Quetta point کوئٹہ پوائنٹ

Quetta point کوئٹہ پوائنٹ Emerging digital media outlet following ethics and stander of Journalism & covering stories impartialy.
(2)

فرعون کو دریائے نیل میں ڈوبنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا کیونکہ وہ اپنے آپ کو ہر طرف سے مضبوط سمجھتاتھا۔لیکن آخر کار ڈوب گیا...
18/11/2025

فرعون کو دریائے نیل میں ڈوبنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا کیونکہ وہ اپنے آپ کو ہر طرف سے مضبوط سمجھتاتھا۔لیکن آخر کار ڈوب گیا۔ حکومت اور طاقت ان کو نہ بچا سکا۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ تین دنوں سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہے، شہر کے متعدد اہم شاہراہوں پر ٹریفک عملی طور پ...
18/11/2025

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ تین دنوں سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہے، شہر کے متعدد اہم شاہراہوں پر ٹریفک عملی طور پر بند ہو کر رہ گئی ہے، جس کے باعث شہری شدید ذہنی اور جسمانی کوفت سے دوچار ہیں۔

مصروف ترین علاقوں، بشمول جناح روڈ، پرنس روڈ، مسجد روڈ اور سیول سیکٹریٹ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں معمول بن گئی ہیں۔ شہریوں کے مطابق ٹریفک پولیس کی ناکافی نفری، غیر اعلانیہ سڑکوں کی بندش اور تجاوزات میں اضافے نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔

دفاتر جانے والے ملازمین، طلبہ، مریض اور کاروباری طبقہ شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ متعدد شہریوں نے شکایت کی ہے کہ معمول کے 10 سے 15 منٹ کے سفر میں اب ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ تک لگ رہا ہے، جبکہ ایمرجنسی مریضوں کی رسائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک نظام کو بحال کرنے اور شہریوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

پاکستانآرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوراسلام ...
13/11/2025

پاکستانآرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی۔

مجوزہ آرمی ایکٹ کے مطابق آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹی فکیشن جاری ہو گا، نئے نوٹی فکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی۔

مجوزہ آرمی ایکٹ میں کہا گیا کہ آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کریں گے، وزیراعظم آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ تعینات کریں گے۔

قلات منگچر و شیخڑی سے  بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) سے سینئر رہنماؤں سمیت کارکنوں کی  بڑی تعداد میں مستعفی ہونے کا ا...
13/11/2025

قلات منگچر و شیخڑی سے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) سے سینئر رہنماؤں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد میں مستعفی ہونے کا اعلان،
قلات منگچر اور شیخڑی کے سینئر رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں کہاں ہے قلات منگچر و شیخڑی سے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) سے سینئر رہنماؤں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد میں مستعفی ہوا ہے جن میں میر فیض مینگل کبیر احمد مینگل، نعیم سرباز مینگل، ٹکری عبدالخالق شاہوانی، نصیب اللہ مینگل صمد مینگل، مراد علی پندرانی، عارف مینگل،سعید احمد مینگل، کرم بخش شاہوانی، نبی داد مینگل میر محراب مینگل علی احمد مینگل، عثمان شاہوانی، نبی بخش مینگل،ظفر ضدی مینگل طیب مینگل صالح ناز مینگل، عبدالغنی شاہوانی، بشیر احمد مینگل، عمران مینگل اسفند یار مینگل، حق نواز شاہوانی، اسد مینگل، زاہد مینگل، نصیر شاہوانی، علاہی بخش شاہوانی اور دیگر شامل تھے ۔

12/11/2025

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ساجد ترین خیبر پختونخواہ امن جرگے سے خطاب کر رہے ہے ۔

عمران خان سے گارنٹی لے کر دوں گا کہ وہ کسی کو سزا نہیں دے گا، آئیں ملک کر بیٹھیں اور جمہوریت کو بچانے کیلئے اکھٹے ہوں!مح...
12/11/2025

عمران خان سے گارنٹی لے کر دوں گا کہ وہ کسی کو سزا نہیں دے گا، آئیں ملک کر بیٹھیں اور جمہوریت کو بچانے کیلئے اکھٹے ہوں!محممود خان اچکزائی

زیارت نامعلوم مسلح افراد کا تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ، سائٹ فارمین اغوا، مشینری نذرِ آتش۔زیارت کے نواحی علاقے میں گ...
12/11/2025

زیارت نامعلوم مسلح افراد کا تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ، سائٹ فارمین اغوا، مشینری نذرِ آتش۔

زیارت کے نواحی علاقے میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے سائٹ فارمین کو اغوا کر لیا، جبکہ قیمتی مشینری اور رہائشی کوارٹرز کو آگ لگا دی۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح حملہ آوروں کی تعداد چار سے پانچ کے درمیان تھی، جو رات گئے کیمپ میں داخل ہوئے انہوں نے عملے کے دیگر افراد کو کمروں میں بند کر دیا اور سائٹ فارمین کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے اس دوران حملہ آوروں نے تعمیراتی مشینری، گاڑیوں اور رہائشی کوارٹرز کو آگ لگا دی جس کے باعث کیمپ میں موجود قیمتی آلات مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔

متاثرہ کمپنی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار لیویز فورس سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواستیں کی گئیں لیکن کوئی اہلکار تعینات نہیں کیا گیا، جس کے باعث واقعہ پیش آیا کمپنی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی اور مغوی کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مغوی کی تلاش

11/11/2025

پشتونخوہ ملی عوامی پارٹی کی جانب سے حماد کاکڑ کی قتل کے خلاف کچلاک میں احتجاجی مظاہرہ ۔

اسلام آباد ۔ شوہر نے کلہاڑی سے بیوی کی ٹانگیں کاٹ دیں ملزم پنجاب سے گرفتار ۔! کےتھانہ سنبل کی حدود میں لرزہ خیز واقعہ پی...
11/11/2025

اسلام آباد ۔ شوہر نے کلہاڑی سے بیوی کی ٹانگیں کاٹ دیں ملزم پنجاب سے گرفتار ۔!

کےتھانہ سنبل کی حدود میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاد گھریلو جھگڑے کےدوران سیکیورٹی گارڈ نےاپنی بیوی کوبے دردی سے قتل کر دیا۔
پولیس کےمطابق ملزم نےکلہاڑی کےوار سے بیوی کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تاہم اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے پنجاب سے گرفتار کر لیا۔

نام نہاد جمہوریوں نے ایک شخص کے خوف میں کیا کچھ کر ڈالا، سردار اختر جان مینگل ‏انہوں نے صرف ایک شخص کی سیاست ختم کرنے کے...
10/11/2025

نام نہاد جمہوریوں نے ایک شخص کے خوف میں کیا کچھ کر ڈالا، سردار اختر جان مینگل

‏انہوں نے صرف ایک شخص کی سیاست ختم کرنے کے لیے اپنی پوری سیاست اور جدوجہد راکھ بنا دی۔اس وقت عدلیہ اور آئین کا ہونا ایک مذاق سے زیادہ کچھ نہیں لگتا۔
اس دھوکے کو فوراً ختم کریں ورنہ تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی کہ نام نہاد جمہوریوں نے ایک شخص کے خوف میں کیا کچھ کر ڈالا .آئیں سب مل کر پاکستان کے آئین کے لیے سورۂ فاتحہ پڑھیں۔ اللہ آپ سب کے ساتھ ہو! ‎بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل

تحریر: میروائس مشوانیکچھ شخصیات دنیا سے رخصت ضرور ہوتی ہیں، مگر ان کی یاد، ان کے نظریات، اور ان کی خوشبو صدیوں تک زندہ ر...
06/11/2025

تحریر: میروائس مشوانی

کچھ شخصیات دنیا سے رخصت ضرور ہوتی ہیں، مگر ان کی یاد، ان کے نظریات، اور ان کی خوشبو صدیوں تک زندہ رہتی ہے۔ ملک مجید مشوانی انہی نایاب شخصیات میں سے ایک تھے ایک ایسے رہنما جنہوں نے اپنی زندگی قوم، انسانیت اور امن کے لیے وقف کر دی۔
مشوانی قوم کے سربراہ کی حیثیت سے وہ صرف ایک نام نہیں، ایک عہد، ایک نظریہ اور ایک روایت تھے۔ ان کا انتقال ایک انسان کا نہیں، ایک دور کا اختتام ہے۔ ان کے جانے سے مشوانی قبیلے ہی نہیں، بلکہ پورے خطے کی قیادت کا وہ باب بند ہوا جس میں،بردباری، انصاف، محبت اور تدبر کی خوشبو رچی بسی تھی۔
ملک مجید مشوانی نے اپنی زندگی میں ہمیشہ نفرتوں کے بجائے محبت، تقسیم کے بجائے اتحاد، اور دشمنی کے بجائے بھائی چارے کا پیغام دیا۔ ان کی قیادت میں،مشوانی قوم میں امن، استحکام اور باہمی احترام کی مثال قائم کی۔ یہ انہی کی دور اندیشی اور خلوص کا نتیجہ تھا کہ پنجپائی کو صوبے کی پُرامن ترین تحصیل ہونے کا اعزاز ملا۔

ان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ خدمتِ خلق سے عبارت تھا۔ یہی وہ نظریہ تھا جس نے انہیں عوام کے دلوں میں زندہ رکھا۔ وہ ہر دل کے قریب تھے، ہر طبقے کے لیے احترام کا درجہ رکھتے تھے۔ ان کے فیصلے عدل پر مبنی ہوتے، ان کے رویے میں نرمی، اور ان کے الفاظ میں سچائی جھلکتی تھی۔
ملک مجید مشوانی کی گفتگو میں ایک خاص سکون ہوتا وہ کم بولتے مگر ان کے الفاظ دل میں اتر جاتے۔ نوجوانوں کو وہ ہمیشہ علم، کردار اور یکجہتی کا پیغام دیتے۔

آج وہ ہمارے درمیان نہیں، مگر ان کا کردار، نظریہ اور خدمات ایک روشن مشعل کی طرح ہمیشہ جگمگاتی رہیں گی۔ وہ
ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے، اسے شاید کبھی پُر نہیں کیا جا سکتا۔

سید مشوانی قوم کے سربراہ ملک مجید مشوانی انتقال کر گئے (نامہ نگار) — سید مشوانی قوم کے سربراہ  ملک مجید مشوانی انتقال کر...
06/11/2025

سید مشوانی قوم کے سربراہ ملک مجید مشوانی انتقال کر گئے

(نامہ نگار) — سید مشوانی قوم کے سربراہ ملک مجید مشوانی انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ چند ہفتوں سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ملک مجید مشوانی کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز تھی، جس کے باعث انہیں کراچی منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کے انتقال کی خبر سے علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا پھیل گئی۔

مرحوم ملک مجید مشوانی سید مشوانی قوم کے متفقہ سربراہ اور ایک معتبر سماجی شخصیت تھے۔ ان کی وفات سے علاقے میں قیادت کا ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعہ 11 بجے تحصیل پنجپائی میں ادا کی جائے گی۔

Address

Balochistan University
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta point کوئٹہ پوائنٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share