Anam's Traditional Shop ATS

Anam's Traditional Shop ATS You Are Welcome 😊

20/12/2025

DAWN Newspaper




゚viralシfypシ゚viralシalシ

20/12/2025

Dawn Vocabulary




゚viralシfypシ゚viralシalシ

20/12/2025

DAWN Newspaper

゚viralシfypシ゚viralシalシ


   ゚viralシfypシ゚viralシalシ
20/12/2025


゚viralシfypシ゚viralシalシ

29/07/2024

کوئٹہ سے بلوچ راجی مُچی میں شرکت کے لئے نکلنے والا قافلہ، جسے پاکستانی فورسز نے فائرنگ اور تشدد کا نشانہ بناکر آگے جانے کی اجازت نہیں دی تھی، آج تیسرے دن مستونگ میں دھرنے کی شکل میں موجود رہا۔

دھرنے میں بزرگ، بچے اور عورتیں شامل ہیں جن کو تپتی دھوپ اور گرمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دھرنے میں سیاسی سماجی کارکنوں سمیت عوام بڑی تعدد شامل ہوئی۔ اس موقع پر بی وائے سی کے ذمہ داران نے شرکاء سے بات کی اور ریاستی ظلم و بربریت کے خلاف اپنے جدوجہد کی کامیابی کا عزم ظاہر کیا۔

کوئٹہ سے نکلنے والے اس قافلے کو متعدد رکاوٹیں عبور کرنے کے بعد مستونگ میں فورسز کی جانب سے روکا گیا۔ جہاں شرکاء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر براہ راست فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 14 لوگ زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔
‏‪ ‬
‏‪ ‬
‏‪ ‬

29/07/2024

A short glimpse of Dr. Mahrang Baloch addressing the in Gwadar. ⛰️

گوادر میں ریاستِ پاکستان کے بدترین وحشت اور درندگی کے خلاف پورے بلوچستان میں شٹرڈاؤن، پہیہ جام، اور دھرنوں کا اعلان کرتے...
29/07/2024

گوادر میں ریاستِ پاکستان کے بدترین وحشت اور درندگی کے خلاف پورے بلوچستان میں شٹرڈاؤن، پہیہ جام، اور دھرنوں کا اعلان کرتے ہیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت پورا گوادر ریاستِ پاکستان کی بدترین وحشت اور درندگی کا شکار ہے۔ آج صبح دوبارہ پاکستان آرمی اور ایف سی نے گوادر میں بلوچ راجی مچی کے پرامن دھرنے پر بدترین حملہ کیا، چاروں طرف سے دھرنا گاہ کو گھیرے میں لے کر پرامن شرکاء پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس سے اب تک متعدد لوگ زخمی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے شرکاء اس وقت پاکستان فوج کے گھیرے میں ہیں، نہ انہیں ہسپتال لے جانے کی اجازت دے رہے ہیں اور نہ ایمبولینس کو وہاں تک رسائی دے رہے ہیں۔ ہمیں خدشہ ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد نہ ملنے کی صورت میں متعدد جانی نقصانات ہوں گے۔ جبکہ دھرنا گاہ اور گوادر شہر سے اس وقت سینکڑوں لوگوں کو جبری طور پر گمشدہ کیا گیا ہے، متعدد گھروں میں چھاپے مار کر توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے۔ اس وقت گوادر میں ریاستِ پاکستان نے قیامت برپا کی ہوئی ہے، ہزاروں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچ عوام سمیت تمام مظلوم اقوام سے اپیل کرتی ہے کہ گوادر میں ریاستِ پاکستان کی بدترین درندگی، جبر، اور وحشت کے خلاف فوری طور پر سڑکوں پر نکل آئیں، پورے بلوچستان کو بند کریں، ہر جگہ دھرنا دیں، اور پورے بلوچستان میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی جاتی ہے


‪ ‬

میری بہادر، پُرعزم اور باشعور بلوچ راجسب سے پہلے، میں آپ لوگوں کی اس ہمت، بہادری، نظم و ضبط، حوصلہ اور شعور کو تہہ دل سے...
29/07/2024

میری بہادر، پُرعزم اور باشعور بلوچ راج

سب سے پہلے، میں آپ لوگوں کی اس ہمت، بہادری، نظم و ضبط، حوصلہ اور شعور کو تہہ دل سے سلام پیش کرتی ہوں۔ آج آپ لوگوں نے نہ صرف ریاست پاکستان بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ریاستی بندوق اور طاقت عوام کے سامنے مٹی کا ڈھیر ہے۔ آج آپ لوگوں کی بہادری اور حوصلے نے اس ریاست کے غرور کو دفن کر دیا ہے۔ آج ہم نے پدی زِر گوادر سمندر کے کنارے ایک عوامی سمندر دیکھا ہے، جس کی آنکھوں میں جوش اور جذبہ ہے۔ وہ نہتے اور پرامن ہیں لیکن اس ریاست کے ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہیں۔ اور آج ہم نے اس عوام کی آنکھوں میں جیت کا جذبہ دیکھا ہے اور یہ جذبہ ظالموں، جابروں اور قاتلوں کی شکست کے لیے کافی ہے۔

بلوچ راجی مچی اس وقت پدی زِر گوادر میں دھرنے کی صورت میں جاری ہے اور یہاں ایک طرف ہزاروں بندوق بردار ریاستی افواج ہیں اور دوسری طرف نہتے پرامن بلوچ عوام ہیں۔ اور بندوق برداروں کے سامنے بلوچ عوام کے حوصلے اور جذبے کوہ باتیل کی طرح بلند ہیں۔ میں اس وقت آپ کو یہ مختصر پیغام دینے آئی ہوں کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں گوادر میں پہنچ جائیں۔ قومی اور انسانی حقوق صرف ایک عظیم الشان عوامی مزاحمتی جدوجہد سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ گوادر ہماری سرزمین ہے، ہمیں اپنی سرزمین کے ہر ٹکڑے پر قومی اجتماع منعقد کرنے کا حق حاصل ہے، اس حق کو ہم سے دنیا کی کوئی بھی طاقت چھین نہیں سکتی۔

ہماری دھرنا ہمارے تمام قافلوں کے گوادر تک باحفاظت پہنچنے اور ہمارے تمام گرفتار شرکاء کی رہائی تک جاری رہے گا۔ اس کے لیے ہم ہر قسم کی تکلیف برداشت کرنے اور قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ میں ان تمام لوگوں، انجمنوں، سیاسی تنظیموں اور جماعتوں سے درخواست کرتی ہوں جو بلوچ راجی مچی کی اخلاقی حمایت کر رہے ہیں کہ اب وہ اپنے حمایت کو عملی صورت میں ثابت کریں۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

Address

Quetta City
Quetta
87300

Telephone

+923361838030

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anam's Traditional Shop ATS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Anam's Traditional Shop ATS:

Shortcuts

Share