Quetta Balochistan Media

Quetta Balochistan Media public interest means. let to raise the voice of voiceless, helpless and jobless. Don't mind jobless.

19/08/2026

کوئٹہ میں 3 دھماکوں کی آوازیں۔
کہا کہاں ہوئی ہے؟

19/08/2026

اہم خبر ۔
کوئٹہ میں 3 دھماکوں کی آوازیں.

19/08/2026
09/08/2026

پشتون آباد و حلقہ پی بی 41 میں پانی کا شدید بحران جاری!
اس کی بڑی وجہ کرپٹ سپروائزرز اور ان کا عملہ ہے۔
عوام کا مطالبہ:
فوری طور پر ان سپروائزرز کو تبدیل کرکے سریاب یا نواں کلی بھیجا جائے تاکہ مسئلہ حل ہو۔
عوامی حلقے۔

06/08/2026

#کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کی انجمن تاجران بلوچستان کے رہنماؤں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس، 7 اور 8 اگست کی ہڑتال موخر

اہم فیصلے:
7 اور 8 اگست کو ہونے والی ہڑتال موخر کر دی گئی
حکومت کی یقین دہانی کے بعد انجمن تاجران کا اعلان

986 دکانداروں اور حلیم پلازہ کے مسائل حل کرنے کا فیصلہ
اس مقصد کے لیے ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل

وزیر داخلہ: "تاجر معاشرے کا اہم طبقہ ہیں۔ مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے
پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔ تاجروں کے تحفظات دور کیے جائیں گے

امن و امان: "بلوچستان میں بدامنی پھیلانے والے ملک دشمن عناصر ہیں۔
قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔ جہاں آپریشن کی ضرورت ہوئی کی جائے گی

سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی فیک نیوز کی مذمت
عوام سے اپیل ہے گمراہ کن خبروں پر یقین نہ کریں

صدر انجمن تاجران عبدالرحیم آغا نے کہا: "حکومت کی سنجیدگی پر ہمیں امید ہے۔ تاجروں کے مسائل جلد حل ہونگے.

ہنہ وڑک ولی تنگی میں ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ واقعے کے خلاف قبائل...
02/08/2026

ہنہ وڑک ولی تنگی میں ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ واقعے کے خلاف قبائلی عمائدین اور مقامی افراد نے احتجاجاً ہنہ روڈ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی ہے ۔

02/08/2026

خاران میں مبینہ حملے کے بعد کوئٹہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو ہنگامی الرٹ جاری۔
ذرائع

سپین کاریز کوئلے کی کان کا دردناک سانحہ 💔اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔خیبر پختونخوا کے خوبصورت علاقے سوات...
31/07/2026

سپین کاریز کوئلے کی کان کا دردناک سانحہ 💔
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔
خیبر پختونخوا کے خوبصورت علاقے سوات شانگلہ سے روزگار کی تلاش میں سینکڑوں میل کا سفر طے کرکے #کوئٹہ آنے والے یہ نوجوان اپنے بہتر مستقبل اور اپنے اہلِ خانہ کی خوشیوں کے خواب آنکھوں میں سجائے ہوئے تھے، مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا

گزشتہ روز ہنہ اوڑک میں ایک کوئلے کی کان میں گیس جمع ہونے کے باعث پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 36 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ مزید چند افراد کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ ابھی تک کان کے اندر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں یہ خوبصورت نوجوان بھی شامل ہیں، جو اپنے خاندانوں کے لیے روزی کمانے کی خاطر گھر بار چھوڑ کر بلوچستان آئے تھے، لیکن واپس اپنے گھروں کو زندہ نہ لوٹ سکے

یہ سانحہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پورے ملک کے لیے ایک دل خراش المیہ ہے۔ گھر سے روزگار کی تلاش میں نکلنے والے یہ نوجوان شاید اپنے والدین، بہن بھائیوں اور عزیز و اقارب سے یہ کہہ کر آئے ہوں گے کہ جلد واپس آئیں گے، لیکن اللہ تعالیٰ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ ان کے خواب، امیدیں اور مستقبل کے منصوبے ایک لمحے میں ختم ہوگئے

ایسے المناک جنازے ہمیں بار بار یہ پیغام دیتے ہیں کہ دنیا کی زندگی عارضی ہے اور موت ایک اٹل حقیقت۔ آنے میں ترتیب ہوتی ہے، پہلے دادا آتا ہے، پھر والد، پھر بیٹا اور پھر نواسہ، لیکن جانے میں کوئی ترتیب نہیں۔ کوئی بچپن میں رخصت ہوجاتا ہے، کوئی جوانی میں، اور کوئی بڑھاپے میں۔ موت نہ عمر دیکھتی ہے، نہ طاقت، نہ خوبصورتی اور نہ ہی خوابوں کی لمبی فہرست

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبروں کو جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ بنائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲

30/07/2026

#کوئٹہ: سپن کاریز کوئلہ کان میں دھماکا 42 کانکن پھنس گئے، جن میں سے 12 کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 30 کانکن ابھی تک زیرِ زمین پھنسے ہوئے ہیں۔

30/07/2026

درجنوں ایمبولینس ہنہ تھانہ کے قریب پہنچ گئے
ہنہ وڑک والے رہنمائی فرمائیں کیا ہوا ہے ؟

Address

Satelite Town Quetta
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta Balochistan Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share