الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بلوچستان

الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بلوچستان الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سےبلوچستان کی آواز آفیشل پیج تمام دوست ہر خبر سے باخبر رہنے کے لیے پیچ کو لائیک شئیر ضرور کیا کریں

ریفرنس نمبر: No.SO-B(119)-60/2009-10/808-900اس آرڈر کے ذریعے پیرامیڈیکل اسٹاف (ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان) کی سروس اسٹرکچر...
07/09/2025

ریفرنس نمبر: No.SO-B(119)-60/2009-10/808-900

اس آرڈر کے ذریعے پیرامیڈیکل اسٹاف (ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان) کی سروس اسٹرکچر منظوری دی گئی ہے۔

اس کا اطلاق 1 جولائی 2010 سے کیا گیا۔

اسٹرکچر کے تحت مختلف بی پی ایس (Pay Scales) میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے مرحلہ وار ترقی (Upgradation Stages) رکھی گئی ہیں، جو سروس کے 10، 15، 20، 25 اور 30 سال مکمل کرنے پر دی جائیں گی۔

---

جدول کا خلاصہ:

BPS-1 (مثلاً: آریا، وارڈ سرونٹ وغیرہ)

10 سال بعد → BPS-2

15 سال بعد → BPS-3

20 سال بعد → BPS-4

25 سال بعد → BPS-5

30 سال بعد → BPS-6

BPS-2 (سینیٹری پیون، ڈائی، ڈائی ایٹینڈنٹ وغیرہ)

10 سال بعد → BPS-4

15 سال بعد → BPS-5

20 سال بعد → BPS-6

25 سال بعد → BPS-7

30 سال بعد → BPS-8

BPS-3 (مثلاً وارڈ بوائے سپروائزر)

10 سال بعد → BPS-5

15 سال بعد → BPS-6

20 سال بعد → BPS-7

25 سال بعد → BPS-8

30 سال بعد → BPS-9

BPS-4 (نرسنگ آرڈرلی وغیرہ)

10 سال بعد → BPS-5

15 سال بعد → BPS-6

20 سال بعد → BPS-7

25 سال بعد → BPS-8

30 سال بعد → BPS-9

BPS-5 (لیب اسسٹنٹ، ویکسینیٹر، ڈارک روم اسسٹنٹ وغیرہ)

10 سال بعد → BPS-7

15 سال بعد → BPS-9

20 سال بعد → BPS-11

25 سال بعد → BPS-12

30 سال بعد → BPS-14

BPS-6 (ہیلتھ آکسیلری، ڈریسر، OT اسسٹنٹ وغیرہ)

10 سال بعد → BPS-7

15 سال بعد → BPS-9

20 سال بعد → BPS-11

25 سال بعد → BPS-12

30 سال بعد → BPS-14

BPS-7 (اسسٹنٹ ملیریا سپرنٹنڈنٹ وغیرہ)

10 سال بعد → BPS-11

15 سال بعد → BPS-13

20 سال بعد → BPS-14

25 سال بعد → BPS-16

30 سال بعد → BPS-17

07/09/2025

کویٹہ شہر میں 900 بستر کا سول ہسپتال میں ادویات کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا

اور دوسری طرف ایم ایس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے ادویات موجود ہے

پریس ریلیزالائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے صدر سید شیر شاہ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم ایم ایس سول ہسپتال سبی ...
06/09/2025

پریس ریلیز

الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے صدر سید شیر شاہ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم ایم ایس سول ہسپتال سبی کے جانب سے ہمارے ساتھیوں (پیرا میڈیکس) کے ساتھ ناروا اور نامناسب رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پیرا میڈیکس لاوارث نہیں ہیں، جیسے ایم ایس ایک سرکاری ملازم ہے، بالکل اسی طرح پیرا میڈیکس بھی سرکاری ملازمین ہیں۔ ایم ایس کسی کے آقا نہیں بلکہ ایک ملازم ہیں، اور انہیں اپنے رویے میں مثبت تبدیلی لانی چاہیے۔

سید شیر شاہ نے مزید کہا کہ پیرا میڈیکس صحت کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی عزتِ نفس کو مجروح کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ایم ایس سبی کو واضح پیغام دیتی ہے کہ اگر انہوں نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو ہم پورے ڈسٹرکٹ میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

آخر میں صدر سید شیر شاہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی سیکریٹری صحت، صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی اور وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے پرزور اپیل کی کہ اس ایم ایس کا فوری تبادلہ عمل میں لایا جائے تاکہ ہیلتھ اسٹاف میں مزید بے چینی اور انتشار نہ پھیلے۔

06/09/2025

بریکنگ نیوز

محکمہ صحت بلوچستان کے کامیاب انقلابی اقدامات کے بعد پیش خدمت ہے ایجاداتی اقدامات...

زخم کی صفائی کے لیے نارمل سیلائن اور پایوڈیںن کے بجائے لیموں پانی سے زخم کی صفائی جاری ....

دنیا بھر کے سائنسدانوں کی محکمہ صحت بلوچستان کے اس ایجاد پر تعریفوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع .....

دنیا بھر کے کمپنیوں کے ارڈرز کے لائن لگ گئے محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی فی الحال دنیا سے چھپانے کا فیصلہ...

06/09/2025

بلوچستان میں بجلی گیس کے بعد انٹرنیٹ کا لوڈ شیڈنگ شروع !
😀

🌸 دعا کی اپیل 🌸الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ضلع قلعہ عبداللہ  کے ضلعی صدر  امین اللہ کاکڑ صاحب کل کراچی کے لیاقت نیشنل اسپتال...
05/09/2025

🌸 دعا کی اپیل 🌸
الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ضلع قلعہ عبداللہ کے ضلعی صدر امین اللہ کاکڑ صاحب کل کراچی کے لیاقت نیشنل اسپتال میں آپریشن کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔

تمام ساتھیوں اور الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کارکنوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ آپ سب دل سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم سے آپریشن کو کامیاب فرمائے اور ڈاکٹر صاحب کو جلد از جلد صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا کرے۔

امین اللہ کاکڑ ہماری برادری کا سرمایہ اور کارکنوں کی پہچان ہیں، ان کی صحت یابی ہم سب کی دعا ہے۔
🤲 یا اللہ کرم فرما، آمین
منجانب صوبائی میڈیا ایڈوائزر انور خان کاکڑ الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن قلعہ عبداللہ

05/09/2025

حکومت بلوچستان کا تنخواہوں کے بعد پنشن رولز سروس بک رولز بھی آنلائن کرانے کا فیصلہ
بہت جلد ملازمین کا سارا سسٹم آنلائن کیا جائے گا۔

📢 *سینڈمین ہسپتال کوئٹہ  میں آسامیاں(02 اشتہارات)*📌 کل آسامیاں: 188📅 انٹرویو تاریخ:: 15 اور 16 ستمبر  2025سینڈمین ہسپتال...
05/09/2025

📢 *سینڈمین ہسپتال کوئٹہ میں آسامیاں(02 اشتہارات)*
📌 کل آسامیاں: 188
📅 انٹرویو تاریخ:: 15 اور 16 ستمبر 2025

سینڈمین ہسپتال کوئٹہ میں آسامیاں(02 اشتارات) کے تحت درج زیل 188 آسامیوں کو پر کرنے کیلئے بلوچستان بھر کے لوکل امیدواراں سے درخواستیں مطلوب ھئیں

Sandeman Hospital Quetta Jobs 2025 has recently announced job vacancies for Balochistan Locals. These Vacancies were announce in today's local newspaper. This

04/09/2025*پریس ذیلیز**الائیڈ ہیلتھ ارگنائزیشن صوبائی سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ**05ستمبر2025*کویٹہ:آل پارٹیز بلوچستان کے صوبائ...
05/09/2025

04/09/2025

*پریس ذیلیز*
*الائیڈ ہیلتھ ارگنائزیشن صوبائی سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ*
*05ستمبر2025*

کویٹہ:
آل پارٹیز بلوچستان کے صوبائی وفد کا الائیڈ ہیلپھ پروفیشنل کے دفتر آمد
وفد میں حبیب الرحمٰن (پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی)، واحد بلوچ (بی این پی)، ثناء اللہ (عوامی نیشنل پارٹی)، ریاض زہری (نیشنل پارٹی)، نجیب اللہ خروٹی (پی ٹی آئی) اور ارباب نصر اللہ (ایپکا) موجود تھے

اس موقع پر صوبائی سنڈیمن ہسپتال کے صدر جمال شاہ کاکڑ ،جنرل سیکرٹری حافظ محمد عثمان زہری، چئیرمین کریم آغا اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی ۔

آل پارٹیز بلوچستان کے رہنماؤں نے08 ستمبر بروز پیر کو آل پارٹیز کے جانب سے ہونے والے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کے حوالے سے تعاون کی اپیل کی،
جس پر الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے صدر جمال شاہ کاکڑ اور کابینہ نے مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آخر آل پارٹیز کے وفد نے الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔

حکومت بلوچستان کا دو دن جمعہ ہفتہ کو عام تعطیل کا اعلان
04/09/2025

حکومت بلوچستان کا دو دن جمعہ ہفتہ کو عام تعطیل کا اعلان

کفر کا نظام تو چل سکتا ہے ظلم کا نہیں لیکن بلوچستان میں ظلم کا چل نہیں بلکہ دوڑ رہا ہے۔ سچ جھوٹ اور جھوٹ کو سچ بنا کر فر...
03/09/2025

کفر کا نظام تو چل سکتا ہے ظلم کا نہیں لیکن بلوچستان میں ظلم کا چل نہیں بلکہ دوڑ رہا ہے۔ سچ جھوٹ اور جھوٹ کو سچ بنا کر فروخت کیا جارہے ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان نے علاج کے ادویات کے نام پر انسانی زندگیوں کیلئے زہر خرید لایا ہے تحریری طور چیف فارماسسٹ بلوچستان کے منع کے باوجود بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں کے لیے وہی Anarob Infusion خریدا گیا جسے خود ڈائریکٹر صوبائی فارماکو ویجیلنس سینٹر، محکمہ صحت بلوچستان نے اپنے سرکاری خط میں ناقِص انسانی زندگیوں کیلئے زہر اور ملاوٹ شدہ قرار دیا تھا۔ افسوس کہ محکمہ صحت کی کرپٹ قیادت نے نہ صرف عوامی فنڈز کو بدترین کرپشن کے نظر کیا ہے بلکہ عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر یہ ادویات خریدیں اور کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ اوپر سے بکاو میڈیا اور خصوصا سوشل میڈیا یہ ڈھول پیٹ رہا ہے کہ ’’سب اچھا ہے‘‘۔ اگر فارم 47 والے نہ ہوتے تو بلوچستان عنقریب ڈوب جاتا لیکن 47 لوگوں مل کر کشتی ڈوبنے سے بچائی ہے

محکمہ صحت بلوچستان نے ہسپتالوں میں مریضوں کو دوا دینے کے بجائے اربوں روپے کاغذی دنیا میں نمائشی تعمیر و مرمت پر اڑائے دیئے ہیں۔ علاج معالجہ اور سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ڈرامہ بازی جاری ہے۔ اربوں روپے کی کرپشن کے ٹھوس ثبوت سامنے ہیں لیکن حکام کی ہٹ دھرمی ہے کہ ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ شرمندگی محسوس کرنے اور اصلاحات کے بجائے ذمہ دار شخصیات سینہ تان کر تحقیقاتی صحافت سے بے خبر پکوڑا فروشوں کے سامنے دستیاب شواہد کے باوجود کہتے ہیں کہ اپ تحقیقات کریں مافیاز نظام چلانے نہیں دے رہے ہیں اب کو پکوڑے والا سوال نہیں کرتا کیونکہ ان کے پاس خود معلومات نہیں ہوتی ہے

دوسری جانب ایماندار سیکرٹریز جن کا ٹریک ریکارڈ سورج کی طرح عیاں ہے انکی شفاف ساکھ اور انقلابی اقدامات کے ذریعے کے حقیقی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ ان کو روکنے کیلئے کام ہورہا ہے المیہ یہ ہے کہ بکاو سہولت کار سوشل میڈیا ایسے ایماندار آفیسران کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ مافیاز کے مفادات کی تحفظ کیلئے کررہے ہیں۔ جو مافیا کے ساتھ ملا ہوا وہ آفیسران سوشل میڈیا پر پاک دامن ہیں، ان پر کوئی میڈیا ٹرائل نہیں ہوتا اور وہ محفوظ ہیں۔

یہ دہرا معیار اس نظام پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔ ایماندار کو بدنام اور کرپٹ کو تحفظ دینا کب تک چلے گا؟ یہ نظام اس طرح نہیں چلنے والا جب اس طرح کے معاملات پر آفیسر ایسوسی ایشنز خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں کہ میں محفوظ ہوں جب تک یہ اچھے آفیسران کی کردار کشی روکنے کیلئے میدان میں نہیں آتے ہیں عین ممکن کہ سول سیکرٹریٹ کے گیٹ پر موجود گریڈ 1 کا دربان اور بطور سکریڑی موجود گریڈ 21 کے آفیسر کے درمیان فرق ختم ہوجائے گا دونوں کو یکساں طور پر ٹریٹ کیا جائے گا

03/09/2025

جب بات کرنا آتی نہیں تو پر کوئی جبر نہیں کہ زبردستی بات کریں

Address

Quetta

Telephone

+923337792943

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بلوچستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share