Hamara Balochistan News

Hamara Balochistan News This page is for news only. If you want news from around the world to reach you in a timely manner |

سوراب:ایک بچہ جس کا نام حسنین ولد حبیب ہے، مجھے ملا ہےجس کسی کا یہ بچہ ہے وہ براہِ کرم اس نمبر پر رابطہ کرے 0333-3557161
18/09/2025

سوراب:ایک بچہ جس کا نام حسنین ولد حبیب ہے، مجھے ملا ہے
جس کسی کا یہ بچہ ہے وہ براہِ کرم اس نمبر پر رابطہ کرے
0333-3557161

تلاش ورثاءمستونگ پولیس کو ایک نوجوان کی لاش جنگل ایریا میں ملا جس کے جیب میں ایک پرچی ملا ہے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکا ...
18/09/2025

تلاش ورثاء
مستونگ پولیس کو ایک نوجوان کی لاش جنگل ایریا میں ملا جس کے جیب میں ایک پرچی ملا ہے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکا جس کی ورثاء کی تلاش ہے جو بھی شخص اس کے بارے میں معلومات رکھتا ہے وہ پولیس کو اطلاع کرے

سوراب میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار، عوام کی زندگی اجیرن، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کی غفلت اس مسئلے کو مزید سنگین بن...
18/09/2025

سوراب میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار، عوام کی زندگی اجیرن، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کی غفلت اس مسئلے کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔

سوراب (ہمارا بلوچستان نیوز)سوراب شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار نے شہریوں کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے شہر کی مرکزی شاہراہوں، بازاروں اور مساجد کے باہر بھکاریوں کے جُھنڈ دیکھے جا سکتے ہیں جو راہ گیروں اور دکانداروں کو گھیر کر پیسے مانگنے پر مجبور کرتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ بھکاری عام ضرورت مند نہیں بلکہ ایک منظم گروہ کی شکل اختیار کر چکے ہیں جو پیشہ ورانہ انداز میں بھیک مانگنے کو ذریعہ معاش بنا چکے ہیں اکثر اوقات یہ لوگ عورتوں اور بچوں کو بھی آگے کر کے لوگوں کے دلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

بازار کے دکانداروں نے شکایت کی ہے کہ بھکاری دکانوں کے سامنے ڈیرہ ڈال لیتے ہیں، جس سے گاہکوں کو پریشانی ہوتی ہے اور کاروبار پر منفی اثر پڑتا ہے راہ گیروں کے مطابق بعض بھکاری پیسے نہ دینے پر بدتمیزی اور بددعا دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کی غفلت اس مسئلے کو مزید سنگین بنا رہی ہے کئی مرتبہ شکایات کے باوجود بھکاریوں کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کو سکون کی سانس نصیب ہو سکے۔

شعیب خان زہری بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا بلوچستان کا فخر، استنبول میں باکسنگ کے میدان میں ایک اور تاریخی س...
18/09/2025

شعیب خان زہری بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا بلوچستان کا فخر، استنبول میں باکسنگ کے میدان میں ایک اور تاریخی سفر کیلئے تیار

اسلام آباد:2 ستمبر 2025/بلوچستان کے نامور باکسر، شعیب خان زہری، ایک بار پھر ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 27 ستمبر کو ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ میں ان کی شرکت متوقع ہے، جہاں ان کا مقابلہ بھارت کے معروف باکسر ٹھکور کمار سے ہوگا،
شعیب خان زہری کا شمار ان باصلاحیت باکسرز میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ اس سے قبل بھی، انہوں نے متعدد عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے، جس سے نہ صرف ان کے صوبے بلکہ پورے ملک کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔
شعیب خان کا کہنا ہے کہ اس بار بھی میں پرامید ہوں اور ان کا عزم ہے کہ وہ اس مقابلے میں فتح حاصل کر کے بلوچستان اور پاکستان کا نام ایک بار پھر دنیا بھر میں روشن کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس چیلنج کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور اپنے ملک کی عزت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
یہ مقابلہ نہ صرف شعیب خان زہری کے کیریئر کے لئے اہم ہے بلکہ پاکستانی کھیلوں کے لئے بھی ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ شعیب خان زہری کی مسلسل کامیابی نوجوانوں کھلاڑیوں کے لئے ایک مثال ہے اور انہیں کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔ پوری قوم کی نظریں اس باصلاحیت باکسر پر لگی ہیں، جو ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے تیار ہے۔

تصحیح اشتہار میونسپل کارپوریشن چمن
18/09/2025

تصحیح اشتہار
میونسپل کارپوریشن چمن

اطلاع برائے ٹیسٹ و انٹرویو  محکمہ صحت ضلع اتھل بلوچستان
18/09/2025

اطلاع برائے ٹیسٹ و انٹرویو محکمہ صحت ضلع اتھل بلوچستان

اطلاع برائے ٹیسٹ و انٹرویو محکمہ زرعی تحقیقاتی ادارہ بلوچستان۔
18/09/2025

اطلاع برائے ٹیسٹ و انٹرویو محکمہ زرعی تحقیقاتی ادارہ بلوچستان۔

اطلاعات کی مطابق اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نورزئی رہا ہوگئے ہیں ،اے سی تمپ کو چار ماہ قبل تمپ سے کوئٹہ جاتے ہوئے مسلح افراد ...
17/09/2025

اطلاعات کی مطابق اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نورزئی رہا ہوگئے ہیں ،اے سی تمپ کو چار ماہ قبل تمپ سے کوئٹہ جاتے ہوئے مسلح افراد نے اغواء کیا تھا۔

17/09/2025

گمشدہ خاتون کی تلاش
میں مدد کریں

امیراں بی بی خاتون جو کہ مورخہ 16/9/2025 سے کیچی بیگ لاشار آبادلاپتہ ہوگئی ہیں جنبکا دماغی توازن بھی درست نہیں ہے جبکہ گلابی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں جن کو ملے اس نمبر پر اطلاع کریں رابطہ نمبر۔03363567986
03318302910

کوئٹہ؛ محکمہ صحت میں  ٹرانسفر/ پوسٹنگ
17/09/2025

کوئٹہ؛ محکمہ صحت میں ٹرانسفر/ پوسٹنگ

ضلع شیرانی پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ حملے میں الطاف الرحمن ولد عبد الباری بھی شہید  ہوگئے۔۔۔
17/09/2025

ضلع شیرانی پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ حملے میں الطاف الرحمن ولد عبد الباری بھی شہید ہوگئے۔۔۔

کوئٹہ خاتون کو بلیک میل کرنے اور نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا اسکینڈل بے نقاب  سائبر کرائم وِنگ کی کامیاب کارروائی، مرکزی...
17/09/2025

کوئٹہ خاتون کو بلیک میل کرنے اور نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا اسکینڈل بے نقاب سائبر کرائم وِنگ کی کامیاب کارروائی، مرکزی ملزم سمیت دو افراد گرفتار۔۔۔۔

کوئٹہ۔۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کے سائبر کرائم وِنگ نے کوئٹہ میں ایک حساس کارروائی کے دوران خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی متاثرہ خاتون کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس میں نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ اور ویڈیوز کے غیرقانونی طور پر واٹس ایپ پر پھیلاؤ کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔*
*متاثرہ خاتون نے FIA کو شکایت درج کروائی کہ چند افراد اس کی نازیبا ویڈیوز کے ذریعے نہ صرف اسے ہراساں کر رہے ہیں بلکہ اس کے والد اور منگیتر کو بھی بلیک میل کر چکے ہیں۔ شکایت موصول ہونے کے بعد سائبر کرائم انویسٹی گیشن ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم رانا محمد معظم کو ریڈ کے دوران گرفتار کر لیا۔چھاپے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی بھی گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے موبائل فونز، ڈیجیٹل مواد اور دیگر شواہد برآمد کیے گئے ہیں۔ ضبط شدہ موبائل فونز کو مزید تفتیش کے لیے فرانزک تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے*
*ایف آئی اے نے مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 21 اور 24 کے ساتھ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 109 کے تحت درج کر لیا ہے۔ عدالت سے دونوں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے، جس کے بعد مزید تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ گروہ کے ممکنہ دیگر ارکان کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔۔۔*

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamara Balochistan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share