02/01/2026
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں نوکریوں کی خرید و فروخت کے مبینہ الزامات سامنے آئے ہیں۔ پشتون آباد کے ایک سینئر صحافی نے پارلیمانی سیکرٹری حاجی والی محمد نورزئی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کارروائی نہ ہوئی تو عوام احتجاج اور قانونی فورمز استعمال کریں گے، اور نوجوانوں کی مایوسی کے باعث غلط راستوں کا خطرہ ہے۔