21/06/2025
✍️گوشت ,مرغی ,چینی کے بعدایل پی جی گیس مافیا کا نیا وار ، عوام پر ایک اور مہنگائی بم✍️
✍️ گوشت,✍️چینی ✍️مرغی اور پیٹرول مافیا کے بعد اب ✍️ایل پی جی گیس مافیا نے بھی اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اچانک ✍️100 روپے فی کلو تک کا ظالمانہ اضافہ کر دیا گیا ہے، جو کہ سراسر عوام کے ساتھ زیادتی اور استحصال کے مترادف ہے۔جس گیس کو `دکاندار خالص اور معیاری پاکستانی گیس` کے نام پر بیچتے ہیں، اس کی قیمتوں میں حکومت کی جانب سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، پھر یہ ✍️240 روپے فی کلو سے اچانک ✍️350 روپے سے✍️ 400 روپے فی کلو کیسے اور کیوں ہو گئی اگر گیس واقعی پاکستانی گیس ہے تو اس میں اضافہ کس بنیاد پر کیا جا رہا ہے اور اگر یہ ایرانی گیس ہے تو یہ بات بھی سمجھ سے باہر ہے، کیونکہ ایرانی تیل تو ✍️300 روپے سے کم ہو کر✍️ 210 یا 220 روپے تک پہنچ چکا ہے، تو گیس کی قیمتیں کیوں کم ہونے کے بجائے دگنی ہو رہی ہیں یہ واضح طور پر ایک مافیا کا کھیل ہے جو سرحدی بندش یا مصنوعی قلت جیسے ہیلے بہانے بنا کر عوام کی کھال اتارنے پر تُلی ہوی ہے۔ مہنگائی کی اس نئی لہر نے پہلے سے پسے ہوئے عوام کو مزید کچل کر رکھ دیا ہے، جس پر کسی قسم کا ✍️ضلعی انتظامیہ کا کنٹرول یا نوٹس نظر نہیں آ رہاچیف سیکرٹری,کمشنر کوهٹه `ڈپٹی کمشنرکوهثه Quetta
سے عوامی مطالبہ هے✍️ که فوری ایکشن لے اور ان گیس مافیا عناصر کو قانون کے شکنجے میں لائے۔ ذخیرہ اندوزی، خود ساختہ قیمتوں میں اضافہ اور ناقص گیس کی فروخت جیسے جرائم کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ مزید یہ کہ ضلعی انتظامیہ واضح پالیسی دے کہ کون سی گیس استعمال ہو رہی ہے، کس قیمت پر خریدی جا رہی ہے اور کس ریٹ پر فروخت کی جا رہی ہے۔✍️
✍️`جب تک ان مافیاز کو لگام نہیں دی جاتی، عوام اسی طرح مہنگائی کی چکی میں پستے رہیں گے✍️