Daily Awaz Times Baleli

Daily Awaz Times Baleli Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Baleli, Media/News Company, Quetta.

06/08/2025

یہ عوامی وزیراعلی ہے؟
دن تین بجے سے کارکنان کو روانہ کیا عشاء کے بعد بلاحصار پہچے تو اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئے ۔۔ کارکنان مایوس ہوئے تو وزیراعلی کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ۔۔ سی ایم سکواڈ نے کارکنان کو پیچھے ہٹا دیا۔۔

ہسپتال کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو پستول کی گولی مارنے کی دھمکی دینے والے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال لورالائی ڈاکٹر انو...
06/08/2025

ہسپتال کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو پستول کی گولی مارنے کی دھمکی دینے والے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال لورالائی ڈاکٹر انور مندوخیل کے ہسپتال میں آج پولیس اہل کار کے لئے بھی آکسیجن دستیاب نہیں تھی۔
آج جب پی ٹی آئی کے احتجاج میں طبیعت خراب ہونے پر پولیس افیسر کو ہسپتال لایا گیا تو ہسپتال میں آکسیجن دستیاب نہیں تھی پھر مجبوراً پولیس افیسر کو نجی ہسپتال لے جایا گیا
وزیر صحت بخت کاکڑ سے گزارش ہے کہ اس غنڈہ ڈاکٹر کی فوری طور ٹرانسفر کیا جائے
اور ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کے سٹینڈرڈ کو بلند رکھنے کے لئے ایک ایمان دار، فرض شناس، خدا ترس اور با اخلاق ڈاکٹر تعینات کیا جائے
ڈاکٹر انور مندوخیل کے پاس ایک لوگ گئے تھے ہسپتال کی حالت زار بتانے کے لئے تو ڈاکٹر موصوف نے دھمکی دیتے ہوئے کہ تھا کہ میں نے اپنا پستول کو کور سے نکالا ہوا ہے اور صرف ٹریگر دبانا باقی ہے اگر کسی نے ہسپتال پر یا میری کارکردگی پر انگلی اٹھائی تو اس کا سر دھڑ سے الگ کردوں گا
پھر چند دن پہلے بازار میں سر عام سینئر صحافی حاجی پیر محمد کاکڑ صاحب کو روک کر ہراساں کیا تھا اور کہا تھا کہ کیوں ہسپتال کی بدحالی کی ویڈیوز بنائی ہیں

اطلاع برائے عوام الناس کچلاک  ڈویژن عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈبل سواری اور پٹو یا ماسک پہننے پر سخت سے سخت پابندی ہے ...
06/08/2025

اطلاع برائے عوام الناس

کچلاک ڈویژن عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈبل سواری اور پٹو یا ماسک پہننے پر سخت سے سخت پابندی ہے عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مہربانی کر کے ڈبل سواری پٹو اور ماسک نہ پہنے تاکہ عوام کو مشکلوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اور عوام کو اطلاع یہ بھی دیا جا رہا ہے کی پولیس مقدمات درج کیے جا رہے ہیں
منجانب کچلاک ڈویژن پولیس

بحریہ ٹاؤن سے وابستہ ہزاروں افراد کا مسقبل داؤ پر لگ گیا ملک ریاض کی جانب سے ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی تمام تر سروسز اور...
06/08/2025

بحریہ ٹاؤن سے وابستہ ہزاروں افراد کا مسقبل داؤ پر لگ گیا

ملک ریاض کی جانب سے ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی تمام تر سروسز اور معمولات بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد: معروف ریئل اسٹیٹ ڈویلپر ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کی تمام سروسز اور معمولات زندگی بند کرنے کا غیر متوقع اور سنسنی خیز اعلان کر دیا ہے۔

ملک ریاض نے اپنے بیان میں کہا: "خدا حافظ بحریہ ٹاؤن"، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب بحریہ ٹاؤن کے تمام جاری منصوبے، سروسز، اور سرگرمیاں ملک بھر میں مکمل طور پر بند کر دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے پسِ پردہ وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں، تاہم اس اعلان سے ہزاروں رہائشیوں، سرمایہ کاروں، اور ملازمین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے-

حکومت بلوچستان کی جانب سے امیدواروں اور حاضر سروس ملازمین کے لیے ایک اہم اور خوش آئند فیصلہ سامنے آیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی...
05/08/2025

حکومت بلوچستان کی جانب سے امیدواروں اور حاضر سروس ملازمین کے لیے ایک اہم اور خوش آئند فیصلہ سامنے آیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت ابتدائی تقرریوں کے لیے بالائی عمر کی حد میں عام رعایت دی گئی ہے، جس کے مطابق تمام نئے امیدوار اور موجودہ سرکاری ملازمین اب 43 سال کی عمر تک سرکاری ملازمت کے لیے اہل ہوں گے۔
یہ رعایت 24 جون 2025 سے 23 جون 2026 تک مؤثر رہے گی، اور اس کا اطلاق پورے بلوچستان کے امیدواروں پر یکساں طور پر ہوگا۔
یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی منظوری اور قانون و ضوابط کے تحت کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو سرکاری ملازمت کے مواقع میسر آ سکیں۔

05/08/2025

سنجاوی پشتونخو ملی عوامی پارٹی تحصیل صدر ملک احسان دومڑ احتجاجی ریلی سے خطاب کررہے ہیں

05/08/2025

"سیول اسپتال کوئٹہ میں جدید میڈیکل سروس: فیس ایکس رے کی، تصویر موبائل کی!"

05/08/2025

سنجاوی تحریک انصاف کے ریلی پر پولیس کا دھاوا 5کارکنوں کو گرفتار کرلیا

05/08/2025

محمود خان اچکزئی سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ کو عمران خان سے ملاقات کےلئے اڈیالہ جیل بیج دیا گیا

05/08/2025

امن کا پیغام
گاؤں منہ زیارت
ملک اختر محمد سارنگزی
فام ہاؤس منہ
مہمان خاص
ملک عبد الباری کاکڑ کا
امن جرگہ سے ابتدائی خطاب
گاؤں منہ بشمول ضلع زیارت و دیگر قبائل کہ مشران تشریف فرما ہیں۔ زیارت میں سنرزی اور سیدزی اقوام کہ مابین عرصہ چار سال سے رنجش کو افہام وتفہیم سے حل کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال ۔

05/08/2025

آسسٹنٹ کمشنر کاریزات آمیر حمزہ بلو کا لیویز فورس کے ہمراہ کامیاب کاروائی ، لاکھوں روپیوں کا غیر قانونی سامان برامد
تفصیلات کے مطابق آسسٹنٹ کمشنر کاریزات آمیر حمزہ بلو نے انچارج لیویز تھانہ بوستان سید بشیراحمد آغا و لیویز فورس کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے حاجی ہوٹل بوستان پر 8c مزدا سے 149 کاٹن سگریٹ ، گھوٹکا ، چلیا ، اور پان کے 82 بیگ برامد کر کے 8c مزدا سمیت ایک عدد نان کسٹم پیڈ ریوو کار بھی اپنے قبضہ میں لیکر لیویز تھانہ بوستان منتقل کر دیا
کاروائی میں پکڑا جانے والا ضبط شدہ سامان کا کل تخمینہ لاگت درجہ زیل ہے
سگریٹ: 12,600,000
پان بیگ: 8,200,000
8cENO: 8,000,000
ریوو: 12,000,000
کل لاگت :40,800,000

05/08/2025

آپ حالت دیکھیں محافظوں کی ایسے گیٹ توڑ رہے ہیں جیسے نریندر مودی کا گھر ہے

رہنما پاکستان تحریک انصاف عرفان بٹ این اے 62 گجرات کی رہائش گاہ مالک بٹ ہاوس سراے عالمگیر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کا دھاوا۔۔ دروازے توڑ کر داخل ہو گئے۔۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Baleli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share