
11/08/2025
کراچی میں شدید زلزلے کا خطرہ؟
ماہرین کے مطابق کراچی کے قریب دو بڑی فالٹ لائنز موجود ہیں، جن کی وجہ سے کسی بھی وقت شدید زلزلہ آسکتا ہے، جو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ عوام میں آگاہی پیدا کرے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کرے تاکہ زلزلے کی صورت میں نقصانات کم سے کم ہوں۔
کراچی سے ایم این اے نے اسمبلی میں اس خدشے کا اظہار کیا کہ ماضی میں بھی 8.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس سے ہزاروں افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔