری فراہمی

ڈپٹی کمشنر نارتھ ڈیرہ بگٹی جناب ریاض داوڑ صاحب نے سب ڈویژن پیرکوہ کے رہائشیوں کی جانب سے ہیپاٹائٹس B& C کی ادویات کی عدم دستیابی سے متعلق موصول ہونے والی عوامی شکایت کا فوری اور سخت نوٹس لیا ہے۔
عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کے صریح احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ سب ڈویژن پیرکوہ کے تمام متعلقہ ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت (BHUs) میں ہیپاٹائٹس C کی ادویات اور ٹیسٹنگ کٹس کا ہنگامی بنیادوں پر وافر اسٹاک فراہم کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر ریاض داوڑ صاحب نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ضلع نارتھ ڈیرہ بگٹی کے دور دراز علاقوں کے تمام شہریوں کو ادویات کی بروقت اور بلا تعطل فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کی صحت سے متعلق تمام مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا اور اس عمل کی براہ راست نگرانی کی جائے گی۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan News Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share